دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Maiyat Walay Ghar Cholha Jalana Kaisa | مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

book_icon
مَیِّت والے گھر چولہا جَلانا کیسا؟

سُوال:  جو رِشتہ دار جادو وغىرہ کرواتے ہىں اُن سے رِشتہ رکھنا کىسا ہے؟ (سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب: کسی رِشتہ دار کے جادو کروانے کا ثبوت کىسے ہو گا؟کسی  بابا جى کا بولناثبوت  نہىں ہوتا ۔ ثبوت  جب ہو گا کہ بندہ سنجىدہ حالت مىں خود اِقرار کرے کہ میں نے جادو کیا یا کرواىا ہے اور ظاہر ہے  ایسا ہونا  مشکل ہے کہ کوئی خود اِقرار کرے۔ اس لىے خواہ مخواہ توہمات کى وجہ سے رِشتے نہ توڑے جائىں۔ رِشتہ دارى توڑنا گناہ اور اسے  قائم رکھنا واجب ہے۔ صلۂ رحمى واجب ہے ۔ ([1])

کیا روزے کے لیے سحری شرط ہے؟

سُوال: کىا نفلى اور فرض روزوں کے لىے سحرى کرنا لازم ہے؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)

جواب: روزے کے لىے سحرى  کرنا سُنَّت ہے لازم نہىں لہٰذا اگر کسى نے بغىر سحرى کے روزہ رکھا تب بھى روزہ ہوجائے گا۔ البتہ سحرى کرنی چاہىے تاکہ سُنَّت پر عمل  کى سعادت حاصِل ہو ۔ ([2])

قضا نمازوں کے ہوتے ہوئے نوافل پڑھنا

سُوال: جس کے ذِمّہ  قضا نمازىں ہوں ، کىا وہ تہجد، اِشراق چاشت اور اَوَّابىن کے نوافل پڑھ سکتى ہے؟ (ایک اسلامی بہن کا  SMSکے ذَریعے سُوال)

جواب: اگر کسى کى قضا نمازىں رہتى ہوں تو وہ تہجد، اِشراق چاشت اور اَوَّابىن کے نوافل پڑھ سکتى ہے۔ ([3])

نماز میں چادر کے کنارے لٹکائے رکھنا کیسا؟

سُوال:  کچھ لوگ کہتے ہىں کہ دعوتِ اسلامى والے عمامہ شرىف کے اوپر جو چادر لپىٹتے ہىں اس کے دونوں کنارے آگے کى جانب ہوتے ہىں جس کی وجہ سے نماز نہىں ہوتى ، کیا ان کا کہنا دُرُست ہے؟(دار السلام ، ٹوبہ سے سُوال)

جواب: اگر کندھے پر اِس طرح چادر رکھى کہ اُس کے دونوں کنارے آگے لٹک رہے ہوں  تب بھى نماز ہو جائے گى مگر مکروہِ تحرىمى ۔  اگر کندھے پر اِس طرح چادر ڈالى کہ اس کا ایک کنارا پىٹھ پر ہے اور اىک آگے کى طرف  (یعنی پیٹ پر)لٹک رہا ہے تب بھى نماز مکروہ ہے۔ البتہ اگر چادر کو جسم سے لپیٹ کر کنارا آگے پىچھے کر لىا جیسا کہ ہم کر لیتے ہیں تو  اب نماز  نہ  مکروہِ تحرىمى ہوگی اور نہ مکروہِ تنزیہی۔ ([4]) بہارِ شرىعت مىں یہ مسئلہ موجود ہے لہٰذا وہاں سے پڑھ کر غَلَط فہمى دُور کر لی جائے۔ یاد رہے کہ صرف دعوتِ اسلامى والے ہی چادر نہىں رکھتے۔ عُلَمائے کِرام و مَشائخِ عظام  کا سر سے چادر لىنے کا سلسلہ دعوتِ اسلامى کے بننے سے پہلے کا ہے بلکہ یہ تو ایک زمانے سے چل رہا ہے ۔ سر ِاقدس سے چادر مُبارَک اوڑھنا تو مىرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى بھى سُنَّت ہے۔  

نماز  کے اَذکار دِل میں پڑھنے کا شرعی حکم

سُوال: کیا نماز  کے اَذکار دِل مىں پڑھنے سے نماز ہو جائے گى؟

جواب: نماز کے اَذکار اتنی  آواز سے پڑھے  کہ اپنے کانوں سے سُن سکے۔ اگر فرض قِراءَت اپنے کانوں سے نہ  سُنى تو نماز ہی نہیں ہو گى البتہ اگر آواز  تو  اتنى نکالى کہ اپنے کانوں سےسُن لیتا لیکن  شور ىا بہرا ہونے کی وجہ سے  نہ سُن سکا یا اسی طرح کی کسی مجبورى کی وجہ سے نہ  سُن پاىا تو کوئى حرج نہىں ہے۔ ([5])(اِس موقع پر مَدَنی مذاکرےمیں شریک  مفتی صاحب نے فرمایا: ) اَلتَّحِیَّات  بھی اتنی آواز سے پڑھنا واجب ہے کہ رُکاوٹ نہ ہونے  کی صورت میں اپنے کانوں سے  سُن لے ۔ ([6])

نماز میں اَلتَّحِیَّات سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف پڑھنا کیسا؟

سُوال: نماز مىں اَلتَّحِیَّات سے پہلے بِسْمِ اللہ شرىف پڑھ سکتے ہىں ىا نہىں؟

جواب: نماز مىں اَلتَّحِیَّات سے پہلے بِسْمِ اللہ شرىف پڑھنا منقول نہىں ہےلہٰذا  اَلتَّحِیَّات سے پہلے بِسْمِ اللہ شرىف پڑھنے کی اِجازت نہیں ہے۔ ([7])(اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک  مفتی صاحب نے فرمایا: ) چاہے قعدۂ اولیٰ ہو یا اَخیرہ  اگر کسی نے  اَلتَّحِیَّات سے پہلے جان بوجھ کر بِسْمِ اللہ شرىف پڑھی  تو اُسے  نماز دوبارہ پڑھنی ہو گی اور اگر بھولے سے



[1]    بہارِ شریعت، ۳/ ۵۵۸، حصہ: ۱۶

[2]    مراٰۃ المناجیح، ۳/ ۱۵۱

[3]    قضا نمازیں پڑھنے میں مشغول ہونا نوافل پڑھنے سے زیادہ اَہم اور اولیٰ ہے مگر سُنَّتِ مؤکدہ ، اِشراق و چاشت،  صَلَاۃُ التَّسْبِیح اوروہ نمازیں جن کےبارے میں اََحادیثِ مُبارَکہ وارد ہوئی ہیں پڑھی جا سکتی ہیں جیسے تَحِیَّۃ ُالْمَسْجِد ، چار رَکعتیں نمازِ عصر سے پہلے والی اور چھ رکعتیں نمازِ مغرب کے بعد والی ۔ (ردالمحتار، کتاب الصلا ة ، باب قضاء الفوائت، مطلب فی بطلان الوصية بالختمات والتھالیل، ۲ /  ۶۴۶ دار المعرفة بیروت)

[4]    بہارِشریعت، ۱/ ۶۲۴، حصہ: ۳

[5]    بہارِ شریعت، ۱/ ۵۴۴، حصہ: ۳ ماخوذاً

[6]   فتاویٰ رضویہ ، ۶/ ۳۳۲ 

[7]    فتاویٰ رضویہ ، ۶/ ۳۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن