دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Masjid Se Chappal Chori Ho Jay To Kia Karain? | مسجد سے چپل چوری یو جائے تو کیا کریں؟

book_icon
مسجد سے چپل چوری یو جائے تو کیا کریں؟

عبادت کا شوق پیدا کرنے کے طریقے

سُوال : کیا عبادت کا شوق پیدا کیا جاسکتا ہے؟

جواب : جی ہاں! عبادت کا شوق پیدا کیا جاسکتا ہے۔ عبادت کا شوق پیدا کرنے کے لئے عبادت کے فضائل پڑھیں۔ اسی طرح عبادت گزاروں کی صحبت میں رہیں ، کیونکہ جس کی صحبت میں رہیں گے اس کا اثر پڑے گا ، کھلاڑیوں کے ساتھ رہیں گے تو کھیلنے کا شوق بڑھے گا ، ایکٹروں کی سَنگت ہوگی تو ایکٹنگ کا جوش پیدا ہوگا ، نعت خوانوں کے ساتھ رہیں گے تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی ثنا خوانی کریں گے ، قاریوں کے ساتھ رہیں گے تو تلاوت کرنے والے بنیں گے ، علما کی صحبت میں رہیں گے تو علم دین حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا اور  عبادت گزاروں کی صحبت میں رہیں گے تو عبادت کا شوق پیدا ہوگا۔ البتہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ عبادت گزار کا عقیدہ اور عمل دونوں دُرُست ہوں ، بلکہ عقیدہ اور عمل تو ہر جگہ دُرُست ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی مخلص ، نیک اور عاشقِ رسول بندہ مل جائے تو اُس کی صحبت دونوں جہاں کے لئے سعادت ہے ، کیونکہ اس کی صحبت سے عبادت کا شوق پیدا ہوجائے گا۔ اگر کوئی ایسا بندہ نہیں ملتاتو ایسی کتابیں پڑھیں جن سے عبادت کا شوق پیدا ہو ، جیسے احیاءالعلوم ، ([1]) منہاج العابدین ، ([2]) فیضانِ سنّت (جلد اول) ([3]) اور  نیکی کی دعوت([4]) وغیرہ۔ ان کے عِلاوہ مکتبۃ المدینہ کی اور  بہت ساری کتابیں ہیں جن میں  عبادات کاایسا تذکرہ اور فضائل موجود ہیں جنہیں پڑھ کر آدمی کے مُنہ میں پانی آجائے۔ ان کتابوں کو پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ دل میں عبادت کرنے کا جذبہ بڑھے گا۔

خون کی چھینٹ لگے کپڑے میں نماز کا مسئلہ

سُوال : میں مرغی کے گوشت کا کام کرتا ہوں۔ اگر خون کی چھینٹ میرے کپڑے یا جسم پر آجائے  تو کیا میرا نماز پڑھنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟

جواب : مرغی یا بکری کو ذبح کرتے وقت جو خون نکلتا ہے وہ ناپاک ہوتا ہے۔ ([5]) اگر کپڑے یا جسم پر اتنا خون لگ گیا جس کی شریعت میں ممانعت ہے  تو نماز نہیں ہوگی([6]) اور اگر معمولی سی چھینٹ پڑی جو نماز نہ ہونے والی حد تک نہیں ہے تو نماز ہوجائے گی۔ لیکن اس کو دھو کر  یا دوسرا پاک کپڑا پہن کر نماز لوٹانا (یعنی  دوبارہ پڑھنا) سنّت ہے۔ ([7])اس کی کچھ تفصیل مکتبۃ المدینہ کے رسالے “ کپڑے پاک کر نے کا طر یقہ “ ([8])میں مل جائے گی۔ مزید تفصیل کے لئے بہار ِ شریعت([9]) کے دوسرے حصّے کا مطالعہ فرمائیں۔

اوپر والے باتھ روم  کا پانی نیچے والے گھر میں ٹپکے تو کیا  کیا جائے؟

سُوال : فلیٹوں میں بسا اوقات یہ Problem  ہوتی ہےکہ اوپر کی منزل والے باتھ روم کے فرش سے پانی رستا ہوا نیچے والے گھر کی چھت سے ٹپکنا شروع ہوجاتا ہے ۔ اس پانی کا کیا حکم ہوگا؟ (SMS کے ذریعے سُوال)

جواب : پانی کے بارے میں جب تک ناپاک ہونے کی یقینی معلومات نہ ہو اُسے ناپاک نہیں کہہ سکتے۔ ([10]) جس کا باتھ روم ہے اس پر لازم ہے کہ اس کوبنائے اور نیچے کی منزل میں رہنے والوں کو جو تکلیف ہوئی ان سے معذرت بھی کرے۔ اس سے محبت بڑھے گی اور تعلقات بھی اچھے رہیں گے۔ اگر یوں کہیں گے کہ “ پانی آپ کے گھر میں گررہا ہے ، ہم کیا کریں! خود ہی سنبھالو۔ “ تو اس سے لڑائی بھی ہوگی اوراس طرح کہنا  دُرُست بھی نہیں ہوگا ، کیونکہ نیچے والے کو آپ کی وجہ سے تکلیف ہورہی ہےاور یہ تکلیف آپ ہی دُور کریں



[1]   “ احیاء العلوم “ یہ کتاب امام غزالی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی شاندار تصنیف ہے جو کہ 5 جلدوں  پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں ذِکر واَذکار کے فضائل ، حلال وحرام کی تمییز ، زبان اور دل کی مختلف بیماریوں کا علاج اور اس کے عِلاوہ اِخلاص ، دنیا کی مذمّت ، توکل ، صبرجیسے بڑے دلچسپ مضامین بھی شامل ہیں۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی مکتبۃ المدینہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[2]   “ منہاج العابدین “ یہ بھی  امام غزالی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی تصنیف ہے جو کہ عربی میں ہے۔ یہ کتاب بھی تصوف کے موضوع پر لکھی گئی ہے اور اس کا اردو ترجمہ دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تصنیف وتالیف “ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ “  نے کیا ہے جس کے 496 صفحات ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[3]   “ فیضانِ سنّت “ امیرِ اَہلِ سُنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شاندار تصنیف ہے جس کے 1548 صفحات ہیں۔ اِس کتاب میں چار ابواب ہیں : (1)فیضانِ بسم اللہ۔ (2)آدابِ طعام۔ (3)پیٹ کا قفلِ مدینہ۔ (4)فیضانِ رمضان۔ اس کے علاوہ کافی دلچسپ مواد موجود ہے ،  نیز اِس كتاب كے ہر با  ب کو الگ سے بھی شائع کیا گیا ہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[4]   “ نيکی کی دعوت “ یہ کتاب امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلد دوم کا ایک باب ہے جس کے616 صفحات ہیں۔ اس کتاب میں نیکی کی دعوت کی ضرورت ، نیکی کی دعوت کی فضیلت اور نیکی کی دعوت ترک کرنے کے نقصانات جیسے مضامین کے ساتھ ساتھ کثیر ایمان افروز حکایات بھی شامل ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[5]   فتاویٰ رضویہ ، ۲۰ / ۲۳۶۔

[6]   رد المحتار ، کتاب الطھارة ، باب الانجاس ، ۱ / ۵۷۷-۵۷۸۔ بہار شریعت ، ۱ / ۴۷۶ ، حصّہ : ۳۔

[7]   بہار شریعت ، ۱ / ۳۸۹ ، حصّہ : ۲۔

[8]   ’’کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ‘‘یہ رسالہ امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تصنیف ہے جس کے 40 صفحات ہیں۔ اس رسالے میں نجاستوں کی اقسام ، نجاست غلیظہ وخفیفہ کا حکم ، مختلف جانوروں کے پسینے کے احکام ، پاک اور ناپاک خون کا بیان ، اشیاء کو پاک کرنے کے طریقے ، اس کے علاوہ طہارت سے متعلق بہت سے مسائل  بیان کئے گئے ہیں۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت)

[9]   ’’بہار شریعت‘‘  حضرتِ مولانا مُفتی محمّد اَمجَد علی  اَعظمی  رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  کی شاندار تصنیف ہے۔ اِس کتاب میں عقائد ، طَہارت ، عِبادات ، مُعامَلات اور روز مرّہ کے عام مسائل شامل ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تصنیف و تالیف ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ‘‘ کے مَدَنی عُلَما  نے سالوں محنت کرکے اِس کی تخریج کی ہے اور مکتبۃ المدینہ نے اِسے بہت خُوبصورت اَنداز میں 6 جلدوں میں شائع کیاہے۔ (شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت)

[10]   فتاویٰ رضویہ ، ۳ / ۲۸۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن