30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پوچھو نہ مجھ سے کیا کیا عطار نے دیا
پوچھو نہ مجھ سے کیا کیا عطار نے دیا ہے
کیسے بتاوں کیا کیا عطار نے دیا ہے
جاری ہے مَدَنی چینل جو خیر ہے مکمل
کتنا حسین تحفہ عطار نے دیا ہے
عشقِ نبی ملا ہے دِل پھول سا کھلا ہے
مسلک مرے رضا کا عطار نے دیا
داڑھی سجالو رُخ پر باندھو عمامہ سرپر
یہ شوق سنتوں کا عطار نے دیا ہے
دنیا سدھارنے کی عقبیٰ سنوارنے کی
کوشش کرو یہ نعرہ عطار نے دیاہے
ثاقبؔ کرے بیاں کیا عطار کی عطائیں
سب جانتے ہیں کیا کیا عطار نے دیاہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع