دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maiyat Walay Ghar Cholha Jalana Kaisa | مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

book_icon
مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

پڑھی تو اس پر سجدہ ٔ  سہو لازم ہو جائے گا۔

فجر اور عَصر کے اَوقات میں تَحِیَّۃ ُالْمَسْجِد اور تَحِیَّۃُ الْوُضُو پڑھنا کیسا؟

سُوال:  کىا فجر اور عَصر کے اَوقات مىں تَحِیَّۃ ُالْمَسْجِد اور تَحِیَّۃُ  الْوُضُو پڑھ سکتے ہىں ؟

جواب: تَحِیَّۃ ُالْمَسْجِد اور تَحِیَّۃُ  الْوُضُو نفل نماز ہے اور فجر کے وقت میں الگ سے کوئی نفل نماز نہىں پڑھ سکتے۔ ([1]) البتہ  عصر کے فرضوں سے پہلے پڑھ سکتے ہىں۔ ([2])

بالغوں کى اِمامت کے لیے اِمام کا بالغ ہونا شرط ہے

سُوال: کتنے سال کا بچہ اِمامت کروا  سکتا ہے ؟

جواب: بالغوں کى اِمامت کے لىے اِمام کا بالغ ہونا شر ط ہے ([3])اِس کے عِلاوہ   اِمامت کی اور  شرائط بھی  ہیں ۔

نَسوار مُنہ میں رکھنے سے وُضو نہیں ٹوٹتا

سُوال: کیا وُضو  کر نے کے بعد نَسوار مُنہ مىں رکھنے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب: وُضو کر نے کے بعد نَسوار مُنہ مىں رکھنے سے وُضو نہىں ٹوٹے  گا البتہ نَسوار رکھنے  سے مُنہ مىں بَدبُو پیدا  ہو جاتى ہےلہٰذا اگر مسجد میں جانا ہو تو  مُنہ صاف کرنا ضَرورى ہےبلکہ گھر میں بھی اگرکوئی نماز مثلاً نفل وغیرہ پڑھنےہوں تو بھی سُنَّت ىہى ہے کہ مُنہ صاف ستھرا ہواور بَدبو نہ ہو۔

مثردہ ہے بے گھرو کہ صَلا اچھے گھر کی ہے

سُوال: اعلیٰ حضرت مولانا  شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  کے اِس شعر کی وضاحت فرما دیجیے ۔   

ىہ گھر ىہ دَر ہے اس کا جو گھر دَر سے پاک ہے

                   مثردہ ہے بےگھرو کہ صَلا اچھے گھر کی ہے   (حدائقِ بخشش)

جواب: اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت، مُجَدِّدِ دِین ومِلَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے کعبۃُ اللہ شرىف کی طرف  نسبت کرتے ہوئے اِرشاد فرماىا کہ یہ گھر اور ىہ دَر اُس کا ہے جو گھر اور دَر سے پاک ہے۔ اگرچہ ہر شے کا مالک اللہ پاک ہے لیکن حقىقت مىں اللہ پاک کا کوئى گھر یعنی مکان نہىں ہے۔ کعبۃُ اللہ شرىف کو مجازا ً بَیْتُ اللہ(یعنی اللہ کا گھر )کہا جاتا ہے ۔ یُوں ہی لوگ ہر مسجد کو مجازی طور پر  اللہ پاک کا  گھر کہتے ہىں ورنہ حقىقت مىں اللہ پاک مسجد مىں رہتا نہیں  ہے۔ مژدہ ىعنى خوشخبرى ہو ان لوگوں کو جو حج کی سعادت پاتے اور  کعبۃُ اللہ شرىف کى زىارت کرتے ہیں کہ ان کے لیے  اچھے گھر کى بشارت ہے۔ اچھے گھر سے مُراد ىہاں یہ ہو سکتا ہے کہ جنَّت کى بشارت کى طرف اِشارہ ہو۔ صَلا کے معنیٰ”دعوت“کے  ہیں تو شاید یہ مُراد ہو کہ اچھے گھر یعنی جنَّت کے لیے کام کرو۔   

ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہیں

سُوال: کىا اِنسان پر  ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہىں ؟

جواب: جی ہاں !انسان پر  ناموں کے اَثرات مُرتب ہوتے ہىں۔ ([4])

ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کی حقیقت

سُوال: یہ حقیقت ہےکہ ناموں کے اَثرات مرتب ہوتے ہیں ، اچھے ناموں  کی برکتیں ملتی ہیں اور بُرے ناموں کی خرابیاں بھی سامنے آتی ہیں مگر ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کی کیا حقیقت ہے ؟

جواب: لوگوں میں ناموں کے ہلکا اور بھاری ہونے کا تأثر پایا جاتا ہے یہاں تک کہ کسی نے مجھ سے  خُصُوصی مَدَنی مذاکرے میں اِس حوالے سے سُوال بھی کیا تھا اور یہ بتایا تھا کہ ان کے   کسی جاننے والے کا نام کربلا والوں کے نام پر تھا تو ان سے کسی بابا جی نے کہا کہ کربلا والے تو بہت بڑی ہستیاں ہیں اور تم اِس قابل نہیں ہو کہ اُن کے ناموں پر نام رکھو لہٰذا تم یہ نام بَدل دو کیونکہ یہ نام بہت بھاری ہے ۔ میں نےسُوال کرنے والے کو سمجھاتے ہوئے کہا: اگر کربلا  والوں کے ناموں کی برکتیں نہیں ملیں گی تو پھر کن لوگوں کےناموں کی برکتیں ملیں گی؟نام بھاری ہے اِس لیے اُسے  بدل دیا جائے تو نام بدلنے کی یہ وجہ میری سمجھ میں نہیں آتی۔ اگر اِس نیت سے اپنے بچوں کے نام صحابۂ کِرام و اَولیائے



[1]    فتاویٰ ھندية،  کتاب الصلاة،  الباب الاول فی المواقیت، الفصل الثالث، ۱/ ۵۲-۵۳ ملتقطاً  

[2]    (کوئی)ایسے وقت مسجد میں آیا جس میں نفل نماز مکروہ ہے مثلاً بعد طلوعِ فجر یا بعد نمازِ عصر وہ تَحِیَّۃ ُالْمَسْجِد نہ پڑھے بلکہ تسبیح و تہلیل و دُرُود شریف میں مشغول ہو حق مسجد ادا ہو جائے گا۔  تَحِیَّۃُ  الْوُضُو کہ وضو کے بعد اعضا خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے۔ وضو کے بعد فرض وغیرہ پڑھے تو قائم مقام تَحِیَّۃُ  الْوُضُو کے ہو جائیں گے۔ (بہارِ شریعت، ۱/ ۶۷۴-۶۷۵، حصہ: ۴ ملتقطاً)

[3]    بہارِ شریعت، ا/ ۵۶۱، حصہ: ۳-نابالغ سمجھ دار بچہ صرف نابالغوں کی امامت کی اہلیت رکھتا ہے، بالغوں کی نہیں۔ (بہارِشريعت، ۱/ ۵۶۱-۵۶۹، حصہ: ۳ماخوذاً)

[4]    فیض القدیر، حرف الحاء، ۳/ ۵۲۲، تحت الحدیث: ۳۷۴۵  دارا لکتب العلمية بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن