دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maan Baap Larain To Aulad Kia Karay | ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

book_icon
ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

جواب : سوگ تىن دِن تک ہوتا ہے ۔ ([1])لہٰذا تىن دِن کے بعد شادى کرنے مىں کوئى حَرج نہىں ہے البتہ ہمارے ىہاں لوگ چالىسوىں کے بعد شادی کرتے ہىں ۔  اگر تىن دِن کے بعد فوراً شادی کرىں گے تو خاندان مىں باتىں بنىں گى ، مَسائِل کھڑے ہوں گے اور گناہوں کے دَروازے کھلىں گے تو اس لیے  تھوڑا صبر کر لىا جائے ، مگر ایسا مَسئلہ نہىں ہے کہ اگر کسی کے رِشتہ دار کا اِنتقال ہوجائے تو وہ  تىن دِن کے اندر  شادى کر ہى نہىں سکتا ۔ اگر  کسى کى ماں یا باپ کا اِنتقال ہو گىا تو ایسی صورت  مىں چِہلم تک اِنتظار کرنا غالِباً مُعاشرے مىں بُرائىوں اور  خرابىوں سے بچانے والا ہے ۔ اِنتقال کے بعد تین دِن کے اندر تو کوئی شادی نہیں کرے گا کیونکہ  یہ  سوگ کے دِن ہىں اور گھر میں   صَفِ ماتم بچھى ہوئی ہے اور ىہ دُولہا بنے گا تو ظاہر ہے جمے گا نہىں ۔  البتہ پھر بھی   اگر کسى نے تىن دِن کے اَندر اَندر شادى کر  لى تو اس کا نِکاح جائز ہوجائے گااور وہ گناہ گار بھى نہىں ہو گا ۔ عموماً اىسا کوئى کرتا نہىں ہے اور نہ ہی کبھی ایسا   سُنا  گیا ہے اور  کرنا بھى نہىں چاہىے کہ اس سے تَنفیر کى صورت بنے گی اور  لوگ نَفرت کى باتىں کرىں گے ۔  یاد رہے ! جس عورت کا شوہر فوت ہو گىا اس کے لیے  سوگ چار ماہ دس دِن ہے ([2]) تو ان دِنوں میں اگر یہ عورت نِکاح کرے گى تو نِکاح نہىں ہو گا ۔ ([3])بلکہ ان چار ماہ دس دِن کے اَندرنِکاح کا پىغام دىنا بھى حَرام ہے ۔ ([4])البتہ اگر اس عورت کے پیٹ میں بچہ تھا اور شوہر کے اِنتقال کے بعد وہ بچہ  فوراً پىدا ہو گىا تو اب اس کی  عِدَّت ختم ہو جائے گی ۔  اِسی طرح اگر بچہ ایک مہینے یا جتنے دِن کے بعد پیدا ہوا اتنی مُدَّت تک عِدَّت ہے اور اگر چار ماہ دس دِن تک پیدا نہ ہوا تو اب عِدَّت وَضعِ حمل (یعنی بچے کے پیدا ہونے ) تک رہے گی ۔  

حق مہر کی کم اَز کم اور زیادہ سے زیادہ مِقدار

سُوال : حق مہر کم اَز کم اور زیادہ سے زیادہ کتنا ہونا چاہیے ؟

جواب : حق مہر کم اَز کم دو تولہ ساڑھے سات ماشے چاندی ہے اور زیادہ سے زیادہ کی کوئیLimit(یعنی حَد)نہیں ہے  ۔ نکاح کے لیے مہر شوہر پر واجِب ہوتا ہے جو اُسے عورت کو دینا ہوتا ہے اور نقد و اُدھار اس کی دونوں صورتیں ہوتی ہیں ۔ ([5])

جَنَّتی اِنسان کی نشانیاں

سُوا ل : جَنَّتی اِنسان کی کیا نشانیاں ہیں؟

جواب : جَنَّتی اِنسان کی سب سے پہلى اور ضَرورى نشانى  مُسلمان ہونا  ہے ۔ اب اگر مسلمان گناہ گار ہے تواللہ  پاک چاہے تو اُسے بے حِساب جَنَّت میں داخِل کر دے اور اگر چاہے تو پہلے گناہوں کی سزا دے اور پھر بعد میں داخِلِ جَنَّت فرمائے ، اِن معنوں میں ہر مُسلمان 100 فیصد  جَنَّتی ہے ۔  

سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ

سُوال : سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ کس کا ہے ؟

جواب : سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے  بڑا مَرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہیم خَلِیْلُ اللہ  عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ہے  ۔ ([6])

موت کی یاد کو کیسے باقی رکھا جائے ؟

سُوال : آجکل کی مَصروف ترىن زندگى مىں موت کى ىاد کو کىسے باقى رکھا جائے ؟

جواب : موت عام طور پر سبھی  کو یاد  ہوتى ہے لىکن کسى کو عِبرت کے ساتھ اور  کسى کو لاپرواہى کے ساتھ ىاد ہوتى ہے جىسا کہ کسى کے اِنتقال کى خبر سُنى تو موت کا تذکرہ ہوا مگر  ىہ کہ سُننے والے کو  اپنى موت ىا د نہىں آتی تو اپنی موت کو  یاد رکھنے کے لیے ایسی صحبت اِختیار کی جائے کہ جو آخرت کی یاد دِلائے ۔ ہم سَراپا غفلت بنے ہوئے ہیں اور  سِوائے نوٹىں کمانے کے ہمارا کوئی اور  تَصَوُّر نہىں ہوتا اور ہم پر یہی دُھن سوار ہوتی ہے کہ بس دِن بھر پیسے کماؤ اور پھر ہم کولھو کے بیل کی طرح چلتے رہتے ہیں یہاں تک کہ  رات آ جاتی ہے اور سو جاتے ہیں پھر دوسرے دِن وہى کولھو کے بىل کى طرح لگے رہتے ہیں ۔  New Generation(یعنی نئی نَسل)کو کولھو  کا پتا نہیں ہو گا تو پہلے لوگ لکڑی کے کولھو کے ذَریعے تیل نکالتے تھے مگر اب تو مشینیں آ چکی ہیں ۔  اسے یوں سمجھیے کہ ایک مشین ہے کہ جو دِن بھر چلتی رہتی ہے اور جب اُس کا ٹائم آف ہو جاتا ہے تو اُسے بند کر دیتے ہیں ۔  اِسی طرح بندہ بھی مشین  کی طرح صبح چلنا شروع ہوتا ہے اور دِن بھر کمانے میں لگا رہتا ہے ، اِس طرح



[1]    بخاری، کتاب الجنائز، باب احداد المراة علٰی غیر زوجھا، ۱ / ۴۳۲، حدیث : ۱۲۷۹دار الكتب العلمیة بيروت

[2]    بخاری، کتاب الجنائز، باب احداد المراة علٰی غیر زوجھا، ۱ / ۴۳۲، حدیث : ۱۲۸۰ 

[3]    فتاویٰ رضویہ، ۱۱ / ۲۹۰

[4]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۹۵  

[5]    فتاویٰ  رضویہ ، ۱۲ / ۱۶۵-۱۶۶ ماخوذاً 

[6]    التعلیق المیسر ھامش علٰی منح الروض الازھر، تفضیل بعض الانبیاء علٰی بعضھم، ص۳۳۶  دار البشائر الاسلامیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن