30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اجتماعات میں شرکت وغیرہ۔ ٭اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ سا تھ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے ہرماہ مدنی انعامات کا رسالہ اپنے ذمہ دارکوجمع کروائیں اورساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے عمر بھر میں یکمشت 12ماہ، ہر 12ماہ میں ایک ماہ اور ہر 30 دن میں کم از کم 3دن جدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی ترکیب بناتے رہیں ۔٭ بِلاناغہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے عطارؔ کا دوست، محبوب اور منظورِ نظر بننے کی سعی جاری رکھیے، اِستقامت پانے کے لئے کم ازکم 3دن کے مدنی قافلے میں سفرکو اپنا معمول بنالیجئے نیز ضروری گفتگوکم لفظوں میں کچھ اشارے میں اورکچھ لکھ کرکرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نگاہیں جھکا کررکھنے کی ترکیب بنائیے۔٭ مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھو لوں کا خود بھی مطالعہ کیجئے اور متعلقہ تمام ذمہ داران تک بر وقت پہنچانے کی تر کیب بنائیے ۔
٭ اراکینِ مجلس، مدنی انعام نمبر47پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کم ازکم 1گھنٹہ 12 منٹ مدنی چینل دیکھنے کی ترکیب بنائیں نیز ہفتہ وارLiveمدنی مذاکرہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگررِیکارڈڈمدنی مذاکروں اور مدنی چینل کے سلسلوں کو اہتمام کے ساتھ دیکھنے کی مدنی التجاء ہے۔
(www.ameer-e-ahlesunnat.net اور www.dawateislami.net کا بھی Visitکرنے کی ترغیب دِلائیں )
٭دورانِ مدنی کام و ملاقات امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید/ طالب بنانے کی کوشش کرتے رہیں ، مرید/ طالب ہو جائیں تو مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ سے مکتوب کی ترکیب اور شجرہ ٔقادِریہ، رضویہ، ضیائیہ، عطاریہ حاصل کرنے اورروزانہ پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائیں ۔
٭مَدَنی کام استقامت کے ساتھ کرنے کے لئے بالخصوص مَدَنی انعام نمبر 24 اور 26 کے عامل بن جائیں٭مَدَنی انعام نمبر 24 : کیا آج آپ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینات، مشاورتیں و دیگر تمام مجالس جس کے بھی آپ ماتحت ہیں ، ان کی (شریعت کے دائرے میں رہ کر) اِطاعت فرمائی۔ ٭مَدَنی انعام نمبر 26 : کسی ذمہ دار (یا عام اسلامی بھائی) سے برائی صادر ہو جائے اور اصلاح کی ضرورت محسوس ہو تو تحریری طور پر یا براہِ راست مل کر (دونوں صورتوں میں نرمی کے ساتھ) سمجھانے کی کوشش فرمائی یا مَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بِلا اجازتِ شرعی کسی اور پر اظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟ (ہاں خود سمجھانے کی جرأت نہ ہو یا ناکامی کی صورت میں تنظیمی ترکیب کے مطابق مسئلہ حل کرنے میں مضائقہ نہیں ۔)
مرکزی مجلسِ شورٰی (دعوتِ اسلامی)
مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع