دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazarat e Auliya ki Hikayaat | مزارات اولیاء کی حکایات

book_icon
مزارات اولیاء کی حکایات

ہے، وہ فرماتے تھے : مُصنّفِ بہارِ شریعت حضرتِ صدرُ الشّریعۃ مولیٰنا محمد امجد علی اعظمی صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے ہمراہ مجھے مدینۃ الاولیا احمدآباد شریف (ھند)میں حضرت سیّد نا شاہ عالم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے دربار میں حاضِری کی سعادت حاصِل ہوئی، ان دونوں تختوں کے نیچے حاضرہوئے اوراپنے اپنے دِل کی دعائیں کرکے جب فارِغ ہوئے تو میں نے اپنے پیرومُرشِد حضرتِ صدرُالشریعہ  علیہ رحمۃُ ر بِّ الورٰی  سے عرض کی : حُضور! آپ نے کیا دعا مانگی؟ فرمایا : ’ ’ہر سال حج نصیب ہونے کی۔‘‘ میں سمجھا حضرت کی دُعا کا مَنشا یِہی ہوگا کہ جب تک زِندہ رہوں حج کی سعادت ملے ۔ لیکن یہ دُعا بھی خوب قبول ہوئی کہ اُسی سال حج کا قَصدفرمایا۔ سفینۂ مدینہ میں سَوار ہونے کیلئے اپنے وطن مدینۃ العلماء گھوسی( ضِلع اعظم گڑھ) سے بمبئی تشریف لائے ۔یہاں آپ کو نُمونیہ ہوگیا اورسفینے میں سوار ہونے سے قبل ہی  ۱۳۶۷کے ذیقعدۃُ الحرام کی دوسری شب 12 بجکر 26 مِنَٹ پر بمطابِق6 ستمبر 1948 کوآپ وفات پاگئے۔

مدینے کا مسافِر ہند سے پہنچا مدینے میں           قدم رکھنے کی بھی نوبت نہ آئی تھی سفینے میں

          سبحٰنَ اللہ!مبارَک  تخت کے تحت مانگی ہوئی دُعا کچھ ایسی قبول ہوئی کہ اب آپ  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   قِیامت تک حج کا ثواب حاصِل کرتے رہیں گے۔ خود حضرتِ صدرالشّریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اپنی مشہور زمانہ کتاب بہارِ شریعت جلد اوّل حصّہ6 صَفْحَہ 1034پر یہ حدیث پاک نقل کی ہے : جو حج کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا تو قِیامت تک اُس کے لئے حج کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عمرہ کیلئے نکلا اور فوت ہوگیا اُس کیلئے قِیامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو جہاد میں گیا اور فوت ہوگیا اس کیلئے قِیامت تک غازی کا ثواب لکھا جائے گا۔

(مسند أبي یعلی ج۵، ص۴۴۱حدیث ۶۳۲۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت)  (تذکرۂ صدر الشریعہ، ص۳۸)

مزارات پر کیا دعا مانگنی چاہئے؟

           میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ بالا حکایت سے یہ بھی دَرْس ملا کہ مزارات اولیاء پر جاکر’’ بیماری ، بے روزگاری ، قرضداری ، گھریلوناچاقی اوربے اولادی‘‘ جیسے دُنیاوی مسائل کے حل کی دعا کے ساتھ ساتھ’’ ایمان کی سلامتی، حَرَمَینِ طیبین کی بااَدَب حاضِری، وقتِ نَزع میں آسانی، قبروحشر میں کامیابی اور پُل صِراط پر ثابِت قَدَمی ‘‘جیسی اُخروی نعمتیں بھی مانگنی چاہئیں ، اِس ضِمن میں ایک سبق آموز حکایت ملاحظہ ہو : چنانچہ

بڑی چیز مانگو

          ایک شخص کا بیان ہے کہ میں مَدینۂ طَیِّبَہ زَ ادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْمًا  میں مُقِیم تھا ، مجھے بھوک نے پریشان کیا تو مزارِ اَقدس پر حاضر ہوا اور عَرْض کی : ’’ یارسولَ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! میں بھوکا ہوں ‘‘ اور حُجرئہ مبارَکہ کے قریب ہی بیٹھ گیا ۔ساداتِ کرام میں سے ایک بُزُرگ میرے پاس تشریف لائے اور کہا :  ’’چلو۔‘‘ میں نے پوچھا : ’’ کدھر؟‘‘ جواب دیا :  ’’ہمارے گھر پرتاکہ کچھ کھا پی لو۔‘‘ میں اُن کے ساتھ چل دیا، انہوں نے مجھے ثَرید کا ایک بَہُت بڑا پیالہ دیا جس میں گوشت اور زیتون وافِر (یعنی کثیر) مقدار میں تھا ۔ میں نے خوب کھایا اور واپسی کا اِرادہ کیا، انہوں نے پھر فرمایا :  ’’ مزید کھاؤ۔‘‘ میں نے تھوڑا اور کھالیا، جب واپَس ہونے لگا تو انہوں نے نصیحت کے مَدَنی پھول میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا :  ’’ میرے بھائی! ذرا یہ خیال تو کیا کرو کہ تم لوگ کتنے دُور دراز عَلاقوں سے چلتے ہو ! جنگل و بَیابان طے کرتے ہو ، سَمُندروں کوعُبُور کرتے ہو، اہلِ وعِیال کو پیچھے چھوڑتے ہو اور حضورنبیِّ اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حاضِر ہوتے ہو، مگر یہاں پہنچ کر تمہارا مُنْتَہائے مقصود (یعنی سب سے بڑا مطالبہ )یِہی رہ جاتا ہے کہ یارسولَ اللہ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمروٹی کا ٹکڑا عطا کردیجئے!اے میرے بھائی ! اگر تم نیجنّت مانگی ہوتی ، گناہوں کی مَغْفِرَت کا سُوال کیا ہوتا ، اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رضا مندی کا مطالَبہ کیا ہوتا یا اسی قسم کا کوئی عظیم مقصد ومُدّعا اِن کے حُضور پیش کیا ہوتا تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی برکت سے وہ عظیم مقاصد بھی  تمہیں حاصل ہوجاتے۔‘‘ ( شواہدالحق ص۲۴۰)

مانگیں گے مانگے جائیں گے منہ مانگی پائیں گے

                 سرکار میں نہ’’ لا‘‘ ہے نہ حاجت’’ اگر ‘‘ کی ہے     (حدائقِ بخشش شریف)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن