30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رُکاوٹ ہے تو ایسے کپڑے پہن کر نماز پڑھنے سے نماز ہو گی ہی نہیں۔ ایسی صفائی جس میں ناپاکی نہ ہو اور نہ ہی میل کچیل تو یہ تَنْظِیْف ہے اور یہ سُنَّت بھی ہے۔اگر کوئی چیز ناپاک ہے تو وہ صاف نہیں کہلائے گی اور اگر وہ ناپاک نہیں ہے اور اس پر میل کچیل لگی ہوئی ہے تب بھی اُسے صاف نہیں کہا جائے گا البتہ اگر اس پر میل کچیل تو ہے مگر وہ ناپاک نہیں ہے تو وہ پاک ہے۔
(امیرِاہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے مَزید تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا:)ایک حدیثِ پاک میں اَلطُّہُوْرُ شَطْرُ الْاِ یْمَانِ (یعنی پاکی نصف اِیمان ہے۔)(1)کے اَلفاظ بھی ہیں۔ شَطْر بمعنیٰ نِصف ہوتا ہے۔مشہور مُفَسّر، حَکِیْمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ نے اِس کی وضاحت بھی فرمائی ہے کہ پاکی کو نصف اِیمان کیوں کہا جاتا ہے؟چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں: ظاہر یہ ہے کہ طُھُوْر سے ظاہری پاکی اور اِیمان سے عُرفی اِیمان مُراد ہے۔ چونکہ اِیمان بھی گناہوں کو مِٹاتا ہے اور وُضوبھی،لیکن اِیمان چھوٹے بڑے سارے گناہ مِٹا دیتا ہے اور وُضو صِرف چھوٹے،اِس لیے اسے آدھا اِیمان فرمایا۔اِیمان باطِن کو عیبوں سے پاک فرماتا ہے اور وُضو ظاہر کو گندگیوں سے،اور ظاہر، باطن کا گویا نِصف ہےیا اِیمان دِل کو بُرائیوں سے پاک اور خوبیوں سے آراستہ کرتا ہے اور طہارت جسم کو فقط گندگیوں سے پاک کرتی ہے،لہٰذا یہ نِصف ہے۔ (2)
مسجد میں دھونی دینے میں اِحتیاطیں
سُوال:اگر مسجد مىں دھونى دىنی ہوتو اِس مىں کیا اِحتىاطىں کرنی ہوں گى؟
جواب:اب تو مَساجد کو خوشبودار کرنے کے لیے اسپرے کے اِستعمال کا رَواج ہے۔ اگر کوئی مسجد میں دھونی دینا چاہے تو اس کے لیے چند باتوں کا خیال رکھنا ہوگا مثلاً مسجد میں راکھ نہ اُڑے۔* دىا سلائى ىعنى ماچس کى تىلى مسجد مىں جَلانا جائز نہىں کىونکہ اس کے بارود کى بَدبو اُڑتى ہے اور مسجد کو بَدبو سے بچانا واجِب اور خوشبودار بنانا ثواب کا کام ہے لہٰذا اتنی دور سے جَلا کر لاىا جائے کہ بارود کی بَدبو مسجد مىں داخِل نہ ہو۔*بعض جگہ دھونی دینے کے لیے کوئلہ بھى جَلاتے ہىں تو اگر کوئلہ بَدبو والا ہو جیساکہ بعض کوئلوں سے بَدبو آتی ہے تو اسے مسجد مىں جَلانے سے بچنا ہوگا لہٰذا اسے باہر اتنی دیر جَلا لیں کہ بَدبو ختم ہو جائے۔
[1] …… مشکاة المصابیح،کتاب الطھارة ،الفصل الاول،۱/۷۲ ،حدیث:۲۸۱ ۔
[2] …… مراٰۃ المناجیح،۱/۲۳۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع