30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیتیں جتنی زیادہ ہوں گی اتناہی ثواب بھی زیادہ ہوگا، لہٰذا ہر نیک اور جائز کام میں اس کے حسبِ حال جتنی اچھی نیتیں ہوسکیں کر لینی چاہئیں ۔ مدنی بہار چونکہ گزشتہ گناہوں سے تائب ہونے اور نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے کے متعلق ہوتی ہے تو اس لحاظ سے یہ نیت بھی کرلینی چاہیے کہ اس سے لوگوں کو گناہوں سے توبہ کرنے، نیکیاں کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب ملے گی اور ان کی اصلاح کا سامان ہوگا ۔
بدقسمتی سے آج کل مدنی بہارسُنانے یا لکھوانے سے مقصود اپنی واہ واہ چاہنا، لوگوں پر اپنا رعب ڈالنااوران کی توجہ اور ہمدردی حاصل کرنا ہوتاہے ۔ مدنی بہارلکھوانے یا سنانے میں خوب مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتاہے اور ندامت کے بجائے اپنے گناہوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاجاتا ہے، یادرکھیے ! مدنی بہار لکھوایاسُنا کر لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بننا مستحب ہے اور گناہوں کو بیان کرنے میں جھوٹ سے کام لینا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے، لہٰذاجس اسلامی بھائی کی بہار ہو وہ اُنہی گناہوں کا تذکرہ کرے جن میں وہ ملوث تھا، جھوٹ کا ارتکاب نہ کرے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دوسروں کی اصلاح کی خاطر اپنی آخرت برباد کر بیٹھے۔ چنانچہ،
رحمتِ عالمیان ، سرورِذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے : لوگوں میں سے سب سے بُرا اور بدتر ٹھکانا اس شخص کا ہے جو دوسرے کی دنیا کی خاطر اپنی آخرت برباد کردے۔
(معجم کبیر، شھربن حوشب عن ابی أمامۃ۸؍۱۲۲، حدیث : ۷۵۵۹)
مدنی بہارلکھوانے یا سنانے سے دوسروں کی اصلاح مقصود ہوتی ہے، لہٰذا مدنی بہارسناتے یا لکھواتے وقت ایسے گناہوں کا تذکرہ نہ کیا جائے جن سے لوگ گھن کھاتے ہوں ، ا گرچہ ہر گناہ باعثِ عبرت اور معیوب ہے مگر بدقسمتی سے فی زمانہ بہت سے گناہ ایسے ہیں جنہیں معاشرے میں مَعَاذَاللّٰہ َمعیوب نہیں سمجھا جاتا : مثلاً نماز نہ پڑھنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، داڑھی مُنڈانا وغیرہ، جبکہ بدکاری وغیرہ کا گناہ ایسا ہے کہ اس سے لوگ گھن کھاتے ہیں لہٰذا ایسے گناہوں کا ذکر نہ کیا جائے۔ مدنی بہار لکھوانے یا سُنانے سے پہلے اچھی طرح غور کرلیا جائے کہ جسے مدنی بہار سمجھا جارہا ہے وہ واقعی مدنی بہار ہے بھی یا نہیں ؟ بسااوقات اسلامی بھائی جسے اپنے گمان میں مدنی بہار سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ حقیقت میں فضولیات کا انبار ہوتاہے ، اس صورت میں مدنی بہارکا فارم ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ مدنی بہار لکھنے، لکھوانے اوراس کی تفتیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتاہے ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
سوال : دعوتِ اسلامی کے ’’شعبہ مدنی بہار‘‘کے قیام کا سبب کیا ہے ؟
جواب : تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کا جب آغازہوا تو مبلغین کی انفرادی کوشش سے لوگ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت او ر سنتوں کی تربیت کے لیے عاشقان ِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر اختیارکرنے لگے ۔ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کئی بے نمازی پانچوں وقت کے نمازی بن گئے ، فیشن کے مستانے سنتوں کے دیوانے بن گئے ، والدین کے نافرمان فرمانبردار اور اطاعت گزار بن گئے ، بے شمار لوگوں نے شراب نوشی، ڈاکہ زنی اور دیگر جرائم سے سچی توبہ کی اور معاشرے کے باکردار مسلمان بن گئے ۔ ان لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوتے دیکھ کر اور سن کر کئی اور خوش نصیب بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے لگے، تو یوں مدنی بہاروں کے اس دینی فائدے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت بطورِدرس ونصیحت ان مدنی بہاروں کو تحریری صورت میں لانے، انہیں شائع کرنے اور کثیر لوگوں تک پہنچانے کے عظیم مقصد کے تحت شعبہ مدنی بہار کا قیام عمل میں لایا گیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سوال : گناہوں بھری زندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہونے سے پہلے جو لوگ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کیا کرتے تھے توکیا ان کے لیے صرف توبہ کرلینا کافی ہے یا چوری اورغصب شُدہ مال بھی لوٹانا ہوگا؟
جواب : سابقہ گناہوں کی تلافی کے لیے صرف توبہ کرلینا کافی نہیں بلکہ توبہ کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کامال چوری یا غصب کیا تھا انہیں واپس بھی لوٹانا ہوگا، اگر وہ زندہ نہ رہے ہوں تو اُن کے ورثا کو دینا ہو گا، اگرورثا کا بھی پتہ نہ چلے تو اتنا مال بطورِ صدقہ کسی شرعی فقیر کو دینا ہوگاجیسا کہ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرماتے ہیں : جومال رشوت یا تغنی (یعنی گانے یا اَشعار پڑھ کر ) یاچوری سے حاصل کیا اس پر فرض ہے کہ جس جس سے لیا اُن پر واپس کر دے، (اگر )وہ (خود )نہ رہے ہوں اُن کے ورثا کو دے ، پتا نہ چلے توفقیر وں پر تصدق کرے ، خریدوفروخت کسی کام میں اُس مال کا لگانا حرامِ قطعی ہے ، بغیر صورتِ مذکورہ کے کوئی طریقہ اس کے وبال سے سبکدوشی کانہیں ۔ (فتاویٰ رضویہ، ۲۳؍۵۵۱)چونکہ دورانِ ڈکیتی مَعَاذَاللّٰہ مسلمانوں کو اسلحہ دکھا کر خوب ڈرایا اور دھمکایا جاتاہے اوربسااوقات مزاحمت کرنے پر ہاتھ تک اُٹھایا جاتاہے لہٰذا مال لوٹانے کے ساتھ ساتھ جن لوگوں کا دل دُکھایاہے اُن سے معافی بھی مانگی جائے تب ہی ان گناہوں سے سبکدوشی ممکن ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سوال : اگرکوئی چوری یا غصب شدہ مال خرچ کرچکا ہواور اب اتنے وسائل بھی نہ ہوں کہ مال واپس کر سکے تو اس صورت میں اُسے کیا کرنا چاہیے ؟
جواب : اگر کوئی چوری یا غصب شُد ہ مال اپنی ضروریا ت میں خرچ کرچکا اور اب اتنے وسائل بھی نہیں کہ مال واپس کر سکے تو ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ وہ ان لوگوں سے معافی مانگے جن کا مال چوری یا غصب کیا تھا اور ساتھ ہی انتہائی عاجزی وانکساری سے ان سے درخواست کرے کہ فی الحال اتنے وسائل نہیں کہ میں آپ کا مال واپس کر سکوں ، جیسے ہی اسباب میسر ہوئے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا مال واپس کردوں گا۔ آپ اگر معاف کردیں تومجھ گناہ گار پر احسانِ عظیم ہوگا۔گڑگڑا کر ندامت اور اخلاص سے اگر معافی مانگی گئی تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ صاحبِ مال کا دل چوٹ کھاجائے گا اور وہ معاف کردے گا۔ اگروہ معاف کرنے پر راضی نہ ہوتو صدقِ دل سے مال لوٹانے کی کوشش جاری رکھے ، اگر اسی حالت میں انتقال ہوگیا تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے اُمید ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع