دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Majosi ka Qabol e Islam | مجوسی کا قبولِ اسلام

book_icon
مجوسی کا قبولِ اسلام

(4)مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار (کابینہ سطح )درج ذیل شعبہ جات مدنی تربیت گاہ، مدرسۃالمدینہ للبنات، جامعۃالمدینہ للبنات، دارالمدینہ للبنات ، کو رسز مجلس کی ذمہ داران (کابینہ سطح )مجلس رابطہ وشعبۂ تعلیم ذمہ داران (کابینہ سطح)اور تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں وغیرہ سے مدنی بہار فارم وصول فرمائیں (مدنی بہاروں کی ذمہ داران تمام مدنی بہاررسائل کوفروخت/تقسیم کروانے کی بھی ذمہ دار ہیں ۔(یہ پیپر ریکارڈفائل میں موجود ہے))

(5)مدنی بہار فارم وصول کرتے وقت دیکھ لیجئے کہ کوائف (فون نمبر اور ایڈریس وغیرہ )نامکمل تو نہیں ، اگرنا مکمل ہوں تو ہاتھو ں ہاتھ مکمل کروالیجئے ۔ اگر کسی مقام پر مدنی بہارفارم نہ ہوتو سادہ کاغذ پر مدنی مرکز کے بیان کردہ طریقۂ کار کے مطابق لکھوا کر جمع کروادیجئے ۔

(6)مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران (کابینات سطح)مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار اسلامی بہن (کابینہ سطح)سے ہر عیسوی ماہ کی 9تاریخ سے قبل مختلف شعبہ جات سے ملنے والے مدنی بہار فارمز چیک کرکے اگر نا مکمل ہو تو ہاتھوں ہاتھ مکمل کروا کر madani.baharain@dawateislami.net پر میل کردیں ۔

(7)مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار(علاقہ سطح)مجلس مدنی بہاریں کے بینرز (Panaflex) پرنٹ کرواکر تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات، تربیتی حلقوں میں شرعی رہنمائی کے ساتھ نمایاں جگہ پرآویزاں کریں ۔ بینرکی عبارت اس طرح ہونی چاہئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مجلس مَدَنی بہاریں

مدَنی بہار فارم یہاں سے حاصل کیجئے اورپُرکرکے یہیں جمع کروا دیجئے۔

اس مقام پر جہاں بینرلگا ہو ہفتہ وار اجتماع کے بعد 12منٹ کا بستہ لگا یا جائے جس پر مدنی بہاریں ذمہ دار (ذیلی سطح)کا ہونا ضروری ہے جو مدنی بہار فارم تقسیم اور جمع کریں ۔(8)مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار(علاقہ سطح)علاقہ مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے ذریعے تمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں ہر ہفتے اعلانات کے ذریعے یہ ترکیب بنائیں کہ جن اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے کوئی بھی مدنی بہار ملی ہو (مثلاً دل چوٹ کھا گیا ہو، گناہوں سے توبہ وغیرہ کی توفیق ، نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی ہو وغیرہ)تو بعد اجتماع’’مجلس مدنی بہاریں ‘‘کے بینر کے پاس موجود ذمہ دار کو اپنی مدنی بہار جمع کروائیں ۔

(9)ہر سطح کی مجلس مدنی بہاریں ذمہ داران اپنی ماتحت ذمہ داران کو مدنی بہار فارم میں موجود مدنی پھولوں نیز ’’مدنی بہاریں لکھنے میں احتیاطیں ‘‘کے مطابق مدنی بہار فارم پُر کروائیں ۔ نیز جن اسلامی بہن کی مدنی بہارہو ان سے ’’مدنی بہاریں بیان کرنے کی اچھی اچھی نیتیں ‘‘کرواکر ہاتھوں ہاتھ مدنی بہار لکھوانے کی ترکیب بنائیں یا خود لکھ لیں ۔ (یہ دونوں پیپرزریکارڈ فائل میں موجود ہیں )

(10)ہر سطح کی مجلس مدنی بہار یں ذمہ داران ہر وقت مدنی بہاروں کے فارم نیز مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ مدنی بہاروں کے مختلف رسائل اپنے پاس رکھیں اور موقع ملتے ہی مدنی بہار کے فوائد بتا کر مدنی بہار لکھنے کے مدنی پھول بتا کر مدنی بہار لکھوائیں ۔

(11)حدیثِ پاک میں ہے : تَھَادوا تَحَابُّوا یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو، آپس میں محبت بڑھے گی۔ (موطا امام مالک، ۲/ ۴۰۷، حدیث : ۱۷۳۱)

پر عمل کی نیت سے ذمہ داران شیخ طریقت امیر اہلسنت ، بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃ المدینہ کی دیگر مطبوعہ کتب ورسائل و VCDsوغیرہ کی ذاتی طور پر حسب استطاعت اور مخیر اسلامی بہنوں سے ترکیب بنا  مفت تقسیم کرتی رہیں اور فروخت بھی کریں نیز خوشی و غمی (شادی، فوتگی، چہلم وغیرہ)، تکلیف وآزمائش (بے روزگاری ، بے اولادی وناچاقی اور بیماری وغیرہ)کے مواقع تقسیم رسائل کی ترغیب بھی دِلاتی رہیں ۔

(12)ذمہ داران کی تقرری کی ترکیب۔ مجلس مدنی بہاریں کے مدنی کام کے لیے ذمہ دارن کا تقرر ذیلی حلقہ تا عالمی سطح ہے۔ ٭…مدنی انعامات و مدرسۃ المدینہ (بالغات)ذمہ دار کو ہی’’مدنی بہار‘‘کا شعبہ دیاجائے۔

٭…ہر سطح کی مجلس مدنی بہاریں ذمہ دار اسلامی بہن اطاعت گزار ، ملنسار، وفادار، باکردار، حلم وبُردبار، بااخلاق، سلجھی ہوئی، سنجیدہ، احساس ذمہ داری رکھنے والی ، شرعی پردہ کرنے والی، ذاتی دوستیوں سے بچنے والی، مدنی انعامات کی عاملہ ، دعوت اسلامی کے مدنی اصولوں کی آئینہ دار، اصطلاحات دعوت اسلامی سے واقف ، مدنی مشوروں اور تربیتی حلقے کی پابند الغرض سراپا ترغیب ہو یعنی عملی طور پر مدنی کاموں میں شریک ہو۔

٭…کسی بھی سطح پر اور کسی بھی شعبے میں اسلامی بہن کا تقرر صرف اس بناء پر نہ کیا جائے کہ ان کے محرم /بچوں کے ابواس شعبے کے ذمہ دار ہیں بلکہ یہ دیکھا جائے کہ کیا وہ اسلامی بہن اس مدنی کام کی اہل ہیں ؟ 11مئی 2009ء کے نگرانِ شورٰی کے مدنی مشورے میں یہ مدنی پھول بھی موجود ہے کہ :

’’اَہل اور ہم ذہن کو مدنی کام دیاجائے۔‘‘

    

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن