دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer e Ahlesunnat Qisst-9 | ملفوظات امیر اہلسنت قسط-9

book_icon
ملفوظات امیر اہلسنت قسط-9

بھیجیں ۔ اس لیے کہ یہاں یہ اندیشہ موجود ہے کہ اس اسلامی بہن کے گھر کے مَردوں تک یہ آواز پہنچ جائے ۔ اسلامى بہنوں کو تو ویسے بھی سوشل مىڈىا سے دُور ہی رہنا چاہیے بلکہ اسلامی بھائی بھی بقدرِ ضَرورت اور مُحتاط اَنداز میں ہی اِستعمال کریں ۔  اس لیے کہ سوشل میڈیا کے ذَریعے بڑے بڑے پَردہ داروں کے پَردے فاش ہو جاتے ہیں ۔ کوئی مُعَزَّز آدمی اپنی نِجی مجلس میں خوش طبعی کے طور پر یا ویسے ہی کوئی بات کہہ دیتا ہے لیکن سوشل میڈیا میں آنے کے بعد وہی معمولی بات طوفان  کا رُوپ دھار لیتی ہے اور پھر وہ عزت دار اپنی پگڑی اُچھلتے دیکھ کر ہَکّابَکّا  رہ جاتا ہے اور کر کچھ نہیں سکتا ۔ بہرحال ہر ایک کو ہر بات سوچ سمجھ کر ہی کرنی چاہیے  اس لیے کہ سوشل میڈیا پر ریکارڈنگ نہ بھی ہو جب بھی دو مَعصوم فرشتے یعنی کِرَامًا  کَاتِبِیۡن تو ہر ایک کا قول و فعل لکھ ہی رہے ہیں ۔ ( [1] )

موبائل فون میں قرآنِ کریم ہو تو  اُسے زمین پر رکھنا کیسا؟

سُوال :  موبائل فون مىں اگر قرآنِ کرىم ہو تو کیا  اُسے زمىن پر رکھ سکتے ہىں؟

جواب :  اَدب اور بے اَدَبی کا دارو مدار عُرف  پر ہوتا ہے ، عُرف میں موبائل فون  میں قرآنِ پاک کی فائل موجود ہو یا اس کیApplication install ہوئی ہو ( یعنی اس کا سافٹ ویئر پروگرام ڈالا گیا ہو )لیکن اِسکرین پر ظاہِر نہ ہو تو اس موبائل کے نیچے رکھنے کو بے اَدَبی نہیں سمجھا جاتا ۔  اگر اسے بے اَدَبی قرار دیا جائے تو پھر حافِظِ قرآن کو بھی زمین پر نہیں بیٹھنا چاہیے کیونکہ اس کے سىنے مىں بھى قرآن ہوتا ہے اور عُرفاً لوگ کہتے بھی  ہىں کہ”اس کے سىنے مىں قرآن ہے ۔ “ تو جس طرح حافِظِ قرآن کے سینے میں قرآن ہوتا ہے ، اس کے باوجود اس  کے زمین پر بیٹھنے کی وجہ سے اسے قرآنِ پاک کی بے اَدَبی نہیں  سمجھا جاتا تو  اِسی طرح موبائل میں بھی قرآن ہونے کی وجہ سے اسے زمین پر رکھنا بے اَدَبی نہیں کہلائے گا ۔  ہاں! اِسکرىن پر جو قرآنِ کریم نظر آ رہا ہوتا ہے اس کا حکم الگ ہے ، اس کا اَدب و اِحترام بھى کرىں اور  بہتر ىہ ہے کہ بے وضو اس کو مَس بھى نہ کرىں ۔   

اسلامى بہن کے حالَتِ اِحرام میں بال گِر گئے تو...؟

سُوال :  اگر اسلامى بہن کے اِحرام کى حالت مىں بال گِر گئے تو کیا اُسے کفّارہ دىنا ہو گا؟

جواب : بال اگر خود بخود گر جائیں چاہے وہ کتنے ہی ہوں کوئى کفّارہ نہىں ۔ ( [2] ) ہاں اگر اپنی حَرکت مثلاً وُضو کرنے ، کھجانے یا سہلانے کی وجہ سے دو تین بال  ہاتھ مىں آ گئے تو دو تىن کھجورىں ىا دو تىن روٹى کے ٹکڑے ىا  اَناج تین مٹھىاں صَدَقہ کرنا ہو گا ۔   اگر تىن بالوں سے زىادہ بال اپنى حَرکت سے ٹوٹے  تو اىک صَدَقۂ فِطر کى مِقدار واجِب ہو گى ۔ ایک صَدَقۂ فِطر کی مِقدار آج کل( 28 ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام  ۱۴۳۹؁ ھ بمطابق 08 ستمبر 2018 کو ) ہمارے وطنِ عزیز پاکستان میں تقریباً 100 روپے ہے ۔  بہرحال اپنے فعل سے تین بال یا اس سے کم ٹوٹے  تو ہر بال کے بدلے ایک کھجور دینی پڑے گی بلکہ دو یا تین بال ٹوٹنے پر  ایک کھجور بھی دے دیں گے تب بھی کفّارہ ادا ہو جائے گا ۔  تین سے زائد بال ٹوٹنے پر اىک صَدَقۂ فِطر کى مِقدار واجب ہو گى اور یہ صَدَقہ وہیں حُدودِحَرم میں دینا شَرط نہیں اپنے وطن میں بھی دے سکتے ہیں اَلبتہ حَرم مىں صَدَقہ کرنا افضل ہے ۔   

اگر کسی پر دَم( [3] )واجِب ہو تو اس کی اَدائیگی حُدودِ حَرم میں ضَروری ہے ، قربانی کے دِن ہونا اِس میں شَرط نہیں ان دِنوں کے عِلاوہ بھی دَم دے سکتے ہیں ۔  زندہ جانور صَدَقہ نہیں کر سکتے کیونکہ  دَم کے معنیٰ ہیں خون ، یعنی ایسا جانور جس میں قربانى کى شَرائط پائى جاتى ہوں اُسے حُدودِ حَرم میں ذَبح کر کے اس کا خون بہایا جائے ۔  دَم کے جانور کا گوشت نہ تو خود کھا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی غنی کو دے سکتے ہیں ۔  اس کا گوشت غریبوں اور مسکینوں کو دینا ہے ، ذَبح کرنے کے بعد اگر  پورا جانور ہی کسی  غریب یا مسکین کو دے دیا تب بھی صحیح ہے ۔

گوشت اور چاو ل کھانوں کے سردار ہیں

 



[1]    جیسا کہ اللہ پاک نے اِرشاد فرمایا : )وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ(۱۰)كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ(۱۱)یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ(۱۲) ( ( پ۳۰ ، الانفطار : ۱۰ تا ۱۲ ) ترجمۂ کنز الایمان : اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں ، معزّز لکھنے والے کہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرو ۔   

[2]    لباب الناسک ، باب الجنایات ، فصل فی سقوط الشعر ، ص۳۲۷ باب المدینه کراچی

[3]    دَم : یعنی ایک بکرا ۔  اِس میں نَر ، مادہ ، دُنبہ ، بھیڑ ، نیز گائے یا اُونٹ کا ساتواں حصَّہ سب شامل ہیں ۔  ( شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ ) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن