30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب: دور تو کىا مَصروف ہے بندہ خود فضولىات مىں زىادہ مَصروف ہو گىا ہے ورنہ وقت ہى وقت ہے۔ جب گپ شپ کے لىے وقت ملتا ہے ، اِدھر اُدھر سىروتفرىح کے لىے وقت ملتا ہے تو ہمدردى کے لىے وقت کىوں نہىں ملتا؟ بہرحال ہمدردى کےلىے جانا ہى شرط نہىں، بعض صورتوں مىں ٹىلى فون، خط ىا WhatsApp کے ذَرىعے بھى ہمدردى کا اِظہار کىا جا سکتا ہے۔ البتہ بعض صورتوں مىں جانا مفىد ہوتا ہے مثلاً ماں باپ کا مُعاملہ ہے یا اِس طرح کاکوئى اور اہم مُعاملہ ہے تو شاىد فون پر گزارا نہ کرنے سے ہی ہمدردى زىادہ ہو گى۔ اگر کسی کا مالى نقصان ہو گىا تو اس کی مدد کر دى ، بىمار ہے تو اسے دَوا لا کر دے دى تو ىہ بھى ہمدردى کا اىک اچھا اَنداز ہے۔ مرىض کو تحفے تحائف دىئے تو اِس سے بھى اُس کى دِل جوئى ہوتى ہے۔ غرىب ہو ىا امىر تحفے سے سب کا دِل خوش ہوتا ہے۔
سُوال: مُعاف کرنے کى فضىلت اِرشاد فرما دىجئے۔
جواب: جو بندے کو مُعاف کرے گا اللہ پاک اُسے معاف فرمائے گا۔ ([1])
نظر کی کمزوری دُور کرنے کا وَظیفہ
سُوال: مىں حفظ کر رہا ہوں مىرى نظر کمزور ہے اِس کے لىے کوئی وَظیفہ اِرشاد فرما دىجئے۔ (گلزارِ طیبہ سرگودھا، پنجاب سے سُوال)
جواب: ہر نماز کے بعد آیَۃُ الْکُرْسِى پڑھىں اور جب (وَ لَا یَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ- ) پر پہنچیں تو اپنے ہاتھوں کی دَسوں اُنگلىاں اپنی آنکھوں پر رکھ لىں اور(وَ لَا یَـُٔوْدُهٗ حِفْظُهُمَاۚ- )11مَرتبہ پڑھىں۔ 11مَرتبہ پڑھنے کے بعد(وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ(۲۵۵)) (پ۳، البقرة: ۲۵۵)پڑھ کر اپنى اُنگلىوں پر پھونک مارىں اور آنکھوں پر پھىر دىں۔ ([2])اِسى طرح ہر نماز کے بعد پىشانى پر ہاتھ رکھ کر اىک سانس مىں ”یَا نُوْرُ“11 بار پڑھىں اور اُنگلىوں پر دَم کر کے آنکھوں پر پھىر لىں۔ ([3])اللہ پاک آپ کى آنکھوں کے نُور کو سَلامت رکھے اور نُورِ مصطفےٰ کا صَدقہ آپ کى آنکھىں پہلے سے بھى بہتر ہو جائىں۔ ([4])
عورت قبرستان میں دَفن ہو سکتی ہے تو جا کیوں نہیں سکتی؟
سُوال: جب ہم گھر کى عورتوں کو قبرستان جانے سے منع کرتے ہىں تو وہ کہتی ہىں: اگر ہمىں قبرستان جانے سے منع کرتے ہو تو مَرنے کے بعد قبرستان مىں دَفن کىوں کرتے ہو؟اِس بارے میں راہ نمائى فرما دىجئے۔
جواب: عورتوں کا قبرستان مىں دَفن ہونا اور چىز ہے اور زندگی میں قبرستان جانا اور چىز ہے لہٰذا ان کی یہ بات قابلِ قبول نہیں ہے جیسا کہ غىر مَردوں مىں عورتوں کو جانے سے شرىعت نے منع کىا ہے کہ بے پردہ نہ جائىں، ان کے ساتھ نہ بىٹھىں، ان کے ساتھ ہنس کر بات چىت نہ کرىں اور بے تکلف نہ بنىں لیکن جب قبرستان مىں عورت دَفن ہوتى ہے تو مَرد وہاں جاتے ہىں اور جنازہ بھى اُٹھاتے ہىں۔ اب اگر کوئى عورت بولے کہ ہمیں زندگی میں غىر مَردوں کے ملنے جلنے سے کیوں منع کرتے ہو؟ مَرنے کے بعد ىہى غىر مَرد ہمارے جنازے کو کندھا دىں گے، ظاہر ہے کہ اس عورت کی یہ بات قبول نہیں کی جائے گی۔ بہرحال شرىعت نے جو اَحکام دىئے ہیں ہمیں انہیں پر عمل کرنا ہے۔
قبرستان میں فاتحہ پڑھتے وقت کس طرف رُخ کر کے کھڑا ہونا چاہیے؟
سُوال: جب بندہ قبرستان مىں فاتحہ کے لىے جائے تو کس طرف رُخ کر کے کھڑا ہونا چاہىے؟
جواب: قبلے کی طرف پىٹھ اور مَیِّت کے چہرے کى طرف مُنہ کر کے کھڑا ہو اور سَلام کرے اور ایسے ہی کھڑے کھڑے اِىصالِ ثواب بھى کر دے۔ ([5])
کیا منزل سُناتے وقت سجدۂ تلاوت واجب ہو گا؟
سُوال: منزل سُناتے وقت جو سجدے آتے ہىں ، کیا ىہ سجدے کرنا واجِب ہو گا؟ (گلگت بلتستان سے ایک طالب علم کا سُوال)
جواب: بالغ جب آىتِ سجدہ پڑھے ىا سُنے گا تو اُس پر سجدہ فرض ہو گا ۔ ([6])
دُعا کی قبولیت کی مختلف صورتیں
سُوال: ہم اللہ پاک سے دُعائىں مانگتے ہىں لیکن بہت سى دُعائىں قبول نہىں ہوتىں اِس کى کىا وُجُوہات ہىں؟
جواب: دُعائیں قبول ہوتى ہىں۔ قرآنِ کرىم مىں ہے: ( ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ-) (پ۲۴، المؤمن: ۶۰)ترجمۂ کنزالایمان: ”مجھ سے دُعا کرو میں قبول کروں گا۔ “ دُعا مانگنا ىہ خود
[1] معجم کبیر، مکحول الشامی عن ابی امامة ، ۸/ ۱۲۸، حدیث: ۷۵۸۵ دار احیاء التراث العربی بیروت
[2] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۳۷۵ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[3] جنتی زیور، ص۶۰۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی- مدنی پنج سورہ، ص۲۳۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
[4] مزید معلومات کے لیے مکتبۃُ المدینہ کے رسالے ”نظر کی کمزوری کے اَسباب مَع عِلاج “ کا مُطالعہ کیجیے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[5] فتاویٰ رضویہ، ۹/ ۵۲۲ ماخوذاً
[6] فتاویٰ ھندية، کتاب الصلاة، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوة، ۱/ ۱۳۲-بہارِشریعت، ۱/ ۷۲۹-۷۳۰، حصہ: ۴مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع