دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Masjid Ki Safai Ki Fazilat | مسجد کی صفائی کی فضیلت

book_icon
مسجد کی صفائی کی فضیلت

حدیثِ پاک میں مسجد سے تکلیف دہ چیز نکالنے اور مسجد کی صفائی کرنے کی بڑی فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ۔  چنانچہ سُلطانِ دوجہان،شَہَنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فَرمانِ جنَّت نِشان ہے : جو مسجد سے تکلیف دہ چیز نکالے گا اللہ پاک اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا ۔ ([1]) حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :  ایک عورت مسجد سے گرد و غُبار صاف کیا کرتی تھی ۔  جب اس کا اِنتقال ہوا تو نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا کہ  میں اسے مسجد سے گرد و غُبار صاف کرنے کی وجہ سے جنَّت میں دیکھ رہا  ہوں ۔  ([2])  

مسجد کی صفائی کے مَدَنی پُھول

سُوال : مسجد کی صفائی کے بارے میں کچھ  مَدَنی پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔   

جواب : مَساجد شَعَائِرُ  اللہ(یعنی دِین کی نشانیوں )میں سے ہیں لہٰذا اِن کا اَدب و اِحترام کرتے ہوئے انہیں  آباد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔  مَساجد کی آبادی جس طرح ان میں نماز پڑھنے اور دِیگر ذِکر و اَذکار کرنے سے ہوتی ہے ایسے ہی انہیں پاک و صاف رکھنے سے بھی ہوتی ہے ۔  چنانچہ اِرشادِ ربّ العباد ہے :  

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ وَ لَمْ یَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ (پ۱۰،التوبة : ۱۸)

ترجمۂ کنز الایمان : اللہ کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر اِیمان لاتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور  اللہ  کے سِوا کسی سے نہیں ڈرتے  ۔

اِس آیتِ مُقَدَّسہ کے تحت صَدرُ الاَفاضل حضرتِ علَّامہ مولانا سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی فرماتے ہیں : اِس آیت میں یہ بیان کیا گیا کہ مسجدوں کے آباد کرنے کے مستحق مؤمنین ہیں ۔  مسجدوں کے آباد کرنے میں یہ اُمُور بھی داخِل ہیں :  جھاڑو دینا، صفائی کرنا ، روشنی کرنا اور مسجدوں کو دُنیا کی باتوں سے اور ایسی چیزوں سے محفوظ رکھنا جن کے لئے وہ نہیں بنائی گئیں ۔  مسجدیں عبادت کرنے اور ذِکر کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں اور علم کا دَرس بھی ذِکر میں داخِل ہے ۔  

یاد رکھیے !مسجد کی تعظیم و اِحترام اور تطہیر و تنظیف یعنی اس کو پاک و صاف رکھنا ہر مسلمان پر واجِب ہے ۔ ([3])لہٰذا مسجِد کی دِیوار،اِس کے فَرش،چَٹائی یا دَری کے اوپر یا اس کے نیچے تھوکنا، ناک سنکنا،ناک یا کان میں سے میل نکال کر  لگانا،مسجِد کی دَری یا چٹائی سے دَھاگا یا تنکا وغیرہ نوچنا سب ممنوع ہے اِن تمام باتوں کا ہر جگہ خیال رکھا جائے ۔   

مسجِد کے اندر کسی قسم کا کوڑا کرکٹ نہ ڈالیے اگرچہ وہ معمولی سا تنکا یا ذَرّہ ہی کیوں نہ ہو کہ مسجد کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے چنانچہ حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدُ الحق مُحَدِّث دِہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی’’جذبُ الْقُلوب‘‘میں نقل کرتے ہیں : مسجِد میں اگر خَس (یعنی معمولی سا تنکا یا ذَرّہ) بھی پھینکا جائے تو اس سے مسجِد کو اس قَدَر تکلیف پہنچتی ہے جس قَدَر تکلیف اِنسان کو اپنی آنکھ میں خَس (یعنی معمولی ذَرّہ) پڑ جانے سے ہوتی ہے ۔ ([4])  

فَرش سے بِیٹ کی صفائی

سُوال : اگر پرندوں کی بیٹ کے دَھبے مسجد کے فَرش پر ہوں تو انہیں کس طرح  صاف کیا جائے ؟

جواب : اگر بیٹ خشک ہو چکی ہو تو اس پر تھوڑا سا پانی ڈال کر کچھ دیر کے بعد کپڑے وغیرہ سے اچھی طرح  صاف کر لیا جائے اور اگر خشک نہیں ہوئی  تو اسے پونچھنے کے بعد پانی سے صفائی کی جائے تاکہ بُو زائِل ہو جائے ۔  اگر اس وقت پانی نہ ڈالا زمین دھوپ وغیرہ سے  خشک ہو گئی  تب بھی پاک ہو جائے گی جیسا کہ فتاویٰ هندیہ میں ہے :  ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نَجاست کا اَثر (یعنی رنگ و بو )جاتا رہے تو  پاک ہو جائے  گی، خواہ وہ دھوپ سے سُوکھی ہو یا آگ سے یا ہَوا سے یا سائے میں، اُس پر نماز پڑھ سکتے ہیں مگر اُس سے تیمم نہیں کر سکتے ۔  ([5])تیمم کرنے کے لیے ضَروری ہے کہ  اس جگہ کو پانی کے ساتھ دھو  کر  پاک کیا جائے ۔  

  ناپاک بیٹ پونچھنے کے بعد اس کپڑے کو بغیر پاک کیے دوسری جگہ اِستعمال نہیں کیا جا سکتا لہٰذا بہتر یہی ہے کہ دَرزی سے کترن لے کر  اِستعمال کی جائیں تاکہ صفائی کے بعد انہیں  پھینکا جا سکے ۔    

ہر بیٹ ناپاک نہیں

سُوال : کیا ہر پَرندے کی بیٹ ناپاک ہوتی ہے ؟  

جواب : وہ حلال پرندے جو اُونچا اُڑتے ہیں جیسے کبوتر اور چڑیا وغیرہ ان کی بیٹ پاک ہے ۔  اَلبتہ وہ حلال پرندے جو اُونچا نہیں اُڑتے مثلاً مُرغی بطخ وغیرہ اور وہ پرندے جو حرام



[1]    ابنِ  ماجه، کتاب المساجد و الجماعات، باب تطھیر المساجد و تطییبھا، ۱ /  ۴۱۹، حدیث : ۷۵۷   دار المعرفة  بیروت 

[2]    معجم کبیر، عکرمة  عن  ابن  عباس، ۱۱ / ۱۹۰، حدیث : ۱۱۶۰۷ملتقطاً  دار  احیاء التراث العربی  بیروت

[3]    فتاویٰ اجملیہ ، ۲ / ۴۰۰ شبیر برادرز    مركز الاوليا لاہور  

[4]    جذبُ القلوب، ص۲۲۲ النوریه الرضویه پبلشنگ کمپنی مرکز الاولیا  لاھور

[5]    فتاویٰ هندية، کتاب الطھارة، الباب السابع فی النجاسة...الخ، الفصل الاول فی تطھیر الأنجاس، ۱ / ۴۴ ملخصاً  دار الفکر بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن