30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے اِرشاد فرمایا:جس نے اللہ پاک کی تعظیم کیلئے عُمدہ شکل میں بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کو تحریرکیا، اللہ پاک اُسے بخش دے گا۔(1)
بِسْمِ اللّٰہ شریف کو عمدہ شکل میں لکھنے کا طریقہ
حضرتِ سَیِّدُنا اِمام قا ضی اَبُوالْفَضْل عیا ض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ ’’شفا شریف ‘‘میں فرماتے ہیں:باوُجُود اس کے کہ حضور نبیٔ کریم، رَءُ وْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم لکھتے نہ تھے مگر آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ہر چیز کا عِلم عطا ہوا تھا یہاں تک کہ اِس بارے میں اَحادیثِ مُبارَکہ وارِد ہیں کہ حضور پُرنور صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کتابت کے حُرُوف پہچانتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ کس طرح لکھے جا ئیں تو خو بصورت ہوں گے، جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ شعبان رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے ایک حدیثِ پاک حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُما سے رِوایت کی کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: بِسْمِ اللّٰہ کودَراز کر کے نہ لکھو۔ (یعنی سین میں دندانے ہوں، صِرف دَرازنہ ہو۔)
دوسری حدیث میں حضرتِ سَیّدُنا امیر مُعا ویہ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ وہ حضورپُرنور صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سا منے لکھ رہے تھے کہ آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ان سے فرمایا: دوات کی روشنائی کو دُرُست رکھو، قلم پر تِرچھا قَط لگاؤ ، بِسْمِ اللّٰہ کی ”ب“ کھڑی لکھو، ”س“ کے دندا نے جُدا رکھو،” م“ کو اندھا نہ کرو (یعنی اس کے چشمہ کی سفیدی کھلی رہے)، لفظ’’ اللہ ‘‘خُو بصورت لکھو اور لفظ ’’ اَلرَّحْمٰن ‘‘کو دَراز کر کے اور لفظ ’’ اَلرَّحِیْم ‘‘عُمدہ لکھو۔(2)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم لکھنے کاعظیم ثواب پانے کیلئے ہو سکے توکبھی کبھی باوُضو خوش خَطی کے ساتھ کاغذوغیرہ پر بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّح ِیْم تحریر فرما لیا کریں اورلکھنے میں میم کا دائرہ کُھلا رکھیں مثلاً اِس طرح”م“یا” م“لیکن بے اَدَبی کی جگہ ہرگزنہ لکھئے،دِیواروں پربھی آیات و مُقَدَّس کلِمات مَت لکھئے کہ آہستہ آہستہ لِکھائی کے ذَرّات جَھڑ کر زمین پرتشریف لاتے ہیں نیزمَساجِدو مَدارِس وغیرہ میں بھی اِس اَدَب کا خیال رکھئے۔ اللہ پاک ہمیں اَدب کی توفیق مَرحمت فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم
[1] …… درمنثور،۱/۲۷۔
[2] …… شفا،فصل ومن معجزاته الباھرة ،الجزء:۱،ص۳۵۷ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع