دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maweshi Palne Ke Fazail o Ahkam | مویشی پالنے کے فضائل و احکام

مویشی پالنے کے فضائل واَحکام

book_icon
مویشی پالنے کے فضائل و احکام
            
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيّن اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

مویشی پالنے کے فضائل واَحکام

درود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :جب کوئی بندہ مجھ پر دُرود شریف پڑھتا ہے تو فرشتہ اس کے دُرُود شریف کو لے کر اوپر جاتا ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں پہنچاتا ہے تو اللہ پاک فرماتا ہے: اس دُرُود کو میرے بندے کی قبر پر لے جاؤ۔ یہ دُرُود اپنے پڑھنے والے کے لئے استغفار کرتا رہے گا اور اس (خاص بندے) کی آنکھیں اسے دیکھ کر ٹھنڈی ہوتی رہیں گی ۔(1) فَرحتِ جانِ مومن پہ بے حد دُرود غیظِ قلبِ ضَلالَت پہ لاکھوں سلام (2) صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلّی اللہ عَلٰی مُحَمَّدٍ

بکریاں پالنا سنّتِ انبیا ہے

جب حضرت موسیٰ علیہ السّلام (مصر سے )مَدْیَن تشریف لائے تو آپ نے شہر کے کنارے ایک کنوئیں پر لوگوں کے ایک گروہ(Group) کو دیکھا کہ وہ اپنے جانوروں کو پانی پِلا رہے تھے اور ایک طرف دو عزّت والی عورتیں کھڑی تھیں، جو اپنی بکریوں کو پانی سے روک رہی تھیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے ان سے فرمایا: تم دونوں اپنے جانوروں کو پانی کیوں نہیں پلاتیں؟ انہوں نے کہا: جب تک سب چرواہے اپنے جانوروں کو پانی پلاکر واپس نہیں لے جاتے تب تک ہم پانی نہیں پلاتیں کیونکہ نہ ہم مَردوں کی بھیڑ میں جا سکتی ہیں نہ پانی کھینچ
[1] ...مسند الفردوس ،4/10، حديث:6026 دار الکتب العلمیہ، بیروت [2] ...حدائقِ بخشش، ص 298، مکتبۃُ المدینہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن