30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرماتے ہیں : )اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ میں اپنی جیب میں اسی مقصد کے لیے ایک تھیلی رکھتا ہوں ۔
سُوال : مسجد میں کھانے پینے کا شَرعی حکم کیا ہے ؟ نیز کھانے پینے کے دَوران مسجد کے فَرش اور دَریوں کو آلودہ کرنا کیسا ہے ؟
جواب : مسجِد کے اندر کھانا پینا اور سونا سِوائے معتکف کے کسی اور کے لیے شَرعاً جائز نہیں ۔ اگر کسی کو مسجد میں کھانے پینے اور سونے کی حاجت ہو تو اُسے چاہیے کہ وہ نفلی اِعتکاف کی نیت کر لے ۔ یاد رکھیے ! مسجد میں کھانے ، پینے ، سونے یا سَحَری، اِفطاری کرنے ، یہاں تک کہ آبِ زَم زَم یا دَم کیا ہوا پانی پینے کی بھی شَرعاً اِجازت نہیں،اَلبتَّہ اگر اِعتکاف کی نِیَّت ہو گی تو یہ سب چیزیں ضمناً جائز ہو جائیں گی ۔ اِعتکاف کی نِیَّت بھی صِرف کھانے ، پینے یا سونے کے لئے نہیں ہونی چاہئے بلکہ اِس کا مقصد اللہ کریم کی رِضا ہو ۔ فتاویٰ شامی میں ہے : اگر کوئی مسجد میں کھانا، پینا اور سونا چاہے تو اِعتکاف کی نِیَّت کر لے ، کچھ دیر ذِکْرُ اللہ کرے ، پھر جو چاہے کرے (یعنی اب چاہے تو کھا پی یا سو سکتا ہے ۔ )
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ظاہر ہے کہ مسجدیں سونے کھانے پینے کو نہیں بنیں تو غیر معتکف کو ان میں ان اَفعال کی اِجازت نہیں اور بِلاشُبہ اگر اِن اَفعال کا دروازہ کھولا جائے تو زمانہ فاسِد (یعنی خراب)ہے اور قُلُوب اَدب و ہیبت سے عاری (یعنی خالی)،مسجدیں چوپال (یعنی بیٹھک) ہو جائیں گی اور ان کی بے حُرمتی ہو گی،وَکُلُّ مَا اَدّٰی اِلٰی مَحْظُوْرٍ مَحْظُوْرٌ (ہر وہ شے جو ممنوع تک پہنچائے ممنوع ہو جاتی ہے ۔ )([1])
معتکف کو بھی مسجد میں کھانے پینے کی اسی صورت میں اِجازت ہے کہ اتنا زیادہ کھانا نہ ہو جو نماز کی جگہ گھیرے اور نہ ہی کھانے پینے کی کسی چیز سے مسجدآلودہ ہو وَرنہ جائز نہیں ۔ چنانچہ فتاویٰ رضویہ جلد 8 صفحہ 94 پر ہے : ”مسجد میں اتنا کثیر کھانا لانا کہ نماز کی جگہ گھیرے اور ایسا اَکل و شُرب (یعنی کھانا پینا) جس سے اس کی تَلویث ہو مُطلقاً ناجائز ہے اگر چہ معتکف ہو ۔ “نیز رَدُّالمحتار میں ہے : ظاہر یہی ہے کہ کھانا پینا جبکہ مسجد کو آلودہ نہ کرے اور نہ مسجد کی جگہ گھیرے تو یہ سونے کی طرح (جائز) ہے کیونکہ مسجد کو صاف ستھرا رکھنا واجب ہے ۔ ([2]) جب مسجد میں کھانا پینا ان دونوں باتوں سے خالی ہو تو معتکف کو بالاتفاق بِلاکراہت جائز ہے ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب بھی مسجد میں کھانے پینے وغیرہ کی حاجت ہو تو اِعتکاف کی نیت ضَرور فرما لیا کریں اور دَسترخوان یا کوئی بڑی چادر نیچے بچھا لیں تاکہ کھانے پینے کی کسی چیز سے مسجد کافَرش یا دَریاں آلودہ نہ ہوں ۔ اِحتیاط کے باوجود اگر فَرش پر سالن یا چائے وغیرہ کا داغ لگ جائے تو اب فَرش کو اس طرح صاف کیا جائے کہ داغ دھبے اور چِکناہٹ کا اَثر بالکل نہ رہے ، بہتر یہ ہے کہ گیلے کپڑے سے صفائی کی جائے اور ضَرورتاً صفائی کا پاؤڈر بھی اِستعمال کیا جا سکتا ہے ۔
سُوال : کیا مسجد میں گمشدہ چپل یا سامان تلاش کر سکتے ہیں؟
جواب : مسجد میں گمشدہ چپل یا سامان بغیر آواز نکالے چُپ چاپ اِس طرح تلاش کر سکتے ہیں کہ نہ تو نمازیوں کے آگے سے گزرنا پڑے اور نہ ہی نمازیوں کے چہرے کی سیدھ میں چہرہ کرنا پڑے ، نہ اَنداز ایسا ہو کہ نمازیوں کو تَشویش ہو، غرض یہ کہ کسی طریقے سے بھی مسجد کا تَقَدُّس پامال نہ ہونے پائے ۔ گمشدہ چپل یا سامان کی تلاش کے لیے مسجد میں آواز بلند کرنے اور لوگوں سے اِدھر اُدھر پوچھتے پھرتے رہنے کی اِجازت نہیں ۔
اعلیٰ حضرت، امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : شَرع مطہر نے مسجد کو ہر ایسی آواز سے بچانے کا حکم فرمایا ہے جس کے لئے مَساجد کی بِنا نہ ہو ۔ حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رَسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں : جو گمی ہوئی چیز کو مسجد میں دَریافت کرے اُس سے کہو : اللہ عَزَّوَجَلَّ تیری گمی چیز تجھے نہ مِلائے مسجدیں اِس لئے نہیں بنیں ۔ ([3])حدیث میں حکم عام ہے اور فقہ نے بھی عام رکھا، دُرِّمختار وغیرہ میں ہے : گمشدہ شے کا مسجد میں اِعلان کرنا مکروہ ہے ۔ تو اگر کسی کا مصحف شریف گم گیا اور وہ تلاوت کے لئے مسجد میں پوچھتا ہے اُسے بھی یہی جواب ہو گا کہ مسجدیں اِس لئے نہ بنیں ۔ ([4])
اپنے جوتے گم ہونے پر دوسروں کے اُٹھا لینا
سُوال : مسجد میں اپنے جوتے گم ہو جائیں تو اب ان سے ملتے جُلتے دوسرے جوتے اُٹھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب : مسجد میں اپنے جوتے گم ہو جائیں تو ان سے ملتے جُلتے کسی اور کے جوتے نہیں اُٹھا سکتے ۔ ہاں! اگر دیکھنے سے یہ معلوم ہو کہ جان بوجھ کر کسی نے اپنے پُرانے جوتے اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع