دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat e Ameer Ahlesunnat 10 | 10-ملفوظات امیر اہلسنت قسط

book_icon
10-ملفوظات امیر اہلسنت قسط

کے مزاج کے خلاف بھاؤ لگا دینے سے غصے میں آ جاتے ہیں تو ایسے تاجِر بھی بااَخلاق نہیں بلکہ مَفاد پَرست ہوتے ہیں ۔ ان کا یہ اَخلاق اللہ پاک کی رضا کے لیے نہیں بلکہ گاہک کو پھنسانے کے لیے ہوتا ہے ۔  اچھے اَخلاق اور مسکرا کر ملنے کا ثواب اسی  صورت میں ملے گا جب یہ کام اللہ پاک کی رضا کے لیے کیے جائیں ، ان میں اپنا کوئی ذاتی مَفاد مثلاً میری چیز فروخت ہو جائے ، لوگ مجھے مِلنسار یا  بااَخلاق کہىں اور  مىرى ذات سے مُتأثر ہوجائىں وغیرہ وغیرہ کچھ نہ ہو ۔   

اچھے اَخلاق اپنانے اور ان پر اِستقامت پانے کے لیے حُسنِ اَخلاق کے فَضائِل اور بَداَخلاقی کے نُقصانات پر مشتمل کُتُب مثلاً حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی کی کتاب”اِحیاءُ العلوم“ کی دوسری جلد اور امام طبرانی کی کتاب” مَکَارِمُ الْاَخْلَاق“ترجمہ بنام ”حُسنِ اَخلاق“ کا مُطالعہ کیجیے ۔  اِسی طرح بَداخلاقی سے خود کو بچانے ، اچھے اَخلا ق اپنانے اور ان پر اِستقامت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ نیک بندوں کے اَخلاق وعادات پر مشتمل حکایات  و واقعات  کا مُطالعہ کرنا بھی ہے ۔  اس کے لیے خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، فقیہِ اعظم حضرتِ علّامہ ابو یوسف محمد شریف کوٹلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کى کتاب”اَخْلَاقُ الصَّالِحِیْن“ کا مُطالعہ کیجیے ۔ اس کتاب  مىں بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ  اللّٰہُ   الْمُبِیْن کے اَخلاق ، اِرشادات اور تَصَوُّف کے بہت پىارے پىارے مَدَنی پھول موجود ہىں ۔ ( [1]) اللہ پاک ہمارے اَخلاق وکِردار کو  بہتر بنا کر ہمیں متقی و پرہیزگار بنائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

ہو اَخلاق اچھا ہو کِردار ستھرا

                          مجھے متقى تو بنا ىاالٰہى  ( وَسائلِ بخشش)

حُسنِ اَخلاق سے متعلق اَحادیثِ مُبارَکہ

سُوال : حُسنِ اَخلاق سے متعلق چند اَحادیثِ مُبارَکہ بھی  بیان فرما دیجیے ۔

جواب : حُسنِ اَخلاق سے متعلق تین اَحادیثِ مُبارَکہ مُلاحظہ کیجیے : ( 1) نبىٔ اَکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا :  بے شک بندہ حُسنِ اَخلاق کے ذَریعے دِن میں روزہ رکھنے اور رات میں قِیام( یعنی عبادت) کرنے والوں کے دَرَجے کو پا لیتاہے ۔ ( [2])

( 2) نبىٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا :  بندہ حُسنِ اَخلاق کى وجہ سے تہجد گزار اور سخت گرمى مىں روزے کے سبب پىاسا رہنے والے کے دَرَجے کو پا لىتا ہے ۔ ( [3])

( 3) رَسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : مىزانِ عمل( یعنی ترازو) مىں حُسنِ اَخلاق سے زىادہ وزنى کوئى چىز نہىں ۔ ( [4])

کئی اَحکامِ شَرع کی بنیاد چاند دیکھنے پر ہے

سُوال : جس طرح نماز کے اوقات مىں سائنس ہمارى مدد کرتى ہے اور ہم کہىں بھى ہوں وہاں کے نماز کے اوقات جان سکتے ہىں ، کىا اِسی طرح  ہم سائنس کى مدد سے پورے سال کے چاند کا حِساب بھی لگا سکتے ہیں؟

جواب : نماز کے اوقات جان لینے کو سائنس دانوں کے کھاتے مىں نہ ڈالا جائے ، اس کا تعلق علمِ توقیت سے ہے ، جس پر بڑے بڑے عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے کام کىا ہے ، لہٰذا نماز کے اوقات کى ترکىب سائنس سے نہىں بلکہ عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  کى راہ نُمائى سے ہو گى ۔  عِلمِ توقىت اىک عِلم ہے جو مفتى کے لىے ضَرورى عُلُوم مىں سے ہے ۔ رہی بات چاند کا حِساب لگانے کی تو اِس کا تعلق نہ تو سائنسی تحقیق سے ہے اور نہ ہی عِلمِ توقیت سے کہ پورے سال کا ایک ساتھ ہی حِساب کر دیا جائے  بلکہ اس کا تعلق رُؤیتِ ہِلال ( یعنی چاند دیکھنے ) سے ہے ۔  بہت سے اَحکامِ شَرع کی بنیاد چاند دیکھنے پر ہے مثلاً رَمَضانُ المبارک کے روزے ، مَناسِکِ حج ، عیدُالفطر اور عیدُ الاضحیٰ وغیرہ   کا حِساب چاند  دیکھ کر ہی کیا جاتا ہے ۔ بعض توقىت دان اس معاملے مىں پیشن گوئی کرتے ہىں کہ فُلاں تارىخ  کو چاند ہوگا تو ان کی اس پیشن گوئی کا اِعتبار نہىں بلکہ چاند نظر آنے کا اِعتبار ہے ، جب شرعی ثبوت سے  چاندکا نظر آنا ثابت ہوتا تو مہینا شروع ہونا مانا جائے گا ۔  

ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرَام میں نِکاح کرنا کیسا؟

سُوال : کیا ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام مىں نِکاح کر سکتے ہىں؟

جواب : ماہِ مُحَرَّمُ الْحَرام مىں نِکاح کر سکتے ہىں ۔ اَلبتہ لوگ باتىں بنائىں گے اور خاندان میں نفرت کى فَضا پیدا ہو گى ، اس فتنہ و فساد سے بچنے کی  نیت سے اگر کوئی  ان



[1]    یہ تینوں کُتُب ( اِحیاء العلوم[۵ جلدیں]،حُسنِ اَخلاق اور اَخلاقُ الصَّالحین) دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ ( شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)    

[2]    ابوداود ،کتاب الادب،باب فی حسن الخلق،۴/۳۳۲،حدیث:۴۷۹۸ دار احیاء التراث العربی بیروت

[3]    الاستذکار للقرطبی ،باب ما جاء  فی حسن الخلق،۸/۲۷۹ ،حدیث:۱۶۷۲ دار الکتب العلمیة بیروت

[4]    ابوداود ،کتاب الادب،باب فی حسن الخلق،۴/۳۳۲،حدیث:۴۷۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن