30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک اسلامی بہن کے بیان کا مفہوم کچھ اس طرح ہے : اسلامی بہنوں کے پردہ کرنے کی شریعت ِ اسلامیہ میں بڑی اہمیت ہے اور اس پر عمل کی سخت تاکید ہے مگر افسوس! میں اس حکمِ اسلام سے غافل تھی اور بے پردگی کی آفت میں مبتلا تھی۔ اس کے علاوہ فلمیں ڈرامے دیکھنے کی بھی عادی تھی۔ میری بے عملی کے مدَنی علاج کی ترکیب کچھ اس طرح بنی کہ ایک روز مدَنی چینل لگایا تو اس پر ایک غیرمسلم ایکٹر کے اسلام قبول کرنے کی مدَنی بہار کا تذکرہ چل رہا تھا، اسلام لانے والے وہ خوش نصیب اسلامی بھائی اپنی بہار خود ہی بیان کر رہے تھے اور گلشنِ اسلام کی صداقت کا پرچار کر رہے تھے۔ قبولِ اسلام کی اس مدَنی بہار نے مجھ پر اپنا ایسا اثر کیا کہ میرے اندر بھی مدَنی انقلاب برپا ہوگیا، دِل میں اطاعت ِ اسلام کا جذبہ پیدا ہوگیا، شرعی پردہ کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی چینل پر نشر ہونے والی اس مدَنی بہار کی برکت سے مجھے شرعی پردہ کرنا نصیب ہو گیا، فلمیں ڈرامے دیکھنے کی میری عادت چھوٹ گئی اور اسلام کے احکام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق ملنے لگی۔ اب ہمارے گھر میں صرف اور صرف مدنی چینل ہی چلتا ہے اور ہم اس پر نشر ہونے والے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے اور دینی معلومات سے مالا مال سنتوں بھرے سلسلے دیکھتے ہیں ۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب سے مدنی چینل دیکھنا شروع کیا ہے دن بدن عمل میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور علمِ دین کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آرہا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ کس طرح مدنی بہار سے مدَنی بہار آرہی ہے اور عصیاں کی تاریکیاں چھٹ رہی ہیں ۔ بلاشبہ اسلامی بہنوں کا پردہ کرنا نہایت ضروری ہے اور یہ حکمِ الٰہی ہے، جیساکہ پارہ 22 سورۃُ الْاَحْزَاب کی آیت نمبر 33 میں پردے کا حکم دیتے ہو ئے پروَرْدَگا ر عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى۔
ترجَمۂ کنزالایمان : اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی۔
خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضل حضرت علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ الھادی اس کے تحت فرماتے ہیں : ’’ اگلی جاہلیّت سے مراد قبلِ اسلام کا زمانہ ہے ، اس زمانے میں عورتیں اتراتی نکلتی تھیں ، اپنی زینت ومحاسِن (یعنی بناؤ سنگھار اور جسم کی خوبیاں مثلاً سینے کے اُبھار وغیرہ )کا اظہار کرتی تھیں کہ غیر مرد دیکھیں ۔ لباس ایسے پہنتی تھیں ، جن سے جسم کے اعضاء اچھی طرح نہ ڈھکیں ۔ ‘‘ (خزائن العرفان، ص673)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کے قلوب میں حبِ خدا اور عشقِ مصطفے کی شمع فروزاں کرنے کے عظیم مدنی مقصد کے تحت تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں مختلف ذرائع ابلاغ کو اپنایا وہیں الیکٹرونک میڈیا کے میدان میں بھی موسیقی اور خرافات سے پاک وصاف ’’مدنی چینل‘‘ کی ٹرانسمیشن کا آغاز کرکے سنّتوں کا پیغام ہر ایک مسلمان تک پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ لوگوں کی اصلاح کی خاطر مدنی چینل پر مختلف ایمان افروز سلسلوں کی ترکیب ہوتی ہے، مدنی چینل پر اسلامی بھائیوں کی مدنی بہار انہی کی زبانی سنی جاتی ہے، تاکہ حاضرین و ناظرین ان سے عبرت حاصل کریں اور ان کی طرح دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر نمازوں کے پابند اور سنّتوں کے آئینہ دار بن کر اپنی قبر وآخرت کو سنوارنے والے بن جائیں ، مزیدمدنی بہاروں کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کے عظیم جذبے کے تحت مدنی بہاروں کی ایک Website تیار کی گئی ہے ۔
ویب سائٹ کامختصر تعارف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنوں ! مدنی بہاروں کے رنگارنگ پھولوں سے مشکبار ہونے کے لیے مدنی بہاروں کیWebsite کاوزٹ کرنا بھی انتہائی مفید ثابت ہوگا، اسWebsiteکاایڈریس madanibaharain.dawateislami.net ہے۔ اس میں مدنی بہاروں کے حوالے سے آپ کو ڈھیروں ڈھیر معلومات کا خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اس Website کا مختصر تعارف کچھ یوں ہے کہ سب سے پہلے جوں ہی آپ اس Website میں داخل ہوں گے تو آپ کو مدنی بہاروں کے خوب صورت بینرز لگے ہوئے نظر آئیں گے جو مختلف موضوعات کی مدنی بہاروں کے رسائل کے نام اور دیگر چیزوں کی معلومات سے مزین کیے گئے ہیں ، مزیداس میں Media Gallery ہے جس میں آپ نہ صرف مدنی بہاریں سن سکتے ہیں بلکہ صاحبِ مدنی بہار کی زندگی میں رونما ہونے والے مدنی نکھار کو اپنی سر کی آنکھوں سے دیکھ بھی سکتے ہیں کہ کس طرح ایک ولی کامل کی نظرِ ولایت سے ماڈرن نوجوان سنّتوں کے آئینہ دار بن کر اپنی زندگی بسر کررہے ہیں ، اس کے علاوہ اس میں قبولِ اسلام کی مدنی بہاریں ، علمائے دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں ، دعوتِ اسلامی کہاں نہیں اور اراکین شوری کی مدنی بہاریں جو کہ اس Website کی جان ہیں ملاحظہ کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ اس Website میں ایک فولڈر bookکے نام سے ہے جس میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ مدنی بہاروں کے مختلف موضوعات کے متعدد رسائل موجود ہیں ، جنہیں نہ صرف آپ پڑھ سکتے ہیں بلکہ باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں ، مزید اس میں Introduction کے نام سے ایک اہم فولڈر ہے جس میں مدنی بہاریں لکھنے کی احتیاطیں ، نیّتیں اور اہمیت کے مدنی پھول اپنی خوشبوئیں لٹارہے ہیں جن کی برکت سے مدنی بہاروں کے حوالے سے ذہن میں اُبھرنے والے اشکالات کا قلع قمع بھی کرسکتے ہیں ، اس کے علاوہ اسWebsite میں ایک فولڈر Service کے نام سے ہے اس میں نہ صرف سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں مرید اورطالب بننے کے فارم موجود ہیں بلکہ ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے قادری رضوی عطاری بننے کا طریقہ کار بھی مو جود ہے ۔ مزید اس میں مدنی بہاروں کے فارم ہیں اور مدنی بہار لکھ کر ای میل کرنے کے option (اوپشن)کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہے ۔
برائے خاک مدینہ! اگر دعوتِ اسلامی کے فیضان کی کوئی مدنی بہار آپ کی زندگی میں وقوع پزیر ہوئی ہو تو مدنی بہاروں کیWebsite میں موجود احتیاطوں اور اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ضرور بہ ضرور ارسال فرمائیں ، کیا بعید آپ کی یہ مدنی بہار کسی کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے کا باعث بن جائے یوں جہاں اسے برکتیں ملیں گی وہیں آپ کو بھی ڈھیروں ڈھیر نیکیوں کا خزانہ ہاتھ آسکتا ہے ۔
مدنی بہاروںکی نیتیں اور احتیاطیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہر کام کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ کام سرانجام دیا جاتا ہے، دعوتِ اسلامی کی عظیم علمی مجلس ’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَۃ‘‘ کے شعبہ ’’ امیرِ اہلسنّت‘‘ کے تحت مختلف موضوعات پر مشتمل مدَنی بہاروں کو ضروری تَرمیم کے بعد رِسالے کی صورت میں شائع کیا جاتا ہے، اس کے مقاصد کیا ہیں ؟ اس کے دینی و دنیوی فوائد کیا ہیں ؟ ذیل میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع