سدھرنے کیلئے توبہ کر لیجئے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Mein Sudharna Chahta Hon | میں سدھرنا چاہتا ہوں

book_icon
میں سدھرنا چاہتا ہوں

اِس بات کی کوئی پرواہ نہیں  ۔ ‘‘ (مسندامام احمد بن حَنبل ج۶ ص۲۰۵ رقم۱۷۶۷۶دار الفکر  بیروت) لہٰذا ہمیں جہنَّم سے اپنے آپ کو بچانے اور جنَّتُ الْفردوس میں داخِلہ پانے کیلئے یہ ذِہن بنانا ہوگا کہ ’’میں سُدھرنا چاہتا ہوں ‘‘اور اس کیلئے اپنے اندر خوفِ خدا و عشقِ مصطَفٰے  عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  پیدا کر نے کی بھرپور کوشش کر نی ہوگی ۔  اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ  کی عنایت سے ہم گناھوں سے بچیں گے اور نَمازوں اور سنّتوں کی پابندی کر یں گے ، مَدَنی قافِلوں میں سفر کر یں گے ، روزانہ رات  ’’ فکر  مدینہ‘‘ کر تے ہوئے  ’’مَدَنی اِنعامات‘‘ کا رسالہ پُر کر یں گے اور پھر ہر ماہ اپنے یہاں کے  ’’ذِمّہ دار‘‘ کو جَمع کر وائیں گے تو بفضلِ خدا بَوسیلۂ مصطَفٰے  عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  جہنَّم سے بچ کر  داخلِ جنّت ہو ں گے جو کہ اَصل کامیابی ہے ۔  جیسا کہ پارہ  4 سورئہ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 185 میں اللّٰہُ رَحمٰنعَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے : ۔

فَمَنْ  زُحْزِحَ  عَنِ  النَّارِ  وَ  اُدْخِلَ  الْجَنَّةَ  فَقَدْ  فَازَؕ-

ترجَمۂ کنزالایمان : جو آگ سے بچاکر  جنّت میں داخِل کیا گیا وہ مُراد کو پہنچا ۔

سُدھرنے کیلئے توبہ کر  لیجئے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَہرحال، اُس کی رَحمت سے مایوس بھی نہ ہو نا چاہئے اور اس کی بے نیازی سے غافِل بھی نہیں رَہنا چاہئے ۔  اور خود کو سُدھارنے کیلئے ہر دم کوشِش جاری رکھنی چاہئے ۔  میں امّید کر تا ہوں کہ ہم میں سے ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ میں سدھرنا چاہتا ہوں ، تو جو واقِعی سُدھرنا چاہتے ہیں وہ اپنے سابِقہ گناہوں سے سچّی پکی توبہ کر  لیں  ۔ بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  توبہ قَبول کر نے والا ہے ۔  ترغیب کیلئے توبہ کے فضائل پر مبنی تین احادیثِ مبارَکہ  آپ کے گوش گزارکر تاہوں  :  ۔

فرمانِ مصطَفٰیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : {۱} ’’بندہ جب اپنے گناہ کا اعتراف کر تا ہے پھر توبہ کر تا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَل اُس کی توبہ قبول فرماتا ہے ۔ ‘‘ (صَحِیحُ البُخارِیّ، ج۲ص۱۹۹ حدیث۲۶۶۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت){۲} حدیثِ قُدسی میں ہے :  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّارشادفرما تا ہے :  ’’ اے میرے بند و! تم سب گنہگار ہو سوائے اس کے جسے میں سلامتی عطا کر وں توتم میں سے جو یہ جان لے کہ میں  بخشنے پر قادر ہوں پھر اس نے مجھ سے معافی مانگی تو میں اسے بخش دوں گااورمجھے کچھ پر واہ نہیں  ۔ ‘‘ (مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ، ج۲ ص۴۳۹ حدیث۲۳۵۰ دارالکتب العلمیۃ بیروت){۳} فرمانِ مصطَفٰے ہے  : جو اس طرح دعا کر ے : اَللّٰہُمَّ  لَا اِلٰہَ اِلَّااَ نْتَ سُبْحٰنَکَ عَمِلْتُ سُوْ ءً ا اَوْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ اِلَّا اَنْتَ ۔  یعنی  ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تیری ذات پاک ہے ، میں نے بُرے اعمال کئے اوراپنے نفس پر ظلم کیا، مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں  ۔ ‘‘ تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے :  میں اس کے گناہ بخش دیتا ہوں اگرچِہ وہ چیونٹیوں کی تعدادکے  برابر ہوں  ۔ ‘‘ (کنز العُمّال  ج۲ص۲۸۷ رقم ۵۰۴۹دارالکتب العلمیۃ بیروت)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اچّھی اچّھی نیّتیں

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اﷲ تبارَک وَ تعالٰی آپ سب کی توبہ قَبول فرمائے ، آپ سب کا ایمان سلامت رکھے ، آپ کو بار بار حج نصیب فرمائے ، باربار گنبدِخَضرادکھائے ، مُخلِص عاشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  بنائے اور یہ تمام دُعائیں مجھ پاپی و بدکار، گنہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قَبول فرمائے ۔ ہّمت کیجئے اور آج سے طے کر  لیجئے :   ’’میں سُدھرنا چاہتا ہوں ‘‘ لہٰذا اب میری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن