دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maan Baap Larain To Aulad Kia Karay | ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

book_icon
ماں باپ لڑیں تو اَولاد کیا کرے؟

جواب : منجن اور ٹوتھ پىسٹ سے مِسواک کى سُنَّت ادا نہىں ہو گى ۔  مِسواک مَخصُوص لکڑى کی ہوتی ہے جس کا بُرش بنا کر مَخصُوص طرىقے سے مِسواک کی جاتی ہے ۔  نیز مِسواک اللہ پاک کى رضا کے لىے کى جاتى ہے کہ اگر مِسواک کرتے ہوئے اللہپاک کى رضا کى نىت نہىں ہو گى تو ثواب نہىں ملے گا اگرچہ دانتوں کی صفائی اور دِیگر فَوائد حاصِل ہو جائیں گے ۔

اگر جمعہ کی نماز چُھوٹ جائے تو کیا کریں؟

سُوال :  اگر جُمعہ کی نماز چُھوٹ جائے تو کىا جُمعہ کی قضا ہو سکتی ہے ؟

جواب : جُمعہ کی نماز کے لىے کئی شَرائط ہیں ۔ انہیں شَرائط مىں سے اىک شَرط جماعت کے ساتھ ہونا بھی ہے نیز اس کی جماعت بھی ہر امام نہىں کر سکتا ۔ ([1]) لہٰذا اگر ایک جگہ نمازِ جُمعہ چھوٹ گئی تو دوسرى جگہ جماعت تلاش کرے ۔  اگر پورے شہر مىں کہیں بھی جُمعہ کى جماعت نہ ملے  تو اب ظہر پڑھے گا ۔ ([2])

اگر کوئی لگاتار تین یا چار جُمعہ کی نماز چھوڑ دے تو ؟

سُوا ل : اگر کوئى شخص لگاتار تین ىا چار جُمعہ کی نماز چھوڑ دے تو کیا وہ دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جائے گا؟  

جواب : جُمعہ کی نماز چھوڑنا مَعَاذَ اللّٰہ سخت کبىرہ گناہ ہے ، ایسا کرنے میں جہنم کى حق دارى ہے ، لىکن اگر کوئى فرض ہونے کے باوجود تىن چار جمعہ کی نماز چھوڑ دے یا مَعَاذَ اللّٰہ زندگى مىں کبھى بھى جمعہ نہ پڑھے ، تب بھى وہ کافر نہىں ہو گا ۔ ([3])

روزی میں بَرکت کا وَظیفہ

سُوال : روزى میں  بَرکت کے لىے کوئى وَظىفہ بتا دىجیے ۔   

جواب : یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَاب500 بار، اوّل آخر دُرُود شریف11، 11بار، بعد نَمازِ عشا قبلہ رُو باوُضو ننگے سر ایسی جگہ پڑھئے کہ سراور آسمان کے دَرمیان کوئی چیز حائِل نہ ہو ۔ ([4])ہر روز عشا کے بعد اس وَظیفے کوContinuo (یعنی مسلسل) کرنے سے اللہ پاک نے چاہا تو آپ کى روزى کُھل جائے گى ۔  

گھر والے بُرائی سے روکنے سے منع کریں تو...؟

سُوا ل : اگر کوئی  بُرائى کر رہا ہو مثلاً کوئى گانے سُن رہا ہو، جوا کھىل رہا ہو تو مجھے اچھا نہىں لگتا مىں اس  کو بُرائى سے روکتا ہوں تو مىرے گھر والے کہتے ہىں کہ آپ کىوں کسى کو روکتے ہو؟ہر ایک کی  اپنى مَرضى ہے جو چاہے کرے ۔ ہر ایک اپنى قبر مىں جائے گا ۔ اِس بارے مىں کچھ  مَدَنى پھول اِرشاد فرما دیجیے ۔  

جواب : اگر بُرائی دیکھ کر سب منع کرنا چھوڑ دىں گے تو تباہى مچ جائے گى، مَساجد بھى خالى ہو جائىں گى لہٰذا بُرائی دیکھ کر اس سے منع کرنا  چاہىے کہ نىکى کى دعوت دىنا اور بُرائی سے منع کرناثواب کا کام ہے ۔  مَدَنی چینل کا جو آغاز کیا گیا ہے یہ آمدنى کے لیے نہىں ہے ، نہ مىرى کوئى تنخواہ ہے بلکہ مبالغتاً عرض کر رہا ہوں کہ مىں مَدَنى چىنل کا پانى بھى نہىں پىتا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی چینل بلکہ پورى کى پورى دعوتِ اسلامى اسى مقصد کے لىے بنى ہے کہ لوگوں کو بُرائىوں سے بچا کر نىکىوں پر لگایا جائے  ۔ نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا کام سبھی کو  کرنا چاہیے کہ ىہ ثوا ب اور دَرَجات کی بلندی کا سبب ہے ۔ اگر بىٹا نیکی کی دعوت دیتا اور بُرائی سے منع کرتا ہے تو ماں باپ کو اس کی حوصلہ افزائى کرنی چاہیے تاکہ وہ مزىد اچھے طریقے سے یہ  کام کرے ۔  یاد رَکھیے ! اگر کوئى بُرائى کررہا ہے اور دىکھنے والے کا غالِب گمان  ہے کہ اگر مىں اسے  منع کروں گا تو ىہ مان جائے گا تو اِس صورت میں بُرائی سے منع کرنا واجب ہو جائے گا، اگر منع نہىں کرے گا تو گناہ گار ہو گا ۔  ([5])

بُرائی سے روکنے میں نَرمی اِختیار کیجیے

نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا کام  نَرمى اور حُسنِ اَخلاق سے ہونا چاہیے ۔  نہ جانے آپ کس طرح نیکی کی دعوت دیتے ہوں گے جس کے باعِث والدین آپ کو منع کرتے ہىں؟ آپ اپنے اَنداز پر غور کر لىں کہ کہىں اىسا  تو  نہىں کہ آپ سمجھاتے سمجھاتے جَذبات مىں آجاتے ہوں اور  لڑائى ہو جاتى ہو اس وجہ



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۱۸ / ۵۳۲  

[2]    درمختار و ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب الجمعة، ۳ / ۳۳-۳۴  ماخوذاً

[3]    رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے کسی عُذر کے بغیر تین جمعے چھوڑے وہ منافقین میں لکھ دیا گیا ۔ (معجم کبیر، اسامة بن زید بن حارثة، باب ما جاء فی المرأۃ السوء... الخ، ۱ / ۱۷۰، حدیث :  ۴۲۲ دار احیاء التراث العربی بیروت)ایک اور حدیثِ پاک میں اِرشاد فرمایا :  جو تین جمعے سُستی کی وجہ سے چھوڑے اللہ پاک اس کے دِل پر مُہر کر دے گا ۔  (ترمذی، کتاب الجمعة، باب  ما جاء   فی  ترک  الجمعة  من غیر عذر، ۲ / ۳۸، حدیث : ۵۰۰  دار الفكر بيروت)اِس حدیثِ پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے مشہور مُفَسِّر مفتی اَحمد یار خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : سُستی کی قید سے معلوم ہوا کہ مَعذور کا یہ حکم نہیں ۔  مُہر سے مراد غَفلت کی مُہر ہے نہ کہ کفر کی کیونکہ جمعہ چھوڑنا فِسق(یعنی گناہ) ہے کفر نہیں ۔  (مراٰۃ المناجیح، ۲ / ۳۳۱  ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور)

[4]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۲۵۶   ماخوذاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[5]    بہارِ شریعت، ۳ / ۶۱۵، حصہ : ۱۶ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن