30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لیتے ہیں وہاں دُور سے بھی سُن لیتے ہیں۔”لعل“ایک بہت ہی قیمتی ہیرے کو کہتے ہیں۔اِس مِصرعے میں” کان“سے غالباً وہ ” کان“مُراد ہے جو زمین کھود کر حاصِل کی جاتی ہے جس میں سے خزانہ اور ہیرے جواہر حاصِل ہوتے ہیں،اب مطلب یہ ہوا کہ اس ” کان“سے عظمت و کَرامت والے لعل یعنی موتی حاصِل ہوتے ہیں۔ بہرحال اللہ پاک نے میرے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو یہ مُعْجِزَہ عطا فرمایا کہ آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دور و نزدیک سےسُن لیاکرتے تھے اور آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا دور و نزدیک سے سُننا ثابت بھی ہے۔فی زمانہ ہم بھی سائنسی آلات کے ذَریعے دُور نزدیک کی باتیں سُن لیا کرتے ہیں اگر اس وقت (مَدَنی مذاکرے میں)میرے پاس مائیک نہ ہوتا تو عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بیٹھے اسلامی بھائی بھی مجھے سُن نہ پاتے،مگر مائیک کے ذَریعے میری آواز دور دور تک پہنچ رہی ہے نیز اس وقت مَدَنی چینل پر ہزاروں کلو میٹر دور مختلف شہروں بلکہ مختلف ممالک میں بھی سائنسی آلات کے ذَریعے لوگ مجھے سُن رہے ہیں۔
روحانی کنکشن سائنسی کنکشن سے پاور فل ہے
آج کل فون پر بھی دور دراز کی آواز فوراً سُنی جا سکتی ہے گفتگو بھی بڑی آسانی سے ہو جاتی ہے،یہ سائنسی کنکشن اتنا پاور فل ہو گیا ہے کہ دُنیا سمٹ گئی ہم جہاں چاہیں بآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔یقیناً روحانی کنکشن سائنسی کنکشن سے کروڑوں دَرجے پاور فل ہے۔اِس سائنسی کنکشن میں بعض اوقات Error آجاتے ہیں یا یہ نوکنکشن یا ویک سگنل کا اِشارہ دے دیتا ہے مگر روحانی کنکشن میں یہ سب چیزیں نہیں ہوتیں اور اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو دور کی آواز سننے کی طاقت عطافرمائی ہے تو اس میں وہ کون سی بات ہے جو سمجھ نہیں آتی؟
تین میل دور سے چیونٹی کی آواز سُن لی
قرآنِ کریم میں حضرتِ سَیِّدُنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے: آپ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے چیونٹی کی آواز کو سُن لیا کہ وہ دِیگر چیونٹیوں سے کہہ رہی تھی کہ اپنے اپنے بلوں میں چلی جاؤ کہ سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کا لشکر آ رہا ہے کہیں وہ بے خبری میں تمہیں کچل نہ دے۔حضرتِ سَیِّدُنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع