دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer-e-Ahlesunnat Jild 01 | ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)

قَسَم کا بیان

book_icon
ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)
            
جواب:جی نہیں ۔ دُرِّمختار میں ہے:اگر میاں بیوی دونوں گونگے ہوں یا کوئی ایک گونگا ہو تو ان کے دَرمیان لِعان نہیں ہو سکتا۔(1) سُوال:اگر لِعان کے بعد ابھی قاضی نے تفریق (جُدائی)نہیں کی تھی کہ ان میں سے کوئی گونگا ہو گیا تو کیا یہ لِعان دُرُست ہو جائے گااور ان کے دَرمیان جُدائی ہو گی؟ جواب:نہیں۔ان کے دَرمیان تفریق(جُدائی)نہیں ہو گی۔فقہائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم فرماتے ہیں:اگر کوئی تفریق سے پہلے اورلِعان کے بعد گونگا ہو گیا تو ان کے دَرمیان تفریق(جُدائی )نہ ہو گی۔(2) سُوال:تو کیا اس صورت میں ان پر حَدّ (زِنا کی عورت پر ،تُہمت کی شوہر پر) ہو گی ؟ جواب:جی نہیں۔ اِس صورت میں کسی پر حَد نہیں ہو گی ،کیونکہ شُبہ آ گیا اور شُبہ کی وجہ سے حُدُود ساقِط (دُور) ہو جاتی ہیں۔ چُنانچِہ دُرِّمختار میں ہے:اور نہ کسی کوحَد لگے گی کیونکہ شُبہ کی وجہ سے حَد دور ہو جاتی ہے۔ (3)

قَسَم کا بیان

سُوال:اگر کسی نے قسم کھائی کہ کسی سے بھی کلام نہیں کروں گا، پھر اُس نے کسی گونگے یا بہرے سے کلام کر لیا توکیا اس کی قسم ٹوٹ جائے گی؟ جواب:جی ہا ں۔فقہائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم فرماتے ہیں: اگر کسی نے قسم کھائی کہ کسی سے کچھ نہیں بولے گا اور گونگے یا بہرے سے کلام کر لیا تو قسم ٹوٹ جائے گی۔(4)

عقیدے کابیان

”اللہ“ کا اِشارہ گونگے بہرے کس طرح کریں؟

سُوال: آج کل گونگے بَہروں کو تَربیّت دینے والے” اللہ “ کا اِشارہ آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھوا کر سکھاتے ہیں یہ کہاں تک دُرُست ہے؟
[1] …… درمختار،کتاب الطلاق ،باب اللعان، ۵ /۱۶۲۔ [2] …… درمختار،کتاب الطلاق ،باب اللعان، ۵ /۱۶۲۔ [3] …… درمختار،کتاب الطلاق ،باب اللعان ، ۵ /۱۶۲۔ [4] …… فتاویٰ ھندیة،کتاب الایمان،الباب السادس فی الیمین علی الکلام، ۲/۱۰۰ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن