30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے اسے جوراتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجد حرام (خانہ کعبہ)سے مسجد اقصا تک۔
مسجد ُالحرام میں 70 انبیائے کِرام کے مَزارات
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت، مُجدِّدِ دِین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رحمۃُ اللہِ علیہ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ جلد 7، صفحہ 303 تا 304 پر نَقْل کرتے ہیں: کسی نبی یا ولی کے قُرْب میں (یعنی قریب) مسجد بنانا اور اُن کی قبرِ کریم کے پاس نَماز پڑھنا نہ اُن دونِیتوں سے (یعنی نہ نَماز سے قبرکی تعظیم مقصود ہو نہ ہی اُس قبر کی طرف مُنہ کرنے کی نیّت ہو) بلکہ اس لئے کہ ان کی مدد مجھے پہنچے اُن کے قُرْب کی بَرَکت سے میری عبادت کامِل ہو، اس میں کچھ مُضایَقہ نہیں کہ وارِد ہوا ہے کہ اسمٰعیل علیہ السّلام کا مزارِ پاک ”حَطِیم ‘‘میں مِیْزَابُ الرَّحْمَۃ کے نیچے ہے اور حطیم میں اور سنگِ اَسْودو زَمزم کے درمیان ستَّر پیغمبروں ( علیہمُ السّلام )کی قبریں ہیں اور وہاں نَماز پڑھنے سے کسی نے مَنْعْ نہ فرمایا۔(لمعات التنقیح ، 3/52)
یانبی چشمِ کرم کے گیارہ حروف کی نسبت سے
مسجد الحرام میں نماز ِ مصطفٰے کے 11 مقامات
(1)بیتُ اللہ شریف کے اَندر (2) مَقامِ ابراہیم کے پیچھے (3)مَطاف کے کَنارے پر حجرِ اَسْوَد کی سیدھ میں (4)حَطِیم اور بابُ الکَعْبہ کے دَرمِیان رُکنِ عِراقی کے قریب (5) مَقامِ حُفْرَہ پر جو بابُ الکعبہ اور حطیم کے دَرمِیان دیوارِ کعبہ کی جَڑ میں ہے۔ اِس مَقام کو ’’مَقامِ اِمامتِ جبرائیل ‘‘بھی کہتے ہیں ۔ شہنشاہِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِسی مقام پر جبرائیل علیہ السّلام کو پانچ نَمازوں میں اِمامت کا شَرَف بخشا۔ اِسی مُبارَک مَقام پر ابراہیم خلیلُ اللہ علیہ السّلام نے ’’تعمیرِ کعبہ ‘‘کے وَقت مِٹّی کا گارا بنایا تھا (6) بابُ الکَعْبہ کی طرف رُخ کرکے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع