30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۴) ہومدینے کا ٹکٹ مجھ کو عطا داتا پیا
شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہ غالباً1993ء کے موسمِ حج میں کسی وجہ سے سفرِ مدینہ نہ کرسکے تھے جس کا آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہ کو بہت صدمہ تھا ، اپنی حسرتوں کااِ ظہار آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہ نے ان اشعار میں بھی کیا ہے : ؎
کاش! پھر مجھے حج کا اِذْن مل گیا ہوتا اور روتے روتے میں ، کاش! چل پڑا ہوتا
مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بُلواتے آپ کا بڑا احساں مجھ پہ یہ شہا ہوتا (وسائلِ بخشش، ص۱۷۲)
پھرجب شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہ 12ماہ کے سفر کے دوران مرکز الاولیاء لاہور میں تھے تویہ اِستغاثہ لکھا : [1]؎
ہو مدینے کا ٹِکَٹ مجھ کو عطا داتا پِیا آپ کو خواجہ پِیا کا واسِطہ داتا پیا
دولتِ دنیا کا سائل بن کے میں آیا نہیں مجھ کو دیوانہ مدینے کا بنا داتا پیا (وسائلِ بخشش، ص۵۰۶)
اور حضرت سیدنا علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے مزار مبارک پر حاضر ہوکر پیش کردیا ۔اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! کچھ ہی دن بعد ایک اسلامی بھائی نے بغیر کسی مطالبے کے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مدینۂ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًا وَّتَعظِیْماً میں حاضری کا انتظام کردیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘ کے اُنیس حُروف کی نسبت سے
مزارات پر حاضری کے19 مَدَنی پھول
زِیارتِ قبور آخِرت کی یاد دلاتی ہے
٭ نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَالتَّسْلِیم کا فرمانِ عظیم ہے : میں نے تم کو زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا، اب تم قبروں کی زیارت کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲ص۲۵۲حدیث۱۵۷۱دارالمعرفۃ)
شہدائے اُحد کے مَزارات پر تشریف لے جاتے
٭ ہمارے پیارے پیارے آقا ، مکّی مَدَنی مصطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَشہداءے اُحُد علیہم الرضوان کی مبارَک قبروں کی زیارت کو تشریف لے جاتے اور اُن کے لیے دُعا فرماتے۔ (مُصَنَّفعَبْد الرَّزّاق ج۳ ص۳۸۱ رقم ۶۷۴۵، تفسیردُرّ مَنثورج۴ص۶۴۰)
مسلمانوں کی قبروں کی زیارت سنّت ہے
٭ قبورِمسلمین کی زیارت سنّت اور مزاراتِ اولیاء ِکرام و شہداء عظام رَحمَہُمُ اللہُ السلام کی حاضری سعادت بَر سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مَندُوب (یعنی پسندیدہ ہے)۔ (فتاوٰی رضویہ مخرّجہ ج ۹ص۵۳۲)
ہر ہفتہ میں ایک دن زِیارت کرے، جمعہ یا جمعرات یا ہفتہ یا پیر کے دن مناسب ہے، سب میں افضل روزِ جمعہ وقتِ صبح ہے۔ (بہارِ شریعت ج۱ حصہ ۴ص۸۴۸)
مَزاراتِ اولیا سے نَفْعْ ملتا ہے
٭ اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلامکے مزاراتِ طَیِّبہ پر سفر کر کے جانا جائز ہے، وہ اپنے زائر کو نفع پہنچاتے ہیں اور اگر وہاں کوئی منکرِ شرعی ہو مثلاً عورتوں سے اِختلاط تو اس کی وجہ سے زِیارت تَرک نہ کی جائے کہ ایسی باتوں سے نیک کام تَرْک نہیں کیا جاتا، بلکہ اسے بُرا جانے اور ممکن ہو تو بُری بات زائل کرے۔
(بہارِ شریعت ج۱ حصہ ۴ص۸۴۸)
شہداء کرام کے مزارات پرسلام کا طریقہ
٭ شہداء کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلامکے مزاراتِ طاہِرات کی زیارت کے وقت اس طرح سلام عرض کیجئے : سَلَامٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع