دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Majosi ka Qabol e Islam | مجوسی کا قبولِ اسلام

book_icon
مجوسی کا قبولِ اسلام

        اپنی بچّی سے یہ آیتِ کریمہ سن کر میں رو پڑا ۔ میں نے پوچھا :  بیٹی وہ قد آور سانپ کیا بلا تھی؟ کہا :  وہ آپ کے برے اعمال تھے جن کو آپ بڑھاتے ہی چلے جا رہے ہیں ۔ قد آور سانپ  نُما بداعمالیاں آپ کو جہنَّم میں پہنچانے کے در پے ہیں ۔ پوچھا :  وہ کمزور بُزُرگ کون تھے؟ کہا :  وہ آپ کی نیکیاں تھیں چُونکہ آپ نیک عمل بَہُت کم کرتے ہیں لہٰذا وہ بے حد کمزور ہیں اور آپ کی بُرائیوں کا مقابلہ کرنے سے قاصِرہیں ۔ میں نے پوچھا :  تم یہاں پہاڑ پر کیا کرتی ہو؟ کہا :  ’’ مسلمانوں کے فَوت شُدہ بچّے یہیں مُقیم ہو کر قِیامت کا انتظار کرتے ہیں ، ہمیں اپنے والِدَین کا انتظار ہے کہ وہ آئیں تو ہم ان کی شَفاعت کریں ۔‘‘ پھر میری آنکھ کُھل گئی، میں اس خواب سے سہم گیا تھا، اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  میں نے اپنے تمام گنا ہوں سے رو رو کر توبہ کی۔ (روضُ الرّیاحین، ص۱۷۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ نے ہر انسان کو فطرتِ سلیمہ پر پیدا فرمایا ہے اور اُسے قلبِ سلیم کی نعمت سے نوازا ہے مگر ماں باپ سے ملنے والی تربیت، اساتذہ اور معاشرے میں رہنے والے لوگوں کی صحبت اُسے نکھار دیتی ہے یا بگاڑ دیتی ہے۔ فی زمانہ اچھی صحبتیں کمیاب اور بری صحبتیں عام ہوتی جا رہی ہیں ۔ اسی وجہ سے لوگ مختلف گناہوں میں گرفتار اور قرآن و سنت کی تعلیمات سے غفلت کا شکار نظر آتے ہیں ، مگر بارہا دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی بیدار دل شخص انہیں خوابِ غفلت سے بیدار کرتا ہے اور اُنہیں زندگی کے مقصد سے آشنا کرتا ہے تو وہ اپنے گناہوں سے تائب ہو جاتے اور توشۂ آخرت جمع کرنے میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔ آج کے اس پر فتن دور میں جبکہ لوگ دنیا کی محبت میں گرفتا ر ہیں ، یادِ الٰہی سے غافل ہیں ، فیشن پرستی کی طرف مائل ہیں ، دنیا ہی کے حصول کو مقصدِ حیات سمجھ بیٹھے ہیں اور اسی کی طلب میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ، ایسے نازک حالات میں اَ لْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کابیڑا اُٹھایا اور تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی صورت میں مدَنی تحریک کا آغاز فرمایا، جس کے تحت کام کرنے والے مختلف شعبہ جات آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمودات کی روشنی میں دن رات کام کر رہے ہیں اور اُمّت کی اصلاح اور انسانیت کی فلاح کے لیے دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

        امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اثر انگیز بیانات اور دِل میں مدَنی انقلاب برپا کرنے والی تحریرات نے معصیت و گمراہی کے اندھیروں میں سنتوں کا اُجالا کر دیا ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اصلاحی سرگرمیوں کے سبب لاکھوں لاکھ مسلمانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا، اُن کی بگڑی حالتیں سنور گئیں ، صوم و صلوٰۃ کی پابندی اور گناہوں سے کنارا کشی کی توفیق مل گئی، قتل و غارت گری، ڈاکہ زنی اور چوری چکاری سے بھی توبہ نصیب ہو گئی۔

        دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی برکت سے جن بے عمل مسلمانوں کو عمل کا جذبہ مُیَسّر آگیا یا کفر کی وادیوں میں بھٹکنے والوں کو گلشنِ اسلام مل گیا یا کسی شخص کو خاتمہ بالخیر نصیب ہوگیا تو ایسے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کی مدَنی بہاریں تحریر کی صورت میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مر کز فیضانِ مدینہ بھیجی جاتی ہیں جہاں مجلس ’’المدینۃالعلمیۃ‘‘ کے تحت قائم شعبہ ’’امیرِ اہلسنّت‘‘ میں ان مدَنی بہاروں پر کام کیا جاتا ہے اور ضروری ترمیم کے بعد مختلف موضوعات کی صورت میں انہیں شائع کیا جاتا ہے، تاکہ لوگوں کے لئے نصیحت کا سامان ہو، وہ بھی گناہوں سے بچیں اور قبر و آخرت کی تیاری کریں ۔ اب تک بے شمار اسلامی بھائیوں کی مدَنی بہاریں چھپ کر مُشْتَہِر ہوچکی ہیں اور بہت سی مرتب ہونے کے مراحل میں ہیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  ان مدَنی بہاروں کی بدولت نوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب بر پا ہورہا ہے۔ متعدد مدَنی بہاریں ایسی موصول ہوئیں جن میں مدنی بہار پڑھنے یا سننے یا بذریعہ مدنی چینل اسلامی بھائیوں کو اپنی مدنی بہار یں بیان کرتے ہوئے دیکھنے کی برکت سے دِل میں مدَنی انقلاب برپا ہونے، گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے مدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کے بارے میں لکھا ہواتھا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  یوں مدنی بہاریں بھی مدَنی بہار لارہی ہیں ، مدنی بہاروں کی اہمیت وافادیت پر ایسی ہی مدنی بہار یں ملاحظہ فرمائیے۔

(1)مجوسی کا قبولِ اسلام

        ہند کے مشہور شہر بمبئی کے ایک نومسلم اسلامی بھائی جہانگیر عطاری جو پہلے آتش پرست (یعنی آگ کی پوجا کرنے والے) تھے ان کا بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے کہ دامنِ اسلام میں آنے سے قبل میں آتش پرست تھا، میرا باطن کفرو شرک کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، معبودِ برحق اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  سے غافل اور غیر مسلموں اور آتش پرستوں کی بے ہودہ رسومات کا عامل تھا۔ چونکہ ایمان کی انمول نعمت سے خالی تھا تبھی نفسانی خواہشات کی تکمیل میری زندگی کا مقصدِ عین تھا، دنیا کے بے شمار نوجوانوں کی طرح مجھ پر بھی ایک نامور فلمی ایکٹر بننے کا بھوت سوار تھا اور اسی مقصد کے حصول کے لیے ایک فلم انڈسٹری میں بطور ایکٹر کام کرتا تھا، عورتوں کے ساتھ ملنے جلنے، بات چیت کرنے ، ان کے ساتھ اپنے اوقات بسر کرنے اور بے ہودہ معاملات میں حصہ لینے میں کچھ عار محسوس نہ کرتا تھا، دنیا کمانے اور لذاتِ دنیا کے ذریعے نفس کو تسکین پہنچانے کی تگ و دو میں مصروف رہتا تھا۔ بالآخر میں فلمی دنیا میں مشہور ومعروف ایکٹر کے طور پر متعارف ہونے لگا، دوفلمیں ریلیز ہونے والی تھی، کئی فلموں کے لیے سائن کیے ہوئے تھے مگر حقیقت میں یہ شیطان کا بُنا ہوا ایک مضبوط جال تھا جس میں بُری طرح گرفتار تھا۔ مرجھائے پودے کو پانی کے ذریعے ہرا کرنا یا بجھتے دیے کو دوبارہ شعلہ زن کرنا اگرچہ قابلِ تعریف ہے مگر نیا گلشن آباد کرنا اور اندھیرے میں اُجالا کرنا اس سے زیادہ لائقِ تحسین ہے، اسی حقیقت کے مصداق میرے کفر کی تاریکی میں ڈوبے دِل میں نورِ اسلام اور شجرِ ایمان کچھ اس طرح نمودار ہوا کہ میری والدہ مدنی چینل دیکھا کرتی تھیں ، تو میں چینل تبدیل کر دیاکرتا تھا، اسی طرح وقت گزرتار ہا، میری قسمت کا ستارا چمکا کہ ایک دن خیال آیا کہ آخر یہ لوگ کیا کہتے ہیں ؟ ان کے نظریات کیا ہیں ؟ یوں ایک دن مدَنی چینل دیکھنے کا موقع ملا، یہ چینل دیگر تمام چینلوں سے بالکل مختلف تھا لہٰذا اس پر نشر ہونے والا سلسلہ دیکھنے لگا، مدَنی چینل پر سلسلہ کرنے والے مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی نگاہیں جھکائے، سر پر سبز عمامے شریف کا تاج سجائے ہوئے تھے اور اپنے دِل لبھانے والے انداز میں اصلاحِ اعمال کا درس دے رہے تھے۔ مسلمان اس سے قبل بہت دیکھے تھے مگر آج ایک منفرد مسلمان اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ یوں میں ان کی باتیں سننے میں مشغول ہو گیا اور پھر اس کے بعد مدَنی چینل دیکھنا میرا معمول بن گیا۔ مدَنی چینل پر آنے والے اور اسلام کی حقیقی ترجمانی کرنے والے عاشقانِ رسول خصوصاً شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا نورانی جلوہ اور آپ کے محبت بھرے الفاظ میری مذہبِ اسلام سے محبت کا سبب بن گئے، میں جب مدَنی چینل دیکھتا مجھے ایک قلبی سکون نصیب ہوتا، اس طرح رفتہ رفتہ میرے دِل و دماغ پر چڑھی کفر کی سیاہی دور ہونے لگی اور ایمان کی روشنی میرے باطن میں فروزاں ہوتی گئی، مذہبِ اسلام کی حقانیت مجھ پر آشکار ہوگئی اور ہدایت و گمراہی کی تمیز مجھ پر عیاں ہو گئی چنانچہ میں نے مذہبِ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے میں نے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن