دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Masjid Ki Safai Ki Fazilat | مسجد کی صفائی کی فضیلت

book_icon
مسجد کی صفائی کی فضیلت

ہیں جیسے (کوّا) شکرا، باز اور چیل ان تمام پرندوں کی بیٹ ناپاک ہوتی ہے ۔ ([1])

نامعلوم بیٹ کا حکم

سُوال : یہ کیسے معلوم ہو کہ یہ بیٹ کس پَرندے کی ہے ؟   

جواب : جس جگہ جو پَرندے آتے جا تے ہوں اس جگہ پائی  جانے والی بیٹ انہیں کی مانی جائے گی، مثلاً بعض جگہوں پر کبوتروں   کا آنا جانا ہوتا ہے تو وہاں پائی جانے

والی بیٹ کبوتروں کی مانی جائے گی اور جن  جگہوں پر  چیل کوّے مَنڈلاتے رہتے ہوں تو وہاں پائی جانے والی بیٹ بھی انہیں  کی مانی جائے گی ۔  

مسجد کا کوڑا کرکٹ کہاں ڈالا جائے ؟

سُوال : مسجد کی صفائی میں  جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ کہاں ڈالا جائے ؟

جواب : فقہِ حنفی کی مشہور و مَعروف کتاب دُرِّ مختار میں ہے : مسجد کا کوڑا جھاڑ کر کسی ایسی جگہ نہ ڈالیں،جہاں بے اَدَبی ہو ۔ ([2])لہٰذا مسجد سے نکلے ہوئے کوڑا  کرکٹ کو کسی ایسے مقام پر ڈالیے جہاں اس پر لوگوں کے پاؤں نہ پڑیں یا  پھر جمع کر کے سمندر وغیرہ میں ڈال  دیجیے ۔    

مسجد میں آوازیں بلند کرنا

سُوال : خادمین کا مسجد میں   بلند آواز سے پُکارنا یا   شور و غُل کرنا کیسا ہے ؟

جواب : خادمین ہوں یا عام مسلمین ہر ایک کے لیے مسجد کے آداب کا خیال رکھنا ضَروری ہے ۔  مسجد میں شور و غُل کرنا اور ایک دوسرے کو چِلّا چِلّا کر بُلانا  ناجائز و گناہ ہے ،حدیثِ پاک میں اِس کی ممانعت آئی ہے ۔ چنانچہ ہادی ٔ راہِ نجات، سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : مَساجد کو بچوں، پاگلوں،خرید و فروخت، جھگڑے ، آواز  بلند کرنے ، حُدود قائم کرنے اور تلوار کھینچنے سے بچاؤ ۔ ([3])

اعلیٰ حضرت، امامِ اَہلسنَّت مولانا شاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں : مسجد میں شور و شَر کرنا حرام ہے اور دُنیوی بات کے لئے مسجد میں بیٹھنا حرام اور نماز کے لئے جا کر دُنیوی تَذکرہ مسجد میں مکروہ ۔ ([4])  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! مسجد میں دُنیوی باتیں کرنے سے اِجتناب کرنا چاہیے اگر ضَرورتاً کچھ بات چیت کرنے کی حاجت بھی ہو تو زبان سے بولنے کے بجائے حتَّی الامکان اِشارے سے یا لکھ کر گفتگو کرنے کی عادت ڈالیے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مسجِد میں ثواب کمانے کے لیے داخِل ہوں مگر خوب ہنس بول کر نیکیاں بَرباد کر کے باہَر نکلیں ۔  اِعتکاف کے اَیّام میں معتکفین کی خِدمت کرنے والے خادمین کی طرف سے بہت غفلت بَرتی جاتی ہے ۔  بلند آواز سے ایک دوسرے کو پکارتے ، دیگیں گھسیٹتے اور تھال وغیرہ  اِدھر اُدھر پھینکتے ہیں جس سے مسجد کا فرش اور دَریاں آلودہ  ہونے کے ساتھ ساتھ مسجد میں بَدبو بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔  خادمین کو چاہیے کہ مسجد کا اَدب و اِحترام مَلحوظ رکھتے ہوئے اپنی خِدمات سر انجام دیں اگر ایسا نہ کر سکیں تو بھلے  یہ کام چھوڑ دیں مگر مسجد کے تَقَدُّس کو پامال نہ کریں ۔  اللہ پاک ہمیں مَساجد کا اَدب و اِحترام بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

مسجدوں کا کچھ اَدب ہائے ! نہ مجھ سے ہو سکا

اَز طفیلِ مصطفے ٰ فرما اِلٰہی دَرگزر

آہ! شیطاں ہر گھڑی ہر وقت غالِب ہی رہا

               عادتِ عصیاں نے رکھ دی توڑ کر ہائے ! کمر     (وسائلِ بخشش)

مسجد میں SMS کے ذَریعے گفتگو کرنا

سُوال : مسجد میں پیڈ پر لکھ کر یا SMS کے ذَریعے گفتگو کرنا کیسا ہے ؟

جواب : مسجد میں پیڈ پر لکھ کر یا SMS  کے ذَریعے ضَرورتاً دُنیوی جائز گفتگو کرنے میں حَرج نہیں ۔  فُقہائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام نے کاتِب (یعنی لکھنے والے ) کو بغیر اُجرت کے مسجد میں لکھنے کی اِجازت دی ہے ۔  چنانچہ صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ عَلَّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں :  کاتِب (یعنی  لکھنے والے ) کو مسجد میں بیٹھ کر لکھنے کی اِجازت نہیں جبکہ اُجرت پر لکھتا ہو اور بغیر اُجرت لکھتا ہو تو اِجازت ہے جب کہ کتاب (یعنی لکھی جانے والی چیز) کوئی بُری نہ ہو ۔ ([5]) اِس جُزئیے کی



[1]    ردالمحتار، کتاب الطھارة، مبحث فی بول الفارة...الخ، ۱ /  ۵۷۷ ماخوذاً  دار المعرفة  بیروت

[2]    درمختار ، کتاب الطھارة، ۱ / ۳۵۵   دار المعرفة بیروت 

[3]    ابنِ  ماجه، کتاب المساجد والجماعات، باب  ما یکرہ  فی المساجد، ۱ / ۴۱۵، حدیث : ۷۵۰ 

[4]    فتاویٰ رضویہ، ۸ / ۱۱۲ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور

[5]    بہارشریعت، ۱ / ۶۴۹، حِصَّہ : ۳ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن