دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maiyat Walay Ghar Cholha Jalana Kaisa | مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

book_icon
مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

سُوال: حج پر جانے والوں کو تحفے میں کیا دینا چاہیے؟ اِس حوالے سے کچھ ترغیب اِرشاد فرما دیجیے۔ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم، صَحابۂ کِرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم، حضور غوثِ پاک، خواجہ غریبِ نواز اور دِیگر اَولیائے کِرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کے اِیصالِ ثواب کے لیے مکتبۃُ المدینہ سے رابطہ کریں اور حَسبِ حیثیت ”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن “ تقسیم کرنے کے لیے بُک کروائیں۔ کوئی 111 کی بکنگ کروائے تو کوئی 112 کی ، اسی طرح خوش نصیب اسلامی بھائی  125، 313، 786یا جتنا ممکن ہو اتنی کتابوں کی بکنگ کی  ترکیب بنائیں اور مجلس حج و عمرہ کے ذَریعے حج پر جانے والوں میں تقسیم کروانے کی سعادت حاصل کریں۔ رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن تقسیم کروانے کی ترکیب بناتے وقت  یہ قید نہ لگائیں کہ حاجیوں میں تقسیم کی جائے  بلکہ صرف اتنا کہیں کہ یہ کتاب تقسیم کر دیں کیونکہ بعض اوقات حاجیوں کے خُدّام اور دِیگر عملہ بھی کتاب لینے کے لیے ہاتھ بڑھا دیتا ہے نیز کوئی باوقار آدمی بھی مانگ سکتا ہے بھلے وہ حج پر نہ جا رہا ہواس کو دینے سے اِنکار کرتے ہوئے شرم آئے گی۔  یُوں ہی جو لوگ حاجیوں کو رُخصت کرنے کے لیے  آتے ہیں وہ بھی کتاب کا مُطالبہ کر دیتے ہیں لہٰذا صرف تقسیم کرنے کا کہیں ۔ یہ تو Understood ہے کہ یہ کتاب حاجیوں میں ہی تقسیم کی جائے گی، لیکن میں نے ایک اِحتیاطی صورت عرض کی ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ نیز حاجیوں کو مٹھائی کے ڈبے دینے کے بجائے   ”رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن“ تحفے میں پیش کر دیں یا مٹھائی کے ڈبے کے  ساتھ ساتھ یہ کتاب بھی پیش کر دیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  یہ کتاب حاجیوں کے کام آئے گی۔ نیز عمرے پر جانے والوں  کو  ”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“  تحفے میں دیجیے۔

کیا بچے حج کر سکتے ہیں؟

سُوال: کیا میں حج کر سکتی ہوں؟ (ایک مَدَنی مُنّی کا سُوال)

جواب: جی ہاں!بچے حج کر سکتے ہیں۔ بچوں کے حج کے متعلق رَفِیْقُ الْحَرَمَیْن میں ایک مخصوص باب ہے، جو بچوں کو حج پر لے جا رہے ہوں وہ اس باب میں دی ہوئی  تفصیلات کو پڑھ لیں  اِنْ شَآءَ اللّٰہ  فائدہ ہو گا۔

چل مدینہ کے طلبگاروں کے نام عطار کا اہم پیغام

نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّی وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدىنہ محمد الىاس عطار قادرى رضوى عُفِىَ عَنْہُ کى جانب سے مىرے مَدَنى بىٹوں اور مَدَنى بىٹىوں کى خدمتوں مىں اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ!مَاشَآءَ اللہ کئی عاشقانِ رسول میں مدىنے کى محبت اورحج کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا پاىا۔ مَاشَآءَ اللّٰہ مَدَنى اِنعامات پر عمل کرنے والے بھى کافى سامنے آئے، کئى اىک نے چل مدىنہ کا نعرہ سُنا اور  جوش مىں آکر مَدَنى اِنعامات پر عمل بڑھا دىا۔ ظاہر ہے ہر اىک کی اپنے ساتھ حج کی ترکیب  کىسے بناؤں؟ کىا کروں مىرے بس مىں نہىں کىونکہ دعوتِ اسلامى بہت بڑی تنظىم ہے، اِس میں ہزاروں بلکہ لاکھوں لاکھ لوگ شامل ہىں اس لىے چند  اسلامى بھائىوں اور اسلامى بہنوں کى چل مدینہ کی  ترکىب بن سکى۔ اب ظاہر ہے سب ساتھ نہىں جا سکتے، اِس مىں  کئى بلکہ بہت سارے اسلامی بھائی  رہ گئے، ذِمَّہ دار اسلامی بھائی اور  اسلامى بہنىں بھى رہ گئىں حتّٰی کہ  اَراکىنِ شُورىٰ اور کابىنہ کے ذِمَّہ دا ر بھى رہ گئے۔ اس لىے مىں اپنے سب مَدَنى بیٹوں اور مَدَنی بىٹىوں سے مُعافى کا طلبگار ہوں۔ بعض لوگوں کے مَدَنى اِنعامات  زىادہ ہوں گے اور مجھ تک نہىں پہنچ سکے ہوں گے یا مجھے پىغام صحىح نہىں ملا ہوگا یا مىں بھول گىا ہوں گا ىا کوئى اور بات ہوئی ہو گی جس کى وجہ سے چل مدىنہ نہیں  کىے جا سکے ہوں گے آپ سب  اپنا دِل بڑا رکھىں اور مجھے معاف کر دىں۔ نیز یہ بھی یاد رکھیں کہ صِرف چل مدىنہ ہی کے لىے مَدَنى اِنعامات پر عمل کرنا ٹھىک نہىں، اللہ  پاک کى رضا اور  اپنى آخرت کى بہترى کے لىے مَدَنى اِنعامات پر عمل کرىں اور مَدَنی کاموں کی دھومیں مچائیں ۔

وىسے تو مدىنہ سب ہى کا ہے کىا ”چل مدینہ“اور ”کیا جا مدینہ“ آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  بلائىں تو ضرور جانا چاہىے، اُڑ کر جانا  چاہىے اور جن پر حج فرض ہو گىا انہىں چل مدىنہ کا اِنتظار کرنے کے بجائے سفر کرنا ضَروری ہے۔ بعض اسلامی بھائیوں نے بہت زىادہ اِصرار کىا لىکن  وہ بھى چل مدینہ نہ ہو سکے، میں ان سے مُعافى کا زىادہ طلبگار ہوں کہىں ان کے دِل نہ ٹوٹ گئے ہوں۔  سب مجھے مُعاف کر دىں، مُعاف کر دىں، مُعاف کر دىں۔ کئى بار خیال آتا ہے کہ مجھے چل مدىنہ کا سلسلہ شروع ہی نہیں کرنا چاہیے تھا کہ نہ جانے کتنوں کے دِل ٹوٹ جاتے ہوں گے؟ کتنے وَسوسوں کا شِکار ہو جاتے ہوں گے کہ ہم کو کىوں نہىں چل مدینہ کىا؟ مُقَدَّر کى بات ہے جس کے نصىب مىں ہوتا ہے اس کے چل مدینہ  کی  ترکىب بن جاتى ہے۔ اب بھى زندگی کا کچھ پتا ہے نہ بھروسا، مىں زندہ رہتا ہوں ىا نہىں، مىرى صحت برقرار رہتى ہے ىا نہىں، نیز جو چل مدىنہ ہو چکے ان میں سے   ہر فرد پہنچ پاتا ہے ىا نہىں کچھ پتا نہىں۔ اللہپاک کى  رحمت پر نظر ہے کہ وہ  ہمىں عافیت کے ساتھ اپنے گھر بھی بُلالے اور مدىنے بھى پہنچا دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم ۔ بے حساب مغفرت کى دُعا  کا ملتجی ہوں ۔

موزمبیق کے شہر بیرہ کے عاشقانِ رَسُول کے لیے دُعائے عَطّار

سُوال: موزمبیق کے شہر بیرہ میں دعوتِ اسلامی کا بہت بڑا اور پیارا  مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ہے، اِس شہر میں چند دِنوں سے بارش اور طوفان کے مَسائل ہیں ، بہت سارے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن