30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(18)مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (ذیلی تا عالمی سطح)اپنی ذمہ داراسلامی بہن سے مربوط رہیں ۔ انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اور ان سے مشورہ کرتی رہیں ۔جوذمہ دار سے جتنی زیادہ مربوط رہیں گی وہ اتنی ہی مضبوط ہوتی جائیں گی۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
(19)اگر کسی کابینات میں مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار مقرر نہ ہوں تو ایسی صورت میں مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اس مدنی کام کی ترکیب بنائیں گی۔
(20)شعبہ ’’مدنی بہاریں ‘‘پر نئی ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی بناء پر تنظیمی ترکیب کے مطابق مدنی بہاریں ذمہ دار (ذیلی حلقہ تا عالمی سطح) شعبے کے مدنی پھول سمجھانے کی ترکیب بنائیں ۔ (21)مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (ذیلی تاعالمی سطح) اپنی دنیا اور آخرت کی بہتری کے لیے مندرجہ ذیل امور کو اپنانے کی کوشش فرمائیں ۔٭…فرض علوم سیکھنے کی کوشش کرتی رہیں ۔ فرض علوم سیکھنے کے لیے کتبِ امیراہلسنت، بہارشریعت، فتاویٰ رضویہ ، احیاء ا لعلوم وغیرہ کے مطالعہ کی عادت بنائیں ۔٭…مدنی برقع کی پابندی کریں اوردیدہ زیب برقع پہننے سے اجتناب کریں ۔٭…عملی طور پر مَدَنی کاموں میں شریک ہوں ۔ روزانہ کم ازکم دو (2)گھنٹے مدنی کاموں میں صرف کیجئے، پابندیِ وقت کے ساتھ اول تاآخر ہفتہ واراجتماع اورتربیتی حلقے میں شرکت وغیرہ۔٭…اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ سا تھ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے ہرماہ مدنی انعامات کا رسالہ اپنی ذمہ داراسلامی بہن کوجمع کروائیں اورساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے اپنے محارم کو عمر بھر میں یکمشت12ماہ، ہر 12ماہ میں ایک ماہ اور ہرماہ میں کم از کم 3دن جدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتی رہیں ۔٭ رضائے رب الانام کے مدنی کاموں پر عمل کرتے ہوئے عطار کی اجمیری، بغدادی، مکی اور مدنی بیٹی بننے کی سعی جاری رکھیں نیز ضروری گفتگو کم لفظوں میں ، کچھ اشارے میں اور کچھ لکھ کر کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نگاہیں جھکا کر رکھنے کی ترکیب بنائیں ۔٭ مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھو لوں کا خود بھی مطالعہ کیجئے اور متعلقہ تمام ذمہ داران تک بر وقت پہنچانے کی تر کیب بنائیے ۔ ہفتہ وار براہ راست مدنی مذاکرہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر ریکارڈڈ مدنی مذاکروں کو اہتمام کے ساتھ دیکھنے کی مدنی التجاء ہے : www.ameer-e-ahlesunnat.netاور
www.dawateislami.netکو وِزِٹ کریں ۔
٭…دورانِ مدنی کام و ملاقات امیرِاہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید/طالب بنانے کی کوشش کرتی رہیں ، مرید/طالب ہو جائیں تو مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ سے مکتوب کی بھی ترکیب اور شجرہ قادریہ،رضویہ، ضیائیہ، عطاریہ حاصل کرنے اور روزانہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائیں ۔
٭…مَدَنی کام استقامت کے ساتھ کرنے کے لئے بالخصوص مَدَنی انعام نمبر 21اور 24کی عاملہ بن جائیں ۔مَدَنی انعام نمبر21 : کیا آج آپ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینات، مشاورتیں و دیگر تمام مجالس جس کی بھی آپ ماتحت ہیں ، ان کی (شریعت کے دائرے میں رہ کر) اِطاعت فرمائی؟ مَدَنی انعام نمبر 24 : کسی ذمہ دار (یا عام اسلامی بہن)سے برائی صادر ہونے کی صورت میں تحریری طور پر یا براہِ راست مل کر (دونوں صورتوں میں نرمی کے ساتھ) سمجھانے کی کوشش فرمائی یامَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بِلا اجازتِ شرعی کسی اور پراظہار کر کے آپ غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھیں ؟(22)…پوچھ گچھ (Followup) کیجیے، فرمانِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُالْعَالِیَہ : ’’پوچھ گچھ مدنی کاموں کی جان ہے۔ ‘‘
٭…مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (ذیلی حلقہ تا عالمی سطح)مدنی پھول برائے مجلس مدنی بہاریں میں موجودمدنی کام اپنے پاس ڈائری میں بطور یادداشت تحریر فرمالیں یا نمایاں کرلیں تاکہ بروقت مدنی پھول پر عمل ہوسکے۔٭ مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (حلقہ تا عالمی سطح)ماہانہ مدنی مشورے میں بھی پوچھ گچھ (Followup)فرمائیں کہ ان مدنی پھولوں پر کہاں تک عمل ہوا؟٭…کمزوری ہونے پر متعلقہ ذمہ داران کی تفہیم اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل تیار کریں ۔٭…مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (ذیلی تا عالمی سطح) ’’مدنی پھول برائے شعبۂ تعلیم‘‘مع ریکارڈ پیپرز Display file میں ترتیب وار رکھ کر محفوظ فرمالیں ۔٭…مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (ذیلی تا عالمی سطح)اپنی ماتحت ذمہ داران کے پُر شدہ ’’جدول ‘‘پُر شدہ ’’کارکردگی فارمز Display fileمیں ترتیب وار رکھ کر محفوظ فرمالیں ۔٭…’’مدنی پھول مجلس مدنی بہاریں ‘‘سے متعلق اگر کوئی مدنی مشورہ ہو تو تنظیمی ترکیب کے مطابق اپنی ذمہ دار اسلامی بہن تک پہنچائیں ۔٭…’’مدنی پھول مجلس مدنی بہاریں ‘‘سے متعلق اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تنظیمی ترکیب کے مطابق اپنی ذمہ دار اسلامی بہن تک پہنچائیں ٭…مجلس مدنی بہاریں ذمہ داراسلامی بہن (کابینہ سطح)شرعی سفر ہونے کی صورت میں بحالتِ مجبوری ٹیلیفونک مشورے کے ذریعے بھی مدنی پھول سمجھا سکتی ہیں ٭…اپنے ملک کے حالات و نوعیت کے مطابق اپنی ملکی کابینہ کے نگران یا مجلس مدنی کام برائے اسلامی بہنیں ذمہ دار (کابینہ سطح)اور متعلقہ رکن عالمی مجلس مشاورت کی اجازت سے ان مدنی پھولوں میں حسبِ ضرورت ترمیم کی جاسکتی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع