30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نسبت کیا ہے پیاری پیاری عطاری ہوں عطاری
نسبت کیا ہے پیاری پیاری عطاری ہوں عطاری
تیرا کرم ہے ذاتِ باری عطاری ہوں عطاری
آقا دے دو بے قراری عطاری ہوں عطاری
کرتا رہوں میں اَشک باری عطاری ہوں عطاری
آقا سن لو عرض ہماری عطاری ہوں عطاری
پوری کروں میں ذمہ داری عطاری ہوں عطاری
آقا تمہارے صدقے واری عطاری ہوں عطاری
نازاں ہوں نسبت پہ تمہاری عطاری ہوں عطاری
میں ہوں ضیائی میں ہوں رضوی سگ ہوں غوثِ پاک کا
قادری میں قادری عطاری ہوں عطاری
درس و بیاں سے کیوں گھبراؤں کیسا ڈر کیا خوف ہو
کیوں ہو کسی کا رُعب طاری عطاری ہوں عطاری
مجھ کو ُغرور و َگھمنڈ سے بچانا میٹھے مرشد نیک بنانا
سچی عطا ہو اِنکساری عطاری ہوں عطاری
دیتا رہوں نیکی کی دعوت چاہتا ہوں اِستقامت
گزرے یوں ہی عمر ساری عطاری ہوں عطاری
پیارے آقا بخشوانا نارِ دوزخ سے بچانا
عصیاں کا ہے بوجھ بھاری عطاری ہوں عطاری
میں بھی دیکھوں مکہ مَدینہ مرشد تیری آنکھوں سے
کب آئے گی میری باری عطاری ہوں عطاری
روضۂ اَقدس منبرِ نور میں بھی دیکھوں کاش حضور
دکھلا دو جنت کی کیاری عطاری ہوں عطاری
عشقِ نبی کی مئے پلادو آقا آقا کی صدا ہو
باپا عطا ہو ایسی خماری عطاری ہوں عطاری
میٹھے مرشد میٹھا حرم ہو مولا اب تو ایسا کرم ہو
حسرت نکلے پھر تو ساری عطاری ہوں عطاری
میرے باپا میرے داتا بھر دو میرا بھی تم کاسہ
فیض تمہارا جگ پہ جاری عطاری ہوں عطاری
دے دو مرشد قفلِ مَدینہ باپا عطا ہو فکرِ مَدینہ
میں ہوں منگتا میں ہوں بھکاری عطاری ہوں عطاری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع