دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer-e-Ahlesunnat Jild 01 | ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)

گِھن والی بیماری سے اَنبیا محفوظ ہوتے ہیں

book_icon
ملفُوظاتِ امیْرِاہلِ سُنّت (جلد:۱)
            
سے گونج اُٹھتی ہے۔ تَراویح میں اِس کھانسی کو نفسیاتی اثر کہیں یا پھر اِفطار میں کباب، پکوڑے اور سموسے کھانے کا اثر بہرحال ایسا ہوتا ضَرور ہے۔

گِھن والی بیماری سے اَنبیا محفوظ ہوتے ہیں

سُوال:عوام میں یہ مشہور ہےکہ حضرتِ سیِّدُنا اَىُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جسمِ مُبارَک میں بىمارى کى وجہ سے کىڑے پڑ گئے تھے، کیا یہ دُرُست ہے؟ جواب:حضرتِ سیِّدُنا اَىُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جسمِ مُبارَک میں کیڑے پڑنے والی بات بالکل غَلَط ہے۔ کسى کے بَدن مىں کىڑے پڑنا بہت گِھن کى بات ہے اور اہلِ سُنَّت کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ پاک کے نبى ہر اىسى بىمارى سے محفوظ ہوتے ہیں جس کے سبب لوگ گِھن کھا کر دُور بھاگىں۔(1) نبى کے جسم کو تو وفات کے بعد مٹى نہیں نقصان پہنچا سکتی اس لیے کہ زمین پر حرام کردیا گىا ہے کہ وہ اَنبیا کے جسموں کو کھائے(2)تو پھر کىڑوں کى کىا مجال ہے کہ وہ حضرتِ سَیِّدُنا اَیُّوب عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جسم مُبارَک کو نقصان پہنچائیں ۔

بوقتِ شہادت امامِ عالی مقام کی عمر مُبارَک

سُوال:بوقتِ شہادت امامِ عالی مقام حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی عمر مُبارَک کتنی تھی؟ جواب:بوقتِ شہادت سیِّدُ الشُّہَداء، امامِ عالی مقام حضرتِ سَیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی عمر مُبارَک 56 سال پانچ ماہ پانچ دِن تھى۔(3)
[1] …… مشہور مفسر، حَکِیْمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:نبی ایسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں،گھنونی گندی بیماریاں انہیں نہیں ہوتیں۔ نامَردی،گونگا بہرا پن ،بَرص، جذام نبی کو نہیں ہو سکتے۔ (مِراٰۃ المناجیح،۷/۵۷۴ ملتقطاً) [2] …… حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا:اِنَّ اللہ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَاءِ فَنَبِیُّ اللہ حَیٌّ یُّرْزَقُ یعنی بے شک اللہ پاک نے زمین پر حرام کیا ہے کہ وہ اَنبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) کے جسموں کو کھائے، اللہ پاک کے نبی زندہ ہیں روزی دیئے جاتے ہیں۔ (ابنِ ماجه،کتاب الجنائز،باب ذکر وفاته...الخ،۲/۲۹۱،حدیث:۱۶۳۷) [3] …… سوانح کربلا،ص۱۷۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن