30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوجانا یہ بالغ ہونے کے بعد پہلے والے گناہوں کو ساقط نہیں کرتے۔
سلام پھیرتے وقت ہاتھ کہاں ہوں
سوال: کیا نمازِ جنازہ میں سلام ہاتھ چھوڑنے کے بعد پھیرنا چاہئے یا ہاتھ چھوڑنے سے پہلے ،افضل کیا ہے؟
جواب: اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ (المتوفی1340ھ) فتاویٰ رضویہ میں فرماتے ہیں:
ہاتھ باندھنا سُنّت اس قیام کی ہے جس کے لئے قرار ہو۔کما فی الدرالمختار و غیرهامن الاسفار (جیساکہ درمختار وغیرہ کتابوں میں ہے) سلام وقتِ خروج ہے اُس وقت ہاتھ باندھنے کی طرف کوئی داعی نہیں، توظاہر یہی ہے کہ تکبیر چہارم کے بعد ہاتھ چھوڑ دیاجائے۔(1)
جنونِ اصلی اور عارضی میں فرق
سوال: جنونِ اصلی اور عارضی میں کیا فرق ہے؟
جواب: جنون اصلی سے مراد یہ ہے کہ نابالغی کی حالت ہی سے مجنون ہو یا بلوغ کے ساتھ ساتھ جنون بھی طاری ہوا ہو(2) اور جنون عارضی جو بالغ ہونے کے بعد مجنون ہوگیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا
سوال: نمازِجنازہ کے بعد اجتماعی دعا کرنا کیسا؟
جواب: نمازِجنازہ کے بعد کچھ فاصلہ کرکے دعاکرنا جائز ہے جیسا کہ آج کل ہوتا ہے کہ
[1] … فتاوی رضویہ ،9/194۔
[2] … فتاویٰ امجدیہ،1/315۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع