30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قربانی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا
یاد رَکھیے! قربانى کے بغىر کچھ نہىں ہوتا،اگر آپ کہیں کہ بىٹھے بٹھائے سب کچھ ہو جائے تو نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے کوشش کرنی پڑے گی۔ یو کے میں جَامِعَاتُ الْمَدِیْنَہ اور مَدَارِسُ الْمَدِیْنَہ قائم ہیں جن میں اَساتذۂ کِرام اور قاری صاحبان بھی ہیں جو مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالِغان پڑھاتے ہوں گے،اگر نہیں پڑھاتے تو پڑھائیں اور پڑھانے والوں کو تیار کریں ، اگر اِس طرح کوشش کریں گے تو قطرے قطرے سے دَریا بنے گا اور ہمارا مَدَنی کام بڑھتا چلا جائے گا۔ اس وقت (یعنی ۲۲ رَبِیْعُ الْآخِر 1440ھ بمطابق 29 دسمبر 2018ء )برمنگھم کےاِجتماع میں مَاشَآءَ اللّٰہ بے شمار اسلامی بھائی جمع ہیں ان میں جَذبے والے اسلامی بھائی بھی مِل جائیں گےاور ایسے بھی ملیں گے کہ جو پڑھانے کے قابل ہوں گے، اِسی طرح ان میں کچھ حُفّاظ اور قاری صاحبان بھی ہوں گے اگر ان سب کو مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالِغان پڑھانے کے لیے تیار کیا جائے تو یہ ساتھ دیں گے کیونکہ یہ اُن کا اپنا کام ہے اور آخرت کی بھلائی کے سب طلبگار ہوتے ہیں۔اگرچہ میں نے یہ تَرغیب برمنگھم والوں کو دِلائی ہے مگر پاکستان میں بھی ایسے لوگ مِل جائیں گے کہ جو بے چارے دیکھ کر بھی قرآنِ پاک نہیں پڑھ سکتے لہٰذا یوکے کےساتھ ساتھ دِیگر ممالک کے اسلامی بھائی بھی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کا عَزم مُصَمَّم کریں اور ہر اسلامی بھائی اپنا یہ ذہن بنائے کہ میرا یہ مقصد ہے کہ میں اب اِنْ شَآءَ اللّٰہ قرآنِ مجید کی تعلیم عام کروں گا۔یاد رَکھیے! مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالِغان پڑھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ذِمَّہ داران کو ساتھ لے کر چلیے کہ مِل جُل کر چلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ سب بہتر ہو جائے گا ورنہ شیطان کہیں ناچاقیاں نہ پیدا کر دے ۔
اسکول ٹیچرز اور پروفیسرز بھی قرآنِ پاک پڑھائیں
سُوال:کیا اسکول ٹیچر ز اور پروفیسرز بھی مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالِغان پڑھائیں؟
جواب:بے شک دُنىوی یا دِىنى اِعتبار سے جو جتنا بھی بڑا ہے اُسے قرآنِ کرىم پڑھنا اور پڑھانا چاہىے جبکہ وہ دُرُست طریقے سے قرآنِ پاک پڑھانا جانتا ہو۔قرآنِ کریم پڑھنے اور پڑھانے کے مُعاملے میں کوئی دَرَجہ مُتَعَیَّن نہیں کہ فُلاں دَرَجے کا آدمی ہو تو وہ پڑھائے گا ، اِس سے بڑے دَرَجے کا ہوا تو اسے پڑھانے کى ضَرورت نہىں بلکہ قرآنِ کریم سبھی کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع