30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھر توجہ بڑھا میرے مرشد پیا
پھر توجہ بڑھا میرے مرشد پیا
نظریں دِل پر جما میرے مرشد پیا
نفس حاوِی ہوا حال میرا بُرا
تجھ سے کب ہے چھپا میرے مرشد پیا
اَب لے جلدی خبر تیری جانب نظر
میں نے لی ہے لگا میرے مرشد پیا
سخت دِل ہو چلا اب کیا ہوگا مرا
اب دے دِل کو ِجلا میرے مرشد پیا
تیری بس اِک نظر دِل پہ ہوجائے گر
پائے گا یہ ِشفا میرے مرشد پیا
ایسی نظریں جھکیں پھر کبھی نہ اُٹھیں
دے دے ایسی حیا میرے مرشد پیا
بس تری یاد ہو دِل مرا شاد ہو
مجھ کو مَے وہ پلا میرے مرشد پیا
ایسا غم دے مجھے ہوش ہی نہ رہے
مست اپنا بنا میرے مرشد پیا
ہر بُرے کام سے خواہشِ نام سے
دُور رکھنا سدا میرے مرشد پیا
مجھ گنہگار کو اس سیہ کار کو
تو ہی مخلص بنا میرے مرشد پیا
شہوتوں کی طلب ختم ہوجائے اب
کردو تقویٰ عطا میرے مرشد پیا
جو ملے شکر ہو کل کی نہ فکر ہو
ہو قناعت عطا میرے مرشد پیا
ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفیٰ
تو رضا کی ضیا میرے مرشد پیا
گلشن سنیت پہ تھی مظلومیت
تو نے دی ہے بقا میرے مرشد پیا
حکمتوں سے تری ہر سو دُھوم پڑی
تو جمالِ رضا میرے مرشد پیا
ہے یہ فضلِ خدا کہ ہے تجھ پہ فدا
بچہ ہو یا بڑا میرے مرشد پیا
ہوں نمازیں اَدا پہلی صف میں سدا
ہو خشوع بھی عطا میرے مرشد پیا
نفل سارے پڑھوں اور ادا بھی کروں
سنتِ قبلیہ میرے مرشد پیا
باوضو میں رہوں اِک رُکوع بھی پڑھوں
کنزالایماں سدا میرے مرشد پیا
قافلوں میں سفر کرلوں میں عمر بھر
جذبہ ہو وہ عطا میرے مرشد پیا
مجھ سے بدکار سے اس گناہ گار سے
رہنا راضی سدا میرے مرشد پیا
آخری وقت ہے اور بڑا سخت ہے
میرا اِیماں بچا میرے مرشد پیا
اِک عجب تھا مزا جب یہ تیرا گدا
تیری جانب چلا میرے مرشد پیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع