30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسلک کا تو اِمام ہے الیاس قادری
مَسلک کا تو اِمام ہے الیاس قادری
تدبیر تیری تام ہے الیاس قادری
فکرِ رضا کو کر دیا عالم پہ آشکار
یہ تیرا اُونچا کام ہے الیاس قادری
َسر مستیٔ رضا کی ہر عالم میں دُھوم ہے
ساقیِ دَورِ جام ہے الیاس قادری
ہے دعوتِ اسلامی کی دنیا میں دُھوم دَھام
مقبول تیرا کام ہے الیاس قادری
سنت کی خوشبوؤں سے زمانہ مَہَک اٹھا
فیضان تیرا عام ہے الیاس قادری
امریکہ یورپ ایشیا اَفریقہ ہر زمیں
کرتی تجھے سلام ہے الیاس قادری
تنہا چلا تو ساتھ ترے ہوگیا جہاں
میٹھا ترا کلام ہے الیاس قادری
سر پر ِعمامہ مَاتھے پہ سجدوں کا نور ہے
جو بھی ترا غلام ہے الیاس قادری
ہے بدرِؔ رضوی بھی ترے کردار کا اَسیر
اِس کا تجھے سلام ہے الیاس قادری
(خلیفۂ مفتی اعظم ہند مولانا بدر القادری بدرؔمصباحی صاحب، ہالینڈ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع