30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دفن کیا گیا ۔ وِصال شریف کے تقریباً 3سال 7مہینے 10دن بعدیعنی 25 رجب المرجَّب ۱۴۳۰ ھ بمطابق 18-7-2009 ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات باب المدینہ کراچی میں کئی گھنٹے تک موسلادھار برسات ہوئی جس کی وجہ سے مفتیِٔ دعوتِ اسلامی حافظ محمد فاروق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْباریکی قبر درمیان سے کُھل گئی ۔ جو اسلامی بھائی صحرائے مدینہ میں حفاظتی اُمورپر مُتَعَیَّنہیں اُنہوں نے صبح کے وقت دیکھا کہ قبر سے سبز رنگ کی روشنی نکل رہی ہے ۔عارضی طور پرقبر دُرُست کرنے والے اسلامی بھائیوں کا حلفیہ (یعنی قسم کھا کر) کچھ یوں بیان ہے کہ ہم نے دیکھا کہ تدفین کے تقریبًا ساڑھے تین سال بعد بھی مفتیِ دعوتِ اسلامیقدّس سرہ السّامی کی مبارَک لاش اور کفن اِس طرح سلامت تھے کہ گویا ابھی ابھی انتقال ہوا ہو ، تکفین کے وقت سر پر رکھا جانے والا سبز سبز عمامہ شریف آپ کے سرِمبارک پر اپنے جلوے لٹا رہا تھا ، عمامے شریف کی سیدھی جانب کان کے نزدیک آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی زُلفوں کا کچھ حصہ اپنی بہاریں دکھا رہا تھا، پیشانی نُورانی تھی اور چہرہ مبارک بھی قبلہ رُخ تھا ۔ مفتیِ دعوتِ اسلامی کی قبر مبارک سے خوشبوکی ایسی لَپٹیں آرہی تھیں کہ ہمارے مشامِ جاں مُعَطَّر ہوگئے ۔قبر میں بارش کا پانی اترجانے کی وجہ سے یہ امکان تھا کہ قبر مزید دھنس جائے اورسلیں مرحوم کے وجُودِ مسعود کو صدمہ پہنچائیں لہٰذا اس واقعے کے تقریباً دس روز بعد یعنی شبِ بدھ ۶ شعبانُ المعظم ۱۴۳۰ھ ( 28-7-2009) بَشُمُول مفتیان کرام و عُلَمائے عِظام ہزارہا اسلامی بھائیوں کاکثیر مجمع ہوا، غلامزادہ ابو اُسَید حاجی عُبَیدرضا ابنِ عطارؔمدنی سلَّمہُ اللہ الغنی پہلے سے موجود شگاف کے ذریعے قبر کے اندر اترے تاکہ یہ اندازہ لگائیں کہ آیا منتقلی کیلئے جسمِ مبارَک باہَر نکالنے کی حاجت ہے یا اندر رہتے ہوئے بھی قبر شریف کی تعمیرِ نو ممکن ہے۔ انہوں نے اندر کا جائزہ لیا اور اندر ہی سے دعوتِ اسلامی کے دارالافتاء اہلسنّت کے مفتی صاحِب کو صورتِ حال بیان کی انہوں نے بدن مبارَک باہَرنہ نکالنے کا حکم فرمایا ، غلامزادہ حاجی عُبید رضا کومُووی کیمرہ دیاگیا، چنانچہ پُرانی قبر کے اندرونی ماحول اور اوپر سے مِٹی وغیرہ گرنے کے باوُجُود الحمد للّٰہعَزَّوَجَلَّ انہوں نے عمامہ شریف، پیشانی مبارک اور زُلفوں کے بعض حصّے کی کامیاب مووی بنالی ، جو کہ کچھ ہی دیر بعد’’ صحرائے مدینہ‘‘ میں لگائی گئی مختلف اسکرینوں پر ہزاروں اسلامی بھائیوں کو دکھا دی گئی، اُس وقت لوگوں کے جذبات دِیدَنی تھے، یہ روح پرور منظر دیکھ کر بے شُمار اسلامی بھائی اشکبار ہوگئے۔اس کے بعدآنے والی رات یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ۷شعبانُ المعظَّم۱۴۳۰ھ (29-7-2009)کو دعوت اسلامی کے مَدَنی چینل پر براہِ راست ’’خُصوصی مَدَنی مُکالَمہ ‘‘نشر کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف مُمالِک کے لاکھوں ناظِرین کو کیمرے کے اندر محفوظ کردہ قبر کا اندرونی منظر اور مفتیٔ دعوت اسلامی قُدِّسَ سِرُّہُ السّامی کی تقریباً ساڑھے تین سال پُرانی صحیح سلامت لاش مبارک کے عمامہ شریف، پیشانی مبارک اور گیسو مبارک کے کچھ بالوں کی زیارت کروائی گئی ۔ چونکہ یہ خبر ہر طرف جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی تھی لہٰذا مختلف شہروں کے جدا جدا عَلاقوں کے اسلامی بھائیوں کے بیانات کالُبِّ لُباب ہے کہ خُصوصی مدنی مکالمے کے دوران کئی گلیاں اور بازار اس طرح سُونے ہو گئے تھے جس طرح مسلمانوں کے علاقوں میں رَمَضانُ الْمبارَک میں اِفطار کے وقت ہوتے ہیں اور. T.Vپر گھر گھر سے’’ خُصوصی مدنی مکالمے‘‘ کی آواز سنائی دے رہی تھی ۔ہوٹلوں ، نائی کی دکانوں وغیرہ میں جہاں جہاں T.V. سیٹ موجود تھے وہاں عوام ہُجوم درہُجوم جمع ہو کر مَدَنی چینل پر مفتیٔ دعوتِ اسلامی قدّس سرہ السّامی کی مَدَنی بہاروں کے نظّارے کر رہے تھے۔ ایک اطلاع کے مطابق مدنی چینل پر’’ خُصوصی مدنی مُکالمہ‘‘ سُن کر اور مفتیٔ دعوتِ اسلامیقُدِّسَ سِرُّہُ السّامی کی تقریبًا ساڑھے تین سال پُرانی مبارک لاش کی رُوح پرور جھلکیاں دیکھ کر ایک غیر مسلم مشرَّف بہ اسلام ہو گیا۔ اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے اِس سلسلے میں شبِ براء ت ۱۴۳۰ھ کے مبارَک موقع پرایک تاریخی V.C.D بنام ’’ مفتیٔ دعوتِ اسلامی کی جب قبر کھلی‘‘ جاری کر دی چند ہی روز میں بہت بڑی تعداد میں V.C.Ds فروخت ہوگئیں ۔
جَبِیں مَیلی نہیں ہوتی دَہَن مَیلا نہیں ہوتا
غلامانِ محمد کا کفن مَیلا نہیں ہوتا
مفتیٔ دعوت اسلامی نے خواب میں بتایا کہ…
اس واقعہ کے بعدکسی نیمفتیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مفتی محمد فاروق عطاری المدنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کی خواب میں زیارت کی تو پوچھا : آپ کو یہ رُتبہ کیسے ملا؟مرحوم خاموش رہے، بالآخر اِصرار کرنے پر فرمایا : ’’(زبان پر) قفلِ مدینہ لگانے کی وجہ سے۔‘‘مرحوم واقعی نہایت سنجیدہ اور کم گو تھے،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع