30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
مکّۂ مکرّمہ کی مساجد
(1)
دُعائے عطّار: یااللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ” مکۂ مکرّمہ کی مساجد“ پڑھ یا سُن لے اُسے حج و عمرہ کی سعادت عطا فرما اور اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بےحساب جنّتُ الفِردوس میں داخلہ نصیب فرما ۔ اٰمِین بجاہِ خاتَم ِالنّبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر دس رَحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس پر سو رَحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شہدا کے ساتھ رکھے گا۔ (معجم اوسط، 5/252، حدیث: 2735)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مسجدُ الحرام
مکّۂ مکرَّمہ کی مشہور ترین مسجد، ”مسجدُ الحرام “ہے، اِسی میں کعبۂ مُشَرَّفہ جلوہ فرما ہے ۔ کئی اَحادیثِ مُبارَکہ میں اِس بات کی صَراحت کی گئی ہے کہ مسجِدُ الحرام میں ایک نَماز دوسری مسجِد میں ایک لاکھ نَمازیں ادا کرنے کے برابرہے۔ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر مسجدُ الحرام کا ذکرِ خیر کیا گیا ہے مثلاً 15ویں پارے کی ابتدائی آیت میں ہے:
( سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا)
(پ15، بنی اسرائیل:1)
ترجمۂ کنز الایمان: پاکی
1 … یہ مضمون امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب ” عاشقان رسول کی 130 حکایات “ صفحہ 227 تا 246 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع