30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجَمہ : تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کے بدلے، پس آخِرت کیا ہی اچّھا گھرہے ۔ (فتاوٰی عا لمگیری ج۵ص۳۵۰)
٭ قبرِستان میں اُس عام راستے سے جائے، جہاں ماضی میں کبھی بھی مسلمانوں کی قبریں نہ تھیں ، جو راستہ نیابناہواہو اُس پرنہ چلے۔ ’’رَدُّالْمُحتار‘‘ میں
ہے : (قبرِستان میں قبریں پاٹ کر) جو نیا راستہ نکالا گیا ہو اُس پرچلنا حرام ہے ۔ (رَدُّالْمُحتار ج۱ ص۶۱۲) بلکہ نئے راستے کا صِرف گمانِ غالب ہو تب بھی اُس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے۔ (دُرِّمُختارج۳ص۱۸۳دارالمعرفۃ بیروت )کئی مزاراتِ اولیاء پر دیکھا گیا ہے کہ زائرین کی سَہولت کی خاطر مسلمانوں کی قبریں مِسمار (یعنی توڑ پھوڑ) کر کے فرش بنادیاجاتا ہے، ایسے فرش پر لیٹنا، چلنا، کھڑا ہونا ، تِلاوت اور ذِکرو اَذکار کیلئے بیٹھناوغیرہ حرام ہے، دُور ہی سے فاتِحہ پڑھ لیجئے
٭ مزارشریف یا قَبْر کی زیارت کیلئے جاتے ہوئے راستے میں فُضُول باتوں میں مشغول نہ ہو۔ (فتاوٰی عا لمگیری ج۵ص۳۵۰)
٭ زیارتِ قبر میّت کے مُوَاجَہَہ میں (یعنی چِہرے کے سامنے) کھڑے ہو کر ہو اور اس( یعنی قبر والے) کی پائِنتی( پا۔ اِن۔تِی یعنی قدموں ) کی طرف سے جائے کہ اس کی نگاہ کے سامنے ہو، سرہانے سے نہ آئے کہ اُسے سر اُٹھا کر دیکھنا پڑے۔ (فتاوٰی رضویہ مخرجہ ج ۹ص۵۳۲رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیاء لاہور )
٭ قَبْرکو بوسہ نہ دیں ، نہ قَبْر پر ہاتھ لگائیں (فتاوٰی رضویہ’’ مخرّجہ‘‘ ج ۹ص۵۲۲، ۵۲۶) بلکہ قَبْرسے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو جائیں ۔
٭ بُزُرگانِ دین اور اولیاء وصالحین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِینکے مزاراتِ طیِّبات پر غِلاف( یعنی چادر) ڈالنا جائز ہے، جبکہ یہ مقصود ہو کہ صاحِبِ مزار کی وَقْعَت(یعنی عزَّت وعَظَمت) عوام کی نظر میں پیدا ہو، ان کا ادب کریں ، ان کے بَرَکات حاصل کریں ۔ (رَدُّالْمُحتارج۹ص۵۹۹)
٭ قَبْر پر پھول ڈالنا بہتر ہے کہ جب تک تَر رہیں گے تسبیح کرینگے اور میِّت کا دل بہلے گا۔
٭ قَبْر کے اوپر’’ اگر بتّی‘‘ نہ جلائی جائے اِس میں سُوئے ادب( یعنی بے اَدَبی) اور بد فالی ہے ( اور اس سے میِّت کو تکلیف ہوتی ہے) ہاں اگر(حاضِرین کو) خوشبو(پہنچانے)کے لیے(لگانا چاہیں تو) قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحبوب (یعنی پسندیدہ) ہے ۔(مُلَخَّصاً فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص ۴۸۲، ۵۲۵)
٭ قَبْرپر چَراغ یا موم بتّی وغیرہ نہ رکھے کہ یہ آگ ہے، اور قَبْر پر آگ رکھنے سے میِّت کو اَذِیَّت (یعنی تکلیف) ہوتی ہے، ہاں رات میں راہ چلنے والوں کے لیے روشنی مقصود ہو، تو قبر کی ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں ۔
٭ اگرشَمعیں روشن کرنے میں فائدہ ہو کہ مَوضَعِ قُبُور میں مسجِد ہے یاقُبور سرِراہ(یعنی راستے میں) ہیں یا وہاں کوئی شخص بیٹھا ہے یا مزار کسی ولیُّ اللہیا مُحَقِّقِین عُلَماء میں سے کسی عالِم کا ہے، وہاں شَمعیں روشن کریں ا ن کی رُوحِ مبارَک کی تعظیم کے لیے جو اپنے بدن کی، خاک پر ایسی تجلّی ڈال رہی ہے جیسے آفتاب زمین پر، تاکہ اس روشنی (یعنی لائٹنگ) کرنے سے لوگ جانیں کہ یہ ولی کا مزارِ پاک ہے تاکہ اس سے تَبَرُّک (یعنی برکت حاصل)کریں او ر وہاںاللہ عَزَّوَجَلَّسے دعامانگیں کہ ان کی دُعا قَبول ہو، تو یہ اَمْر جائز ہے اس سے اَصلاً مُمانَعَت نہیں ، اور اعمال کا مدار نِیّتوں پر ہے ۔(فتاوٰی رضویہ’’مُخَرّجہ‘‘ ج ۹ ص ۴۹۰، اَلْحَدِیْقَۃُ النَّدِیَّۃ ج۲ص۶۳۰)
٭ قَبْرکا طواف کرنا منع ہے ۔ (فتاویٰ رضویہج۹ مخرجہ ص۵۲۷ملتقطًا)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع