دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat e Auliya ki Hikayaat | مزارات اولیاء کی حکایات

book_icon
مزارات اولیاء کی حکایات

لحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَّجَلَّ عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافِلہ چکوال( پنجاب پاکستان ) سے مُظفَّر آباد اور اَطراف کے دیہاتوں میں سنُّتوں کی بَہاریں لُٹا تا ہوا ایک مقام ’’ انوار شریف‘‘ وارِد ہوا، وہاں سے ہاتھوں ہاتھ  چار اسلامی بھائی تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ شریک ہوئے ، ان چاروں میں ’’ انوار شریف‘‘ کے صاحِبِ مزار بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے خانوادے کے ایک فرزند بھی تھے ۔ مَدَنی قافِلہ نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتا ہوا ’’گڑھی دوپٹّہ ‘‘ پہنچا ۔ جب انوار شریف والوں کے تین دن مکمَّل ہو گئے تو صاحِبِ مزار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے رِشتے دار نے کہا، میں تو واپَس نہیں جاؤں گا کیوں کہ آج رات میں نے اپنے ’’حضرت‘‘ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکو خواب میں دیکھا ، فرما رہے تھے، ’’ بیٹا! پلٹ کر گھر نہ جانا مَدَنی قافِلے والوں کے ساتھ مزید آگے سفر جاری رکھنا۔‘‘ صاحِبِ مزار  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی انفِرادی کوشِش کایہ واقِعہ سُن کر مَدَنی قافِلے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سب کے حوصلوں کو مدینے کے 12 چاند لگ گئے اور انوار شریف سے آئے ہوئے چاروں اِسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے میں مزید آگے سفر پر چل پڑے۔(فیضانِ سنت ج ۱ ص۲۳۶)

دیتے ہیں فیض عام   اولیاءے کرام              لوٹنے سب  چلیں          قافِلے میں چلو

                                           اولیا  کا کرم       تم پہ  ہو  لاجَرَم        مل کے سب چل پڑیں     قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۵)  میری حاجت پوری ہوگئی

          حضرت سیِّدُنایحییٰ بن سلیمان عَلَیْہ رَحمَۃُ اللہ المنّان فرماتے ہیں کہ مجھے ایک حاجت تھی اورمیں کافی تنگدست تھا۔ حضرت معروف کَرخی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکی قبرِ اَنور پر میری حاضری ہوئی، میں نے تین بار سورۂ اِخلاص کی تلاوت کی اور اس کا ثواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِاور تمام مسلمانوں کی اَرواح کو پہنچایا پھر اپنی حاجت بیان کی۔ جونہی میں وہاں سے واپس آیا میری حاجت پوری ہو چکی تھی۔ (الروض الفائق ص۱۸۸)

          حضرتِ سیدنا علامہ ابنِ جوزی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  بَحْرُ الدُّمُوع میں لکھتے ہیں : جس نے بارگاہِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں کوئی حاجت پیش کرنی ہو تواسے چاہیے کہ حضرتِ سیِّدُنا  معروف کر خی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے مزار پر حاضر ہوکر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی دُعا ضرور قبول ہوگی۔

(بحر الدموع ص۴۰ملخصاً)

اللہ     عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

ایصالِ ثواب کی اہمیت

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ بالا حکایت سے بزرگانِ دین اور اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کو ایصالِ ثواب کرنے کی اہمیت بھی معلوم ہوئی ، لہٰذا جب بھی کسی مزار شریف پر حاضری دینے کا شرف حاصل ہو تو صاحبِ مزار کو ضرور ایصالِ ثواب کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اس کی بڑی برکتیں ملیں گی۔

(۶)  نورانی طباق

          حضرت سیِّدُناامام ابوالقاسم عبدالکریم بن ہَوَازِنقُشَیْرِیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نقل فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ کا بیان ہے :  میں حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِا کے حق میں دعا کیا کرتا تھا ایک دفعہ میں نے انہیں خواب میں دیکھا، فرما رہی تھیں : ’’تمہارے تحائف(یعنی دعائیں اورایصالِ ثواب) نور کے طباقوں میں ہمارے پاس آتے ہیں جو نورکے رومالوں سے ڈھانپے ہوتے ہیں ۔‘‘   (الرسالۃ القشیریۃ، باب رؤیا القوم، ص۴۲۴)

  مزاراتِ اولیاء پر حاضری اورایصالِ ثواب کا طریقہ

            (اولیاءِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کے) مزارات طیِّبات پرحاضِر ہونے میں پائنتی (پا ۔ ئِنْ ۔ تی ۔ یعنی قدموں ) کی طرف سے جائے اورکم ازکم چار ہاتھ کے فاصِلہ پرمُواجَہَہ میں (یعنی چِہرے کے سامنے) کھڑا ہو اورمُتَوَسِّط (مُ۔تَ۔وَسْ۔سِط۔یعنی درمِیانی)آواز میں (اس طرح) سلام عرض کرے : اَلسّلَامُ عَلَیْکَ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن