دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer-e-Ahlesunnat Jild 01 | ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)

آپریشن کے ذَریعے بچوں کی پیدائش میں اِضافہ

book_icon
ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)
            
کرے یہ ضَروری نہیں مگر دور بڑا نازک ہے اور ہر ایک کو پىسے کمانے کى حرص لگى ہوئى ہے۔حمل کے دَوران کی کئی اِحتیاطیں ہیں جو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی کتب” گھرىلو علاج“اور” مَدَنی پنج سورہ “میں بیان کی گئی ہیں ان کا مُطالعہ کیجیے۔ بچوں کو شروع سے ہى دھوپ مىں ڈالا جائے، دھوپ کے بڑے فَوائد ہوتے ہىں۔صبح جب سورج نکلتا ہے، اس کے بعد کی جو دھوپ ہوتى ہے وہ بچوں اور بڑوں سب کے لیے یکساں مُفىد ہوتى ہے۔یوں ہی سورج ڈوبنے سے پہلے جو پندرہ بىس مِنَٹ ہوتے ہىں اس وقت کى دھوپ بھى بہت بہتر ہوتى ہے،اس دھوپ میں بچوں کو پندرہ بىس مِنَٹ کے لىے ڈال دىا جائے۔آج کل لوگ بچوں کو دھوپ نہىں لگاتے حالانکہ دھوپ بچوں کے لیے ضَروری ہے بِالْخُصُوْص بچی کے لیے کہ بچى کے جسم میں اىک ہڈى ہوتى ہے،اس کا تعلق بچے کى پىدائش سے ہوتا ہے،دھوپ نہ ملنے کى وجہ سے وہ ہڈی سُکڑ جاتى ہے اور اس کى وجہ سے(اس بچی کے ماں بنتے وقت)آپرىشن کى ضَرورت پىش آتى ہے۔

آپریشن کے ذَریعے بچوں کی پیدائش میں اِضافہ

سُوال:اَخبار میں یہ خبر آئی ہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں آپریشن کے ذَریعے بچوں کی پیدائش میں خطرناک حَد تک اِضافہ ہوا ہے۔ اَعداد و شُمار کے مُطابق صِرف 2015ء میں تین کروڑ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذَریعے کی گئی جو اس سال پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد کا 21 فیصد ہے اور ان میں سے تقریباً 44 لاکھ 55 ہزار بچوں کی پیدائش میں آپریشن کی ضَرورت ہی نہیں تھی۔ اِس سلسلے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں خواتین غیر ضَروری طور پر آپریشن کے مَرحلے سے گزر کر خود کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں کیا کرنا چاہیے؟ جواب:جب میرا لڑکپن تھا تو اس وقت میں نے آپریشن کا نام ہی نہیں سُنا تھا ، سب کی سب ڈلیوریاں نارمل ہوتی تھیں اور ہسپتال جانے کی ضَرورت ہی پیش نہ آتی تھی۔اس دور میں عام طور پر ڈلیوریاں گھروں پر ہوتی تھیں اور دائیاں (Midwives) گھروں پر آتی تھیں اور اپنے تجربات کی بِنا پر آپریشن کے بغیر نارمل ڈلیوری کیا کرتی تھیں۔ اِس حوالے سے مجھے ایک واقعہ یاد آیا جو مجھے کسی نے بتایا تھا کہ ایک غیر مسلم دائی کو اپنے کسی کیس میں یہ مُعاملہ پیش آیا کہ ڈلیوری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن