دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer-e-Ahlesunnat Jild 01 | ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)

فجر کى نماز دِن کى نماز ہے

book_icon
ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)
            
کرتے رہیں اور تىن دِن اپنی اِن مَصروفیات کو چھوڑ کر راہِ خُدا مىں سفر کرىں۔حج و عمرہ کے لیے اِنسان جاتا ہے تو اُس وقت بھی وہ دُنىوى کام نہىں کرپاتا،دُنىوى کاموں کو چھوڑ کر ہی جاتا ہے۔ اِسى طرح جو عاشقانِ اَولیا بغداد شرىف،اجمىر شرىف اور دِیگر مقامات پر مَزاراتِ اَولیا پر حاضِرى دینے کے لیے جاتے ہىں وہ بھى دُنىوى کام کاج چھوڑ کر ہی جاتے ہىں لہٰذا تین دِن راہِ خُدا کے لیے اور 27 دِن دُنیا کے لیے کہنے میں کوئی حَرج نہیں۔

فجر کى نماز دِن کى نماز ہے

سُوال: فجر کى نماز کا شُمار دِن کى نماز میں ہوتا ہے ىا رات کى نماز میں ؟ جواب: فجر کى نماز کا شُمار دِن کى نماز میں ہوتا ہے۔(1)

مکروہِ تَحریمى اور حَرام مىں فرق

سُوال: مکروہِ تَحرىمى اور حَرام مىں کیا فرق ہے؟ جواب:مکروہِ تَحرىمى واجِب کے مُقابِل ہوتا ہے،جبکہ حرام فرض کے مُقابِل ہوتا ہے۔ مکروہِ تَحرىمى اَفعال بھی ناجائز و گناہ ہوتے ہىں۔ مَزید تعریفات اور معلومات حاصِل کرنے کے لیے بہارِ شرىعت جلد اوّل کے دوسرے حصے کا مُطالعہ کیجیے۔(2)

قبر سے کیا مُراد ہے؟

سُوال:سُنا ہے اگر کسی کے اِنتقال پرقبر کھودی جائے تو وہ قبر اس مَیِّت کا اِنتظار کرتی ہے اور اگر اِنتقال پر قبر نہ کھودی
[1] …… جیسا کہ پارہ 12 سورۂ ہود کی آیت نمبر 114 میں اللہ پاک کا فرمانِ عالیشان ہے:وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِؕ- ترجمۂ کنز الایمان : ”اور نماز قائم رکھو دِن کے دونوں کناروں اور کچھ رات کے حصّوں میں۔“اِس آیتِ کریمہ کے تحت صَدْرُالْاَفَاضِل حضرت علّامہ مولانا سیِّدمحمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:دِن کے دو کناروں سے صبح و شام مُراد ہیں۔ زَوال سے قبل کا وقت صبح میں اور بعد کا شام میں داخِل ہے صبح کی نماز فجر اور شام کی نماز ظہر و عصر ہیں اور رات کے حصّوں کی نمازیں مَغرب و عشا ہیں۔ (تفسیرخزائن العرفان، پ۱۲، ھود، تحت الآیۃ: ۱۱۴،ص۴۳۸) [2] …… حَرامِ قَطعی: یہ فرض کا مُقابِل ہے ،اس کا ایک بار بھی قَصْداً کرنا گناہِ کبیرہ و فِسق ہے اور بچنا فرض و ثواب۔ مَکروہ تَحْرِیمی: یہ واجب کا مقابل ہے اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے اگرچہ اس کا گناہ حرام سے کم ہے اور چند بار اس کا اِرتکاب کبیرہ ہے۔(بہارِ شریعت، ۱/۲۸۳،حصہ:۲)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن