دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mazaq Me Jhoot Bolna Kaisa? | مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟

book_icon
مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟
            
کے ساتھ اچھے میں اچھا انداز ہواورنام بھی پورا لیا جائے نیز موقع کی مُناسَبَت سے آخر میں لفظ ’’بھائی‘‘ یا ’’صاحب‘‘ وغیرہ کا بھی اضافہ ہو، حج کیا ہے تو ’’حاجی‘‘ کا لفظ بھی شامل کر لیا جائے۔

کسی کے پکارنے پر جواباً لَبَّیْک کہنا

جس کو پکارا گیا اُس کیلئے بہتر ہے کہ وہ ’’ لَبَّیْک ‘‘ (یعنی میں حاضر ہوں) کہے۔تاہم موقع مَحَل دیکھ لیا جائے ایسا نہ ہو کہ آپ کے ” لَبَّیْک ‘‘ کہنے سے سامنے والا کَنْفِیُوز ہو جائے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! د عوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں کسی کی پکار پر بعض اوقات جواباً ’’ لَبَّیْک ‘‘ کہا جاتا ہے جو کہ سُننے میں بہت بَھلا معلوم ہوتا ہے اور اِ س سے مسلمان کے دل میں خوشی داخل ہو سکتی ہے ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ کے والد ِ ماجد حضرت علّامہ نَقِی علی خان رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ’’ جو آپ ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) کو پکارتا، جواب میں ’’ لَبَّیْک ‘‘ ( یعنی حاضِرہوں)فرماتے ۔ ‘‘ (سرور القلوب،ص182) اللہ پاک کے سب سے آخِری نبی، محمد ِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پکارنے پر صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کا ’’ لَبَّیْک ‘‘ کے ساتھ جواب دینا احادیثِ مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک وَلِیُّ اللہ کے فِعْل سے بھی اس کا ثُبوت ملتا ہے۔ چنانچہ کروڑوں حَنْبَلِیُوں کے عظیم پیشوا حضرتِ امام احمد بن حَنْبَل رحمۃُ اللہ علیہ سے مسئلہ (مَس۔اَلہ) معلوم کرنے کے لیے انہیں جب کوئی اپنی طرف مُتَوجّہ کرتا تو اکثر ’’ لَبَّیْک ‘‘ فرماتے۔ (مناقب امام احمد بن حنبل للجوزی،ص298) مسنون دُعاؤں کی مشہور کتاب:’’ حِصْنِ حَصِیْن ‘‘ میں ہے:’’ جب کوئی شخص تجھے بلائے تو جواب میں کہے: لَبَّیْک ۔‘‘ (حصنِ حصین، ص104) یا اللہ پاک! ہمیں مسلمانوں کو اچھے ناموں سے پکارکران کے دلوں میں خوشیاں داخل کرنے والی نیکیاں کمانے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن