دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer-e-Ahlesunnat Jild 01 | ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)

طَلاق کا بیان

book_icon
ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)
            
فتاویٰ شامی میں ہے: عاقِدَین (اِیجاب و قبول کرنے والے دونوں)گونگے ہوں تونِکاح اِشارے سے ہو گا۔ لہٰذا اِس نِکاح کا گواہ گونگا بھی ہو سکتا ہے اور بہرا بھی۔(1)     

طَلاق کا بیان

سُوال:اگر کسی گونگے نے اپنی بیوی کو اِشارے کے ذَرِیعے طَلاق (طَ۔لَا۔ق )دی تو کیا طَلاق ہو جائے گی ؟ جواب:جی ہاں، طَلاق ہو جائے گی،لیکن یہ حکم اس صورت میں ہے جبکہ وہ لکھنا نہ جانتا ہو ورنہ لکھ کر دے گا تو ہی ہو گی۔فَتْحُ الْقَدِیْر میں ہے :گونگے نے اِشارے سے طَلاق دی ہو گئی جبکہ لکھنا نہ جانتا ہو اور لکھنا جانتا ہو تو اِشارے سے نہ ہو گی بلکہ لکھنے سے ہو گی۔(2) سُوال:کیا اِشارے سے ہر گونگے کی طَلاق ہو جاتی ہے یا صِرف اُسی کی ہوتی ہے جو کہ پیدائشی گونگا ہو ؟ جواب:اِس سے مُراد پیدائشی گونگا ہے اگر کوئی بعد میں گونگا ہو ا اور یُوں ہی رہا یہاں تک کہ اس کے اِشارے سمجھ میں آنا شروع ہو گئے جب تو طَلاق ہو جائے گی اور اگر سمجھ میں نہ آتے ہوں یا ان میں شک ہو تا ہو تو نہیں ہو گی۔چُنانچِہ فقہائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم فرماتے ہیں: گونگے کی طَلاق اِشارے کے ذَرِیعے ہو جاتی ہے اِس گونگے سے مُرا د و ہ ہے جو کہ پیدائشی گونگا ہو یا بعد میں ہو ا ہو اور اس کے اِشارے سمجھ میں آنے لگ گئے ہوں اور اگر اس کے اِشارے ایسے مَعروف نہ ہوں کہ جو کہے سمجھ میں آ جائے یا اس میں شک ہو تا ہو تو باطِل ہے (یعنی طَلاق نہ ہو گی۔) (3) سُوال:اگر گونگے نے اِشارے کے ذَرِیعے تین سے کم طَلاقیں دیں تو وہ کون سی طَلاق قرار دی جائے گی؟ جواب:گونگے نے اگر اِشارے کے ذَرِیعے تین سے کم طَلاقیں دیں تو وہ رَجعِی شُمار ہوں گی۔ فقہائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم فرماتے ہیں:گونگے نے جو طَلاق اِشارے سے دی اگر تین سے کم ہے تو طَلاقِ رَجعی(4) شُمار ہو گی۔(5)
[1] …… رد المحتار،کتاب النکاح،الخصاف کبیر فی العلم یجوز الاقتداء به، ۴/۹۹۔ [2] …… فتح القدیر،کتاب الطلاق، فصل ویقع طلاق کل زوج اذا کان عاقلا...الخ،۳ /۳۴۸۔ [3] …… فتاویٰ ھندیة،کتاب الطلاق ، الباب الاول فی تفسیرہ و رکنه و شرطه ...الخ، ۱/۳۵۴۔ [4] …… طلاق رَجعی کی تفصیلی معلومات کیلئے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد2،حصہ 8 سے” رجعت کا بیان“ مُلاحَظہ فرمایئے۔ [5] ……فتاویٰ ھندیة،کتاب الطلاق ، الباب الاول فی تفسیرہ و رکنه و شرطه ...الخ، ۱/۳۵۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن