30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے اسلامی بھائیو! ضروری نہیں کہ بہت سا رامال پاس ہوتو ہی خرچ کیا جائے بلکہ اِخلاص کے ساتھ ایک روپیہ خَرْچ کرکے بھی ثواب کمایا جاسکتا ہے ۔راہِ خدا میں خرچ کرنے کی بہت سی صورتیں ہیں مثلاً : کسی بھوکے کو کھانا کھلادینا، غریب بیمار کو دوائی دِلا دینا، پانی کی سبیل بنوا دینا، دینی کُتُب کی لائبریری بنوادینا، لنگرِ رسائل (یعنی دینی کتب تقسیم ) کرنااورجامعات ومساجد کی مالی خدمت کرناوغیرھا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مزاراتِ اولیاء کی حاضری باعثِ برکت ہے
اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ المبینکے مزار اتِ طیِّبات پر حاضِری دینے اور اُن سے فیض لینے کا بُزُرگوں کا معمول رہا ہے، چنانچہ اپنے زمانے میں حَنابِلہ (یعنی فقہ حنبلی کے پیروکاروں )کے شیخ امام خلّال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : مجھے جب بھی کوئی معاملہ درپیش ہوتاہے ، میں امام موسیٰ کاظم بن جعفر صادق (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا)کے مزار پر حاضر ہوکر آپ کا وسیلہ پیش کرتاہوں ۔اللہ تعالیٰ میری مشکل کو آسان کر کے مجھے میری مراد عطا فرما دیتاہے ۔
(تاریخ بغداد، ج ۱ ص ۱۳۳)
جبکہ کروڑوں شافِعِیوں کے پیشوا حضرتِ سیِّدُنا امامِ شافِعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں : مجھے جب کوئی حاجت پیش آتی ہے ، دورَکَعْت نَماز ادا کرکے امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے مزارِ پُر انوار پر جاکر دعا مانگتا ہوں ، اللہ عَزَّوَجَلَّمیری حاجت پوری کردیتا ہے۔(الخیرات الحِسان ص ۲۳۰ ، مدینہ پبلشنگ کراچی) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
(ولیُّ اللہ کے مزار شریف یا)کسی بھی مسلمان کی قَبْر کی زیارت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مکان پر (غیر مکروہ وقت میں ) دو رَکْعَت نَفْل پڑھے، ہر رَکْعَت میں سُورَۃُ الْفَاتِحَۃِ کے بعد ایک بار اٰ یَۃُ الْکُرْسِیاور تین بار سُورَۃُ الْاِخْلَاص پڑھے اور اس نَماز کا ثواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے، اللہ تعالٰی اُس فوت شدہ بندے کی قَبْر میں نور پیدا کرے گا اور اِس(ثوا ب پہنچانے والے) شخص کو بَہُت زیادہ ثواب عطا فرمائے گا۔(فتاوی عالمگیری ج۵ص۳۵۰ دارالفکربیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مزارات پر حاضری کی 26 نیتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب جب موقع ملے بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین کے مزارات پر اچھی اچھی نیتوں سے حاضرہوکر فیض یاب ہونا چاہئے ۔فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَہے : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
ایک عمل میں جتنی نیّتیں ہوں گی اتنی نیکیوں کا ثواب ملے گا۔مزار شریف پر حاضری کے موقع پر بھی حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کرلینی چاہئیں ، مثلاً : ٭رضائے الٰہی کے لئے مزار پرحاضری دوں گا ٭حتی المَقْدُور باوُضو رہوں گا٭حاضری کے لئے جاتے ہوئے ذِکرو دُرُود سے اپنی زبان تَر رکھوں گا ٭فضول گفتگو اور٭ بدنگاہی سے بچوں گا ٭راستے میں لوگوں کو سلام کروں گا ٭حاضری کے آداب کا خیال رکھوں گا٭ بھیڑ کی صورت میں دھکم پیل سے بچوں گا٭ خود کو دھکا لگا تو صبر کروں گا ٭ اگر کوئی جھگڑا کرے گا تو حق پر ہونے کے باوُجُود اُس سے جھگڑا نہ کر کے حدیث پاک میں دی ہوئی اِس بِشارت کاحقدار بنوں گا، جس میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں :
جو حق پر ہونے کے باوُجُود جھگڑا نہیں کر تامیں اُس کیلئے جنّت کے (اندرُونی ) کَنارے میں ایک گھر کا ضامِن ہوں ۔( ابوداوٗدج۴ ص ۳۳۲حدیث ۴۸۰۰)
٭ اگر میری وجہ سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو گئی تو اُسی وَقت عاجِزی کے ساتھ مُعافی مانگوں گا ٭جتنا مُیَسَّر ہوا وہاں پرذکرو دُرود ، تلاوت ونعت اور دینی کُتُب کے مطالَعے کا سلسلہ رکھوں گا ٭ وہاں پر خالی لفافے وغیرہ پھینک کر گندگی نہیں پھیلاؤں گا٭حاضر ی کے دوران نماز کا وقت ہوگیا تو مسجد کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع