دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maiyat Walay Ghar Cholha Jalana Kaisa | مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

book_icon
مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

عاشقانِ رَسُول پریشان ہیں اور ان کے اپنی فیملی سے رابطے بھی نہیں ہو پا  رہے، آپ دعا فرما دیجیے کہ اللہ   کریم وہاں کے عاشقانِ رسول پر خاص رحم و کرم فرمائے۔ نیز دُنیا بھر میں جہاں جہاں آفتیں اور پریشانیاں ہیں سب کے لیے آسانیاں ہو جائیں۔ (نگرانِ شُوریٰ)

جواب: (امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حمد و صلاۃ کے بعد یہ دُعا فرمائی: ) یَارَبَّ الْمُصْطَفٰےجَلَّ جَلالُہٗ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! موزمبیق بىرہ مىں جو طوفان آىا ہوا ہے، طوفانى بارشىں ہو رہى ہىں اور سونامى کے خطرات ہىں وہاں کے عاشقانِ رَسُول پر رحم و کرم فرما۔ وہاں کے مسلمانوں کى حفاظت فرما۔ اِلٰہَ الْعٰلَمِیْن!بغىر کچھ تباہى مچائے اس طوفان اور سونامى وغىرہ کا رُخ پلٹ جائے۔ جن کا نقصان ہوا ہے ان کے نقصان کى تلافى ہوجائے اور انہىں اس کا نِعْمَ الْبَدَل نصىب ہو جائے۔ تمام عاشقانِ رَسُول اور سارے مسلمانوں پر رَحم و کرم اور فضل فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے

سُوال: (كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ-) ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، یہاں چکھنے سے کیا مُراد ہے؟(پاک پتن شریف سے سُوال)

جواب: (كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ-) (پ۱۷، الانبیاء: ۳۵)ترجمۂ کنز الایمان: ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ “ یعنی ہر جاندار کو مَرنا ہے اور  اس کو موت پیش آئے گی۔

مطلوبہ وقت پر بیدار ہونے کا وَظیفہ

سُوال: صبح جلدی بیدار ہونے کا وَظیفہ بتا دیجیے۔

جواب: سورۂ کہف کی آخری چار آیات پڑھ کر جس وقت اُٹھنے کا اِرادہ ہو اس وقت کی نیت کر لیں کہ میں اتنے بجے اُٹھوں گا تو اُمّید ہے کہ اُس وقت آنکھ کھل جائے گی۔ ([1]) پھر بھی اِحتیاطاً کسی کو اُٹھانے کا کہہ دیں اور الارم بھی سیٹ کر لیں اب تو الارم لگانا بھی آسان ہوگیا ہے کہ موبائل میں بھی اَلارم کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ایک اَلارم سے نہ اُٹھ سکتے ہوں تو دو، تین اَلارم لگالیں تاکہ یہ اَلارم باری باری بج کر آپ کو اُٹھا دیں۔ لیکن جب آنکھ کھل جائے تو یہ سوچ  کر لیٹے نہ رہیں کہ ابھی ایک اور اَلارم باقی ہے  بلکہ اُٹھ جائیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  اِس طرح جلد اُٹھنے کی عادت بن جائے گی۔

کیا مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی مَنَّت کو پورا کرنا ضَروری ہے ؟

سُوال: اگر کسی نے مَنَّت مانی کہ فُلاں کام ہو گیا تو مَدَنی قافلے میں سفر کروں گا پھر اُس کام کے  ہونے کے بعد وہ مَدَنی  قافلے میں سفر  نہ کر سکے تو کیا وہ گناہ گار ہو گا؟

جواب: مَدَنی قافلے میں سفر کرنا یہ وہ مَنَّت نہیں جس کو پورا کرنا واجب ہوتا ہے، پھر بھی بہتر یہی ہے کہ اسے  پورا کیا جائے، اگر پورا نہیں کریں  گے تو بہرحال  گناہ گار نہیں ہوں گے۔

مُرغی کے پوٹے کھانا کیسا؟

سُوال: مُرغی کے پوٹے کھانا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب: پوٹوں کا چھلکا جو نجاست کے ساتھ ملا ہوا ہو اُسے اُتار کر جو گوشت بچے اُسے  کھا سکتے ہیں۔

وِصالِ ظاہری کے وقت مِسواک کا اِستعمال

سُوال: کیا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے وِصال کے وقت مِسواک اِستعمال فرمائی تھی؟

جواب: جی ہاں!وِصالِ ظاہری کے وقت اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا نے اپنے مُنہ مُبارَک میں مِسواک چبا کر پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کو پیش کی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مِسواک اِستعمال  فرمائی تھی ۔ ([2])

٭٭٭



[1]    مدنی پنج سورہ، ص ۱۸۔ سورۂ کہف کی آخری چار آیاتِ مُبارَکہ یہ ہیں: ( اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ(۱۰۷) خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا(۱۰۸) قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا(۱۰۹) قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰)) (پ۱۶، الکھف: ۱۰۷ تا ۱۱۰)

[2]    بخاری، کتاب المغازی، باب مرض النبی و وفاته ، ۳/ ۱۵۷، حدیث: ۴۴۴۹  دار الکتب العلمية بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن