(۳) واہ کیا بات ہے عاشِقِ قراٰن کی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat e Auliya ki Hikayaat | مزارات اولیاء کی حکایات

book_icon
مزارات اولیاء کی حکایات

       اس نے دورانِ سفر محبت و اِکرام اور حسنِ اخلاق کا ایسا مظاہرہ کیا کہ میں حیران رہ گیا ۔ یہ سب کچھ حضرتِ سیدنا حمزہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی برکت تھی، اللہ عَزَّ وَجَلَّان کے وسیلے سے ہمیں نفع عطا فرمائے۔  اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَلی ذٰلک         (جامع کرامات اولیاء، ج۱، ص۱۳۳ )

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے جہاں رسول اکرم نورمجسم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے چچاجان  سیِّدُ الشُہَداء حضرت سیدنا حمزہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شان معلوم ہوئی وہیں یہ درس بھی ملا کہ مزارات مبارکہ پر جاکر تلاوتِ قرآن کرنا بہت سارے ثواب کے ساتھ ساتھ صاحبِ مزار کی خوشی اور ان کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے ۔ اس لئے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ مزاراتِ اولیاء پر حاضری کے موقع پر اِدھر اُدھر کے فضول اورغیر شرعی کاموں میں مشغول ہونے کے بجائے جتنا ممکن ہو سکے قرآنِ پاک کی تلاوت کی سعادت حاصل کریں ۔یقینا تلاوتِ قرآن کی بڑی فضیلت ہے ، چُنانچِہ خاتَمُ الْمُرْسَلین ، شفیعُ الْمُذْنِبیْن، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ دِلنشین ہے : ’’جو شخص کتابُ اﷲ کا ایک حَرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الٓـمّٓ ایک حَرف ہے، بلکہ اَلِف ایک حَرف ، لام  ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔‘‘

                                                             (سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۴ ص۴۱۷حدیث ۲۹۱۹)

تلاوت کی توفیق دیدے الٰہی

گناہوں کی ہو دُور دل سے سیاہی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۳)  واہ کیا بات ہے عاشِقِ قراٰن کی

          حضرتِ سیِّدُناثابِت بُنانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی روزانہ ایک بار ختمِ قراٰن پاک فرماتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ہمیشہ دن کوروزہ رکھتے اورساری رات قِیام (عبادت) فرماتے ، جس مسجِد سے گزر تے اس میں دو رَکعت (تحیۃ المسجد) ضَرور پڑھتے۔ تحدیث نعمت کے طور پر فرماتے ہیں : میں نے جامِع مسجِد کے ہرسُتُون کے پاس قراٰنِ پاک کا ختم اور بارگاہ ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ  میں گِریہ کیا ہے۔ نَماز اور تِلاوتِ قراٰن سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خُصوصی  مَحَبَّتتھی، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے چُنانچِہ وفات کے بعددورانِ تدفین اچانک ایک اینٹ سَرَک کر اندر چلی گئی، لوگ اینٹ اٹھانے کیلئے جب جھکے تو یہ دیکھ کر حیران رَہ گئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  قَبْر میں کھڑے ہو کرنَماز پڑھ رہے ہیں ! آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے گھر والوں سے جب معلوم کیا گیا تو شہزادی صاحِبہ نے بتایا :  والدِ محترمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمروزانہ دُعا کیا کرتے تھے :  ’’یااللہ! اگرتُو کسی کو وفات کے بعد قَبْر میں نَماز پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے تو مجھے بھی مُشرّف فرمانا۔‘‘ منقول ہے :  جب بھی لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے مزارِ پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قَبْرِ انور سے تِلاوتِ قراٰن کی آواز آرہی ہوتی۔(حِلیۃُ الاولیاء ج۲ ص۳۶۲۔۳۶۶ مُلتَقطاً دار الکتب العلمیۃ)       

اللہ     عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ  الْاَمِیْن    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

دَہَن مَیلا نہیں ہو تا بدن مَیلا نہیں ہو تا

خدا کے اولیا کا توکفن مَیلا نہیں ہوتا

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (۴)   صاحبِ مزار کی انفرادی کوشش

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہ لکھتے ہیں : اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں بُزُرگوں کا بَہُت ادَب کیا جاتا ہے، بلکہ سچّی بات یہ ہے کہ اللہ  رب العزّت عَزَّوّجَلَّ کی عنایت سے دعوتِ اسلامی فیضانِ اَولیاء ہی کی بدولت چل رہی ہے۔ چُنانچِہ ایک صاحبِ مزار بُزرگ کی مَدَنی قافِلے کے لئے اِنفرادی کوشِش کا ایمان افروز واقِعہ اپنے انداز میں پیش کرتا ہوں :  اَ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن