30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بگڑا ہوا نوجوان سُدھرنا شروع ہوگیا
اے عاشقانِ رسول! خود پسندی اور دیگر بُرائیوں کی معلومات پانے، گناہوں کی عادت مٹانے اور نیکیوں کا جذبہ بڑھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں بگڑے ہوئے لوگوں کا سُدھار ہوتا ہے اس کی ایک ’’مَدَنی بہار‘‘ آپ کے گُوش گُزار کرتا ہوں: لاہور، پنجاب کے ایک نوجوان کھیلنے کے نہایت شوقین تھے، صبح سے شام تک کھیل ، کھیل اور بس کھیل ہی ان کا کام تھا، ان کے ابو جان جو ایک مسجد کے امام بھی ہیں وہ انہیں بہت سمجھاتے لیکن یہ باز نہ آتے۔ کھیل کا شوق اتنا بڑھا کہ انہوں نے مَعاذَ اللہ جُوا کھیلنا بھی شروع کردیا۔ کھیل کے میدان کے علاوہ دوستوں کے ساتھ رات گئے تک گلیوں اور بازاروں میں گھومنا پھرنا، انٹر نیٹ کیفے میں جانا ان کا پسندیدہ مَشْغَلہ تھا۔ سچ بولنے کی بھی عادت نہیں تھی جس کی وجہ سے جب رات کو دیر سے گھر پہنچتے تو تاخیر ہونے کی وجہ بھی غلط بتاتے تھے۔ ان کی زندگی میں تبدیلی کچھ اس طرح آئی کہ ان کے ابّو جان نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کو ان کی کیفیَّت بتائی اور ان کی اصلاح کرنے کی درخواست کی۔ اُس اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش سے یہ دو تین بار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے بعد تین دن کے سنّتیں سیکھنے سکھانے کے قافلے کے مسافر بن گئے، عاشقانِ رسول کی صُحْبت میں انہیں وہ سنّتیں وغیرہ سیکھنے کو ملیں جو یہ پہلے نہیں جانتے تھے۔ جب یہ قافلے سے لوٹے تو عزم یہ تھا کہ اب معاشرے میں شریف و نیک انسان بن کر زندگی گزارنی ہے۔ اللہ پاک کی رحمت سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع