دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Majosi ka Qabol e Islam | مجوسی کا قبولِ اسلام

book_icon
مجوسی کا قبولِ اسلام

بروزِ قیامت اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ صاحبِ مال کو راضی کرکے نجات کی راہ ہموار کردے گاجیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے :

حضرتِ سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے درمیان تشریف فرماتھے کہ آپ مسکرانے لگے یہا ں تک کہ آپ کے دندانِ مبارک ظاہر ہوگئے ۔ حضرتِ عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی : یارسولَ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں باپ آپ پر قربان ! آپ کو کس چیز نے ہنسایا؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا :  (بروزِ قیامت )میری  اُمت کے دو شخصاللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کے حضور دوزانوں ہوکر بیٹھے ہوں گے ۔ ان میں سے ایک عرض کرے گا :  اے میرے رب! میرے بھائی سے مجھ پر کیے گئے ظلم کا بدلہ دلوا۔ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرمائے گا :  تواپنے بھائی سے کیالینا چاہتا ہے حالانکہ اس کی نیکیوں میں سے کوئی نیکی باقی نہیں رہی ۔ وہ عرض کرے گا : پھر میرے گناہ اس پر ڈال دے ۔ اس وقت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی چشمانِ مبارک سے آنسو بہنے لگے ۔ پھر ارشاد فرمایا بیشک یہ دن بڑا زبر دست ہوگا ۔ لوگ اس دن اس بات کے محتاج ہوں گے کہ اُن کے کچھ گناہ  ا ُٹھا لیے جائیں ۔ پھراللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   صاحبِ حق سے ارشاد فرمائے گا :  اپنی آنکھ اُٹھا کر دیکھ ۔ وہ نظر اُٹھا کر دیکھے گا تو عرض کرے گا : اے میرے رب! میں سونے کے میدان اور سونے سے بنے ہوئے محلات دیکھ رہا ہوں جوموتیوں سے جگمگا رہے ہیں ۔ یہ کس نبی کے لیے ہیں ؟ یاکس صدیق کے لیے ہیں ؟ یا کس شہید کے لیے ہیں ؟ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرمائے گا :  یہ اس شخص کے لیے ہیں جو ان کی قیمت ادا کردے ۔ عرض کرے گا :  اے میرے رب ! کون ان کا مالک بن سکتا ہے؟ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا :  تم ان کے مالک بن سکتے ہو۔ عرض کرے گا :  کس چیز کے عوض ؟ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا :  اپنے بھائی کو معاف کرنے کے عوض ۔ عرض کرے گا :  اے میرے رب میں نے اسے معاف کردیا ۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ار شادفرمائے گا :  پھر اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑ اور جنت میں داخل ہوجا۔

(الترغیب والترھیب ، کتاب الحدود ، الترغیب فی العفو عن القاتل…الخ، ۳؍۲۱۱، حدیث : ۳۷۶۸) 

اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

ہم تو مائل بہ کرم ہے کوئی سائل ہی نہیں

   راہ دکھلائیں کسے راہبر منزل ہی نہیں   

’’اے کاش! دیکھوں مدینے کی بہار‘‘

کے 22 حروف کی نسبت سے مجلس مَدَنی بہاریں کے 22 مَدَنی پھول

فرمانِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ :  

٭دعوتِ اسلامی کا %99.99 مدنی کام انفرادی کوشش سے ممکن ہے۔

(1) فرمانِ مصطفی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے :   نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر، ۶/ ۱۸۵،  حدیث :  ۵۹۴۲) اس لیے مجلس مدنی بہاریں کا ہرذمہ دارامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ ’’72 مدنی انعامات‘‘ میں سے ’’مدنی انعام نمبر1‘‘ پر عمل کرتے ہوئے یہ نیّت کرتارہے کہ :  ’’میں اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کی رِضا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشنودی کے لیے دعوتِ اسلامی کے شعبے’’مجلس مَدَنی بہاریں ‘‘  کا مدنی کام مدنی مرکزکے طریقۂ کا رکے مطابق کروں گا، اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ ۔‘‘

(2) مجلس مَدَنی بہاریں کاکام ، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہرمنسلک اور ذمہ دار (ذیلی حلقہ تا شوریٰ، مختلف شعبہ جات اور ان کی ذیلی مجالس، جامعات المدینہ و مدارس المدینہ اور دارالمدینہ کے اسا تذہ ، ناظمین ، طلبہ ، وقف مبلغین ، مدنی عملہ وغیرہ) کے مدنی ماحول میں آنے، متاثر اور منسلک ہونے کی مدنی بہاریں اور دیگر ایمان افروز واقعات نیز مدنی کاموں کی برکات وغیرہ مدنی مرکز کے بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق لکھنا، لکھوانا ، جمع کرنا اور انہیں مدنی مرکز تک پہنچانا ہے۔ (3) مجلس مَدَنی بہاریں کے تمام ذمہ داران، رشوت ، تعلقات، حقوقِ مسلمین اور مُدَاہَنَت(یعنی ناجائز اور گناہ والے کام ملاحظہ کرنے کے بعد اسے روکنے پر قادر ہونے کے باوجود اسے نہ روکنااور دینی معاملے کی مدد ونصرت میں کمزوری وکم ہمتی کا مظاہرہ کرنا یا کسی بھی دنیوی مفاد کی خاطر دینی معاملے میں نرمی یاخاموشی اختیار کرنا (الحدیقۃ الندیۃ، ۲/ ۱۵۴، تفسیرصاوی علی الجلالین، پ۱۲، ھود، تحت الایۃ : ۱۱۳، ۳/ ۹۳۶) کے شرعی مسائل سیکھیں ، اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل کا مطالعہ مفید ہے مثلاً :  فیضانِ سنت صفحہ 539 تا صفحہ 554 ٭کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب صفحہ 428 تا 449 ٭پردے کے بارے میں سوال جواب٭بہارِشریعت ، جلدسوم ، حصہ 16نیز ٭ فتاویٰ رضویہ جلد 24صفحہ 311تاصفحہ 331اور ’’دارالافتاء اہلسنّت‘‘ سے ضرورتاً شرعی رہنمائی بھی لیتے رہیں ۔اس شعبے کے ذِمہ داران کوچاہیے کہ مدنی بہاروں کو حاصل کرنے کی تربیت پانے کے لیے

 madanibaharaindawateislami.net سے طریقہ کاردیکھیں اور اس شعبے کی مکمل معلومات کے لیے وقتاًفوقتاًاس ویب سائٹ کوملاحظہ بھی کرتے رہیں ۔   

(4) ہر کابینہ ذمہ دارنگرانِ کابینہ کے مشورے سے مخیراسلامی بھائیوں سے ترکیب بناکر فی کابینہ کم از کم 1200 مَدَنی بہاروں کے فارم مکتبۃ المدینہ سے چھپوائے۔ کابینہ سطح کے ذِمّہ داران ہر شہر میں بالخصوص مَدَنی مراکز (فیضانِ مدینہ) و مَدَنی تربیت گاہ، مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ، ہفتہ وار اجتماعات اور تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں وغیرہ پر مَدَنی بہاروں کے فارم مہیا کریں ، وقتاً فوقتاً معلومات بھی کرتے رہیں تاکہ کم ہونے کی صورت میں دوبارہ مہیا کیے جا سکیں اور بعد میں وصول بھی فرمائیں ۔ (مجلس مدنی بہاروں کے تمام ذِمہ داران، بالخصوص مدنی بہاروں کے رسائل فروخت یاتقسیم کروانے کے بھی ذمہ دار ہیں )

 (5)مَدَنی بہارفارم وصول کرتے وقت د یکھ لیجئے کہ کوائف(فون نمبراورایڈریس وغیرہ) نامکمل تو نہیں ، اگر نامکمل ہوں تو ہاتھوں ہاتھ مکمل کروا لیجئے۔ اگرکسی مقام پر مدَنی بہار فارم نہ ہوتوسادہ کاغذ پرمدنی مرکز کے بیان کردہ طریقہ کار کے مطابقلکھواکرجمع کروادیجئے۔

(6) مجلس مَدَنی بہاریں کے بینرز (Panaflex) پرنٹ کروا کر اجتماعات (ہفتہ وار، تربیتی اجتماع، غمخواری اجتماع، مدنی مذاکرہ اجتماع، سحری اجتماع) اور مدَنی مشوروں میں شرعی رہنمائی کے ساتھ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن