دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat e Auliya ki Hikayaat | مزارات اولیاء کی حکایات

book_icon
مزارات اولیاء کی حکایات

( تِرمِذی ج۲ ص ۳۲۹  حدیث ۱۰۵۵)

پھر سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ذاتِ والا تَبار پر دُرُود پاک بھیج کر اِس کا ثواب قبرستان میں دَفْن مسلمانوں کو اِیصال کردیجئے ، کیا عَجب ہمارا یہ تحفۂ دُرُود کسی کی نَجات کا سبب بن جائے ۔

بیکار گفتگو سے مِری جان چھوٹ جائے

                   ہر وَقْت کاش! لَب پہ دُرُود و سلام ہو    (وسائلِ بخشش ص  ۱۸۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(۱)  500دینار مل گئے

           حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالینَقْل کرتے ہیں کہ مکۂ مکّرمہ کے ایک شافِعی مُجاور کا کہنا ہے :  مِصْر میں ایک غریب شخص کے یہاں بچّے کی وِلادت ہوئی اُس نے ایک سماجی کارکُن سے رابِطہ کیا۔ وہ بچے کے والِد کو لیکر کئی لوگوں سے ملا مگر کسی نے مالی اِمداد نہ کی۔ آخِر کار ایک بُزرگ کے  مزار شریف پر حاضِری دی، جہاں اُس سماجی کارکن نے کچھ اِس طرح فریاد کی :  ’’یا سیِّدی!اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے، آپ اپنی ظاہِری زندگی میں بَہُت کچھ دیا کرتے تھے، آج کئی لوگوں سے بچے کیلئے مانگا مگر کسی نے کچھ نہ دیا۔‘‘ یہ کہنے کے بعد اُس سماجی کارکن نے ذاتی طور پر آدھا دِینار بچے کے والِد کواُدھار پیش کرتے ہوئے کہا : ’’ جب کبھی آپ کے پاس پیسوں کی ترکیب بن جائے مجھے لَوٹا دینا۔‘‘ دونوں اپنے اپنے راستے ہو لئے۔ سماجی کارکن کو رات خواب میں صاحبِ مزار کادیدار ہوا ، فرمایا :  آپ نے مجھ سے جو کہا وہ میں نے سُن لیا تھا مگر اُس وقت جواب دینے کی اِجازت نہ تھی ، میرے گھر والوں سے جا کر کہئے کہ وہ انگیٹھی ( اَنْ۔گی۔ٹھی) کے نیچے کی جگہ کھودیں ، ایک مشکیزہ نکلے گا اُس میں 500 دِینار ہو ں گے وہ ساری رقم بچے کے والِد کو پیش کردیجئے۔چُنانچِہ وہ صاحِبِ مزار کے گھر والوں کے پاس پہنچا اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ ان لوگوں نے نشاندہی کے مطابِق جگہ کھو دی اور 500 دِینار نکال کر حاضِر کر دیئے ۔ سماجی کارکن نے کہا :  یہ سب دینار آپ ہی کے ہیں ، میرے خواب کا کیا اِعتِبار! وہ بولے ، جب ہمارے بُزُرگ دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد بھی سخاوت کرتے ہیں توہم کیوں پیچھے ہٹیں ! چُنانچِہ ان لوگوں نے بااِ صرار وہ دِینار اُس سماجی کا ر کُن کو دیئے اور اس نے جا کر اُس بچے کے والِد کو پیش کر دیئے اور سارا واقِعہ سنایا۔ اُس غریب شخص نے آدھے دِینار سے قرضہ اُتارا اور آدھا دِینار اپنے پاس رکھتے ہوئے کہا، ’’ مجھے یِہی کافی ہے۔‘‘ باقی سب اُسی سماجی کارکُن کو دیتے ہوئے کہا، بقِیّہ تمام دینار غریب و نادار لوگوں میں تقسیم فرما دیجئے۔ راوِی کا بیان ہے :  مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان سب میں کون زیادہ سخی ہے! (  اِحیائُ عُلوم الدین ج۳   ص۳۰۹) اللہ عَزَّوَجَلَّکی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

ٰاٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم

خالی کبھی پھیرا ہی نہیں اپنے گدا کو       اے سائلومانگو تو ذرا ہم ہاتھ بڑھا کر

خود اپنے بھکاری کی بھرا کرتے ہیں جھولی               خود کہتے ہیں یا ربّ ! مِرے منگتا کا بھلا کر

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

اولیائے کرام بعدِ وفات بھی دستگیری کرتے ہیں

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اولیاءُ اللہ  رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی اپنے ربِّ کائنات  عَزَّوَجَلَّکی عنایات سے مَزارات میں حیات ہوتے ہیں ، آنے جانے والوں کی بات سنتے ہیں ، ہدایت و اِعانت کرتے ہیں اور اپنے گھروں کے معاملات کی بھی خبر رکھتے ہیں ، جبھی تو صاحبِ مزار بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے خواب میں جا کر اُس سماجی کارکُن کی رہنُمائی فرمائی اور اُس نومولود(یعنی پیداہونے والے چھوٹے بچے) کے غریب باپ کی دستگیری (دَسْتْ۔گِیری) اور مالی اِمداد کی۔مذکورہ حکایت میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کی بھی ترغیب ہے اوراس کی بڑی فضیلت ہے!چنانچہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی راہ میں کچھ خرچ کرے اس کے لئے سات سوگُنا ثواب لکھا جاتا ہے ۔‘‘ (ترمذی ، کتا ب فضائل الجہاد، الحدیث ۱۶۳۱، ج۳ ، ص ۲۳۳)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن