دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Malfuzat Ameer e Ahlesunnat Qisst-9 | ملفوظات امیر اہلسنت قسط-9

book_icon
ملفوظات امیر اہلسنت قسط-9

واپس بھجوا دیتا ہوں تاکہ وہاں کا تَبَرُّک واپس اسی جگہ پہنچ جائے ۔  بہرحال میں وہاں کے تَبَرُّکات لانے کو ناجائز نہیں کہتا ۔  جو تَبَرُّکات لاتا ہے وہ بھی عقیدت و محبت  کے جذبے کے تحت ہی لاتا ہے اور جو نہیں لاتا اس کا مُحَرِّک بھی عقیدت و محبت کا جذبہ ہوتا ہے  ۔ ( [1] )

مدینۂ مُنَوَّرہ سے پودے لانا کیسا؟

سُوال : بعض لوگ مدینے شریف سے پودے لاتے ہىں تاکہ انہیں اپنے گھر کی  کىارى کى زىنت بنا کر ان کی  بَرکتیں لیں ، ان کا ایسا کرنا کیسا؟

جواب : مدىنۂ طیبہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً سے پودے لانے میں حَرج نہیں کیونکہ مٹی یا پتھر کی طرح یہ اس زمین کی جنس سے نہیں ۔ وہاں کے جانوروں  کا گوشت بھی تو ہم کھاتے ہیں  کہ یہ سب اس مبارک زمین کی جِنس سے نہیں ہیں ۔ بہرحال اگر کوئی اس عقیدت کی بِناپر نہیں لاتا کہ یہ پودا مدینۂ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی فضاؤں سے دُور نہ ہو جائے جب بھی حَرج نہیں ۔ مىرا اپنا یہ اَنداز ہے کہ   میں مدىنے شریف سے رُخصت ہونے سے پہلے غسل کرتا ہوں تاکہ داڑھی اور بالوں سے لگا ہوا گرد و غبار میرے ساتھ لگ کر مدینۂ مُنَوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً سے جُدا نہ ہو جائے ۔   

” کاشان“ یا”بِسْمِ اللہ“ نام رکھنا کیسا؟

سُوال : ” کاشان“ اور”بِسْمِ اللہ “نام رکھنا کىسا ؟

جواب : ” کاشان“نام رکھنا دُرُست ہے ۔ یوں ہی بچیوں کا نام ” کاشانہ“ رکھا جاتا ہے اِس میں بھی حَرج نہیں ، اَلبتہ نام رکھنے میں یہ بات پیشِ نظر ہونی چاہیے کہ بچوں کے نام اَنبىائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام ، صَحابۂ کِرام اور بزرگانِ دِین رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ناموں پر اور بچیوں کے نام صَحابیات اور وَلِیّات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کے ناموں پر رَکھے جائیں تاکہ ان کی بَرکتیں نصیب ہوں ۔  

رہی بات”بِسْمِ اللہ“نام رکھنے کی کہ بعض لوگ بچیوں کے نام”بِسْمِ اللہ“ رکھتے ہیں جس کے معنیٰ ہیں : ”اللہ  کے نام سے شروع“ بظاہر اِس  نام کے رکھنے میں بھی کوئی حَرج معلوم نہیں ہوتا ۔  مَساجِد کا نام بھی تو ”بِسْمِ اللہ“رکھا جاتا ہے جیساکہ بابُ المدینہ( کراچی ) کے علاقے  کھارادر مىں ”بِسْمِ اللہ“ مسجد مشہور ہے ۔  ناموں کے متعلق قاعدہ یہ ہے کہ اگر کسی نام کا معنیٰ مخصوص ہو تو اب اسے رکھنا منع ہوتا ہے جىسے ”سُبْحٰن“کے معنىٰ ہیں : ”ہر عىب سے پاک ذات“چونکہ یہ وَصف اللہ پاک کے لىے مخصوص ہے لہٰذا بندے کا نام ”سُبْحٰن“ رکھنا منع ہے اَلبتہ ”عَبْدُالسُّبْحٰن“نام رکھ سکتے ہىں ۔  

کیا گِرا ہوا  نمک پلکوں سے اُٹھاناپڑے گا؟

سُوال : اگر کوئی  نمک گِرا دے  تو بعض لوگ کہتے ہىں کہ”اسے قىامت کے دِن پلکوں سے اُٹھانا پڑے گا“کیا یہ بات دُرُست ہے ؟

جواب : اگر کوئی  نمک گِرا دے  تو”اسے قىامت کے دِن پلکوں سے اُٹھانا پڑے گا“یوں ہی”اگر اس طرح پیشاب کرو گے تو قبر میں پیشاب آئے گا“یہ عوامی بے سرو پا ( جھوٹی ، بے بنیاد )باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں بھی بچپن سے یہ باتیں سُنتا آ رہا ہوں لیکن آج تک نہ کسی کتاب میں پڑھیں اور نہ کسی عالِمِ دِین سے سُنیں ۔ عوام کو چاہیے کہ ثواب ، عذاب اور قیامت کے متعلق کوئی بھی بات اپنی رائے سے بیان  نہ کریں کیونکہ اِن باتوں کا تعلق اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے بتانے سے ہے ۔ لہٰذا ثواب ، عذاب اور قیامت کے متعلق جو باتیں ہیں انہیں عُلمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام سے سُن کر یا پوچھ کر  ہی آگے بیان کیا جائے ۔

اسلامی بہنوں کا( WhatsApp )اِستعمال کرنا کیسا؟

سُوال : کىا اسلامى بہنیں مَدَنی کاموں کی خاطر رابطہ کرنے کے لیے ( WhatsApp )پر صَوتی پیغام دے سکتی ہیں؟

جواب : اسلامی بہنیں ضَرورتاً رابطے کے لیے ( Message ) کا اِستعمال کریں ۔ کسی بھی اسلامی بہن کو( WhatsApp ) پر صَوتی پیغام( Message Audio )دینے کی مَدَنی مَرکز کی طرف سے اِجازت نہیں ، حتّٰی کہ اگر سامنے والی بھی اسلامی بہن ہو جب بھی اپنی آواز میں پیغام ریکارڈ کر کے نہ



[1]    مَزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ37 صَفحات پر مشتمل رِسالے ، ”سفرِ مدینہ کے متعلق سُوال جواب“کے  صَفحہ 2تا 8 کا مُطالعہ کیجیے ۔  ( شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن