دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Masjid Ki Safai Ki Fazilat | مسجد کی صفائی کی فضیلت

book_icon
مسجد کی صفائی کی فضیلت

اَعمال کا دارومدار نیَّتوں پر ہے ۔ ([1])اِس حدیثِ پاک کے تحت  شارحِ بخاری حضرتِ علّامہ مفتی شریفُ الحق اَمجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں :  حدیث کا یہ مَطلب ہوا کہ اَعمال کا ثواب نیَّت ہی پر ہے ،بِغیر نیَّت کسی ثواب کا اِستحقاق (یعنی حَقدار) نہیں ۔ ([2])رِضائے اِلٰہی پانے کی نیَّت کے ساتھ ساتھ حَسبِ  حال مزید اچھی اچھی نیتیں بھی  کی جا سکتی ہیں ،جتنی نیتیں زیادہ ہوں گی اتنا ہی ثواب بھی زیادہ ملے گا ۔   

اَجیر اچھی نیَّت کی بَدولت ثواب کامستحق ہے

سُوال  : کیا اُجرت لینے والے خادمین کو بھی  اچھی نیت کی بَدولت ثواب ملے گا؟  

جواب : جی ہاں!اگر خِدمت گزاری سے مقصود اللہپاک  اور اس کے   پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی رِضا ہو تو اب مجبوری کے سبب اُجرت لینے کے باوجود بھی ثواب ملے گا جیسا کہ مراٰۃ المناجیح جلد3 صفحہ 67 پر ہے : ”جب کام کرنے والے کی نیتِ خیر ہو تو تنخواہ لینے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ثواب کم نہ ہو گا ۔  صِرف تنخواہ کے لیے دِینی کام نہ کرے ،تنخواہ تو گزارے کے لیے وُصول  کرے ،اَصل مقصد دِینی خِدمت ہو ۔ “

معتکفین چونکہ اللہپاک کی عبادت کی نیت سے مسجد میں قیام کرتے ہیں  تو خادمین کو چاہیے کہ وہ رِضائے اِلٰہی پانے کی نیت کے ساتھ ساتھ معتکفین کو  آسانیاں فَراہم کرنے اور عبادات وغیرہ میں ان کے مُعاوِن و مددگار بننے کی نیت بھی کریں ۔  خُدائے  رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :    

وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-   (پ۶،المائدة  : ۲)    ترجمۂ کنز الایمان : اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو ۔

 خادمین کا اِس طرح دِل جَمعی کے ساتھ معتکفین کی خِدمت بجا لانا اور انہیں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فَراہم کرنا یقیناً ان کی دِلی خوشی کا باعِث ہو گا اور  مسلمان کا دِل خوش کرنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ۔  چنانچہ سرکارِ نامدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے : اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ  اِلَى اللهِ  بَعْدَ الْفَرَائِضِ اِدْخَالُ السُّرُوْرِ عَلَى الْمُسْلِمِ یعنی بیشک اللہ پاک کے نزدیک فَرائض کے بعد سب اَعمال سے زیادہ محبوب مسلمان کو خوش کرنا ہے ۔ ([3])حضرتِ سیِّدُنا بِشر حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْکَافِی فرماتے ہیں : کسی مسلمان کا دِل خوش کرنا 100(نفلی) حج سے بہتر ہے ۔ ([4]) اَلبتہ خادمین اسی کام کے پابند ہیں جس کام کا ان سے اِجارہ کیا گیا  ہے ۔  اِجارہ اوقات کے عِلاوہ معتکفین کی خِدمت کے مزید کام کیے جا سکتے ہیں ۔



[1]     بخاری، کتاب بدء الوحی، باب کیف کان  بدء الوحی...الخ، ۱ / ۶، حدیث : ۱ دار الکتب العلمیة بيروت 

[2]    نزہۃُ القاری، ۱ / ۲۲۷   فرید بک سٹال مرکز الاولیا لاہور

[3]    معجم کبیر، مجاھد عن ابن عباس، ۱۱ / ۵۹، حدیث : ۱۱۰۷۹  

[4]   کیمیائے سعادت، رکن سوم، مھلکات، ۲ / ۷۵۱ اِنتشارات گنجینه  تهران  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن